مسئلہ کشمیر کا مستقل حل چاہتے ہیں، کسی سے بھی مذاکرات کیلئے تیار: راجناتھ سنگھ

بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل حل نکالاجائےے اور وہ کسی سے بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ نیوز 18کے مطابق وزیر داخلہ نے کہاکہ انہوںنے جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے کہا ہے کہ وہ پہلی بار پتھراﺅ کرنے والوں کیخلاف کیس درج کرنے سے گریز کریں۔ انہوںنے کہاکہ ’کشمیر ہمارا ہے، تھا اور ہمیشہ رہے گا‘۔ انہوںنے کہاکہ مسائل کو حل کرنے کی سمت میں مرکزی مذاکرات دنیشور شر ما آگے بڑھ رہے ہیں ۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت اور کشمیر کے بچوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں