رام بن میں دریائے چناب سے لاش برآمد

جموں، جموں وکشمیر کے رام بن ضلع میں پیر کی صبح دریائے چناب میں ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح چند مقامی افراد نے رام بن میں دریائے چناب کے کنارے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔

بتادیں کہ 14جنوری 2024کو اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے رویندر سنگھ نامی شخص نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا ۔

ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی جانب سے کئی روز تک لاش کی باز یابی کی خاطر آپریشن چلایا گیا تاہم اس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔

باور کیا جارہا ہے کہ دریائے چناب میں جس شخص کی لاش برآمد کی گئی وہ رویندر سنگھ کی ہو سکتی ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یواین آئی – ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں