وزیر اعظم کا دورہ جموں: ایس ایس پی سیکورٹی جموں نے ایڈوائزری جاری کی

جموں، وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کے پیش نظر ایس ایس پی سیکورٹی جموں نے مولانا آزاد اسٹیدیم میں منعقد ہونے والی ریلی میں حصہ لینے والوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

بتادیں کہ وزیر اعظم 20 فروری کو اپنے دورہ جموں کے دوران کروڑوں روپیوں مالیت کے کئی پرجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

اس ریلی کے پیش نظر ایس ایس پی سیکورٹی جموں نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے: ‘ریلی میں شرکت کرنے کے لئے کٹھوعہ، سانبہ، دریا توی کے پار سے جنوبی جموں اور اودھم پور، ریاسی، ڈوڈا، کشتواڑ اور رام بن اضلاع کے کچھ علاقوں کے لوگوں کا داخلہ اسٹیڈیم کے ڈوگرہ چوک کی طرف مین گیٹ سے ہوگا’۔

اعلامیہ میں کہا گیا: ‘شمالی جموں، راجوری، پونچھ، اودھم پور، ریاسی، ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن اضلاع سے آنے والے شرکا کا اسٹیدیم میں جی جی ایم سائنس کالج کی طرف سے داخل ہونے کی اجازت ہوگی’۔

ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ ریلی کے آغاز سے قبل مقررہ وقت یعنی ساڑھے نو بجے صبح اسٹیدیم پر پہنچیں۔

لوگوں سے شناختی پروف جیسے آدھار کارڈ، الیکشن کارڈ، پین کارڈ یا کوئی دوسرا شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے قبل لوگوں سے جامہ تلاشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنے اور قطار میں اپنی بھاری کا انتظار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو انتطامیہ اور ٹریفک پولیس کی طرف سے مقررہ پارکنگ جگہوں پر پارک کریں۔

ایڈوائزری میں لوگوں سے بیگ، ٹفن بکس، پانی کی بوتلیں، کمیرہ، کھانے پینے کی چیزیں، تیز دھار والے ہتھیار، سگریٹ، ماچس، لائٹر، چھتری، قابل اعتراض جھنڈے اور دیگر الیکٹرانک چیزیں ساتھ نہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ریلی کے دوران اپنے موبائل فون بند یا سائلنٹ موڈ پر رکھیں۔

یو این آئی – ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں