جموںجموں بس اسٹینڈ میں پیر کی صبح ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی جس کو پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح چند مقامی افراد نے جموں بس اسٹینڈ میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر طبی لوازمات کی خاطر ہسپتال منتقل کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ لاش کی شناخت کے لئے پولیس نے کارروائی شروع کی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
یو این آئی- ارشید بٹ