جموں وکشمیر نریندر مودی کے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے :مرکزی وزیر جتیندر سنگھ

جموں ،مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعرات کے روز کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا کشمیر دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر نریندر مودی کے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت جس کی قیادت نریندر مودی کر رہے ہیں نے پچھلے دس برسوں کے دوران ملک کو بہت کچھ دیا ہے۔

مرکزی وزیر کے مطابق آنے والے پانچ سالوں کے اندراندر بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

دریائے راوی کے پانی کو موڑنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے اس کی اورکوئی توجہ نہ دی ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے اس پر کام شروع کیا اور یہ کہ اس پانی سے چار ہزار ہیکٹر اراضی سیراب ہوگی۔

وزیر اعظم مودی کے کشمیر دورے کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے کہاکہ جموں وکشمیر نریندرمودی کے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دورے کے پیش نظر تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں