پی ایم مودی انڈیا الائنس سے خوفزدہ ہیں :کانگریس صدر وقار رسول وانی

سری نگر ،جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے جمعرات کے روز کہاکہ شیٹ شیئرنگ کے معاملے پر پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس سے گفت وشنید کاسلسلہ جاری ہے ۔

انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ جموں وکشمیر میں پارلیمانی اور اسمبلی چناو ایک ساتھ کرائے جائیں۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی جموں وکشمیر میں انتخابات جیتنے کے حوالے سے بڑے بڑے دعوئے کر رہی ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔

وقار رسول وانی نے کہاکہ پی ایم مودی کے جموں دورے پر ملازمین کو ریلی میں شامل ہونے کی تاکید کی گئی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھاجپا دن میں خواب دیکھ رہی ہیں کہ وہ کشمیر میں جیت جائیں گی کیونکہ کشمیر کے لوگوں نے ہمیشہ بی جے پی کو مسترد کیا ہے۔

شیٹ شیئرنگ کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں وقار رسول وانی نے کہاکہ اتحاد میں ہمیشہ افہام و تفہیم ہوتی ہے۔

ان کے مطابق نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی کے ساتھ شیٹ شیئرنگ کے معاملے پر بات چیت ہو رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایم مودی انڈیا الائنس سے خوفزدہ ہیں ۔

یوٹی صدر نے دعویٰ کیا کہ آنے والے پارلیمانی اور اسمبلی چناو میں کانگریس اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرئے گی۔

انہوں نے کہاکہ انڈیاالائنس کے امیدوار جموں وکشمیر اور لداخ میں چھ پارلیمانی سیٹوں پر جیت درج کریں گے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں