نیشنل کانفرنس اور کانگریس مذہب کے نام پر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں :غلام نبی آزاد

جموں،پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے پیر کے روز کہاکہ نیشنل کانفرنس عوام کو مذہب کے نام پر گمراہ کر رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا الیکشن سیاست کی لڑائی ہے اس کا مذہب کے ساتھ کوئی واسط نہیں۔

عمر عبداللہ کو ایک دفعہ پھر ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا:’این سی نائب صدر خط چناب میں سیاح کی طرح آتے ہیں۔‘

ان باتوں کا اظہار غلام نبی آزاد نے ڈوڈہ میں الیکشن ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس اور اس کے اتحادی پھوٹ ڈالو حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہے۔

ان کے مطابق عمر عبداللہ کانگریس امیدوار کے حق میں گاوں گاوں جاکر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ عمر عبداللہ ایسے سیاستدان ہے جو زیادہ ترلندن میں قیام کرتے ہیں اور جب گرمی کا موسم شروع ہوتا ہے تو سری نگر آتے ہیں۔

آزاد نے کہا :’عمر عبداللہ کو جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال کے بارے میں کوئی علمیت ہی نہیں ۔ ‘

ان کا مزید کہناتھا کہ نیشنل کانفرنس عوام کو گمراہ کر رہی ہیں لہذا عوام کو ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن سیاسی لڑائی ہے ، مذہب کا اس کے ساتھ کوئی واسط نہیں لیکن نیشنل کانفرنس کے لیڈران مذہب کے نام پر لوگوں سے ووٹ بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مذہب کے نام پر اگر لوگوں نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو ووٹ دیا تو یہ بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے لہذا لوگوں کو سوچ سمجھ کر اپنی رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں