SRINAGAR, APR 16 (UNI):-Rescue team engaged in search operation for the missing people after a boat capsized in overflowing river Jhelum near Batwara area of Srinagar on Tuesday. UNI PHOTO-12U

سری نگر کشتی الٹنے کا سانحہ: لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے دریائے جہلم میں آپریشن کو وسیع کیا گیا

سری نگر، سری نگر کے گنڈ بل علاقے میں دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے باپ بیٹے سمیت تین افراد کی تلاش کے لئے جمعرات کو مسلسل دسویں روز بھی آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف ، ریور پولیس اور ارگیشن فلڈ کنٹرول محکمہ کی جانب سے آپریشن کو وسیع کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ گنڈبل علاقے میں 16اپریل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بیٹوں سمیت 6 افراد کی موقت واقع ہوئی جبکہ تین افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔

کام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، ریور پولیس و دیگر ایجنسیوں سمیت 14 ٹیمیں وسیع پیمانے پر آپریشن چلا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن جمعرات کی صبح سے دوبارہ شروع ہوا۔

نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کے روز چھتہ بل ویر کےنزدیک فلڈ کنٹرول محکمہ کے ملازمین نے جدید مشینوں کے ذریعے تلاشی آپریشن شروع کیا ۔

اس موقع پر ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ لاشوں کی باز یابی کی خاطر دریائے جہلم میں آپریشن کو وسیع کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دریائے جہلم کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں پر بھی زور دیا گیا کہ اگر انہیں پانی میں کچھ دکھائی دیا تو فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔

ادھر لاپتہ افراد کے غم سے نڈھال اہلخانہ و دیگر احباب و اقارب بھی روز صبح سویرے دریائے کے کنارے پر جمع ہوجاتے ہیں اور روتے سسکتے لاشوں کی بازیابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گنڈ بل کا دورہ کیا اور وہاں پر متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ ان کی ہر سطح پر مدد فراہم کرئے گی۔

یو این آئی-ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں