بارہ مولہ میں ملی ٹینٹ معاون اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار:پولیس

سری نگر،شمالی کشمیر کے بارہ مولہ ضلع کے اوڑی میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹینٹ معاون کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اوڑی کے کمل کوٹ مندیان علاقے میں ملی ٹینٹوں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ناکہ لگایا جس دوران مشتبہ نوجوان نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ سلامتی عملے نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوبروئے کار لا کر ملی ٹینٹ معاون جس کی بعد میں شناخت فاروق احمد کھوکر ولد سلام الدین کھوکر ساکن کالسی کمل کوٹ کے بطور ہوئی ہے کو دھر دبوچا ۔

موصوف ترجمان کے مطابق نوجوان کے قبضے سے ایک پستول ، دو میگزین اور بیس گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی-ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں