شمالی کشمیر کے نوپورہ سوپور میں انکاونٹر شروع

سری نگر،شمالی کشمیر کے چیک محلہ نو پور ہ سوپور میں جمعرات کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے چیک محلہ نو پورہ گاوں میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی شام گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی شروع کی جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

ان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے نوپورہ سوپور کے اردگرد گاوں میں چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘سوپور کے چیک محلہ نو پورہ علاقے میں انکاونٹر شروع ہوا ہے، پولیس اور سیکورٹی فورسزکے اہلکار کام پر لگے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کو شیئر کیا جائے گا۔‘

یو این آئی-ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں