پارلیمانی الیکشن غیر معمولی اہمیت کے حامل :محبوبہ مفتی

جموں،جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی )صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کے روز کہا کہ اس بار کے الیکشن جموں وکشمیر کے لوگوں کی حقوق کی بحالی کے لئے لڑے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا: ‘یہ الیکشن نیشنل کانفرنس اور میرے درمیان لڑائی نہیں ہے بلکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی آواز کو نئی دہلی تک پہنچانے کی لڑائی ہے’۔

ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے راجوری میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقف خوف و دہشت کا ماحول ہے، لوگوں کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں، عوام کی زمینیں چھینی جارہی ہیں اور اس پر روک لگانے کی خاطر لوگوں کو اس بار بڑھ چڑھ کر الیکشن عمل میں حصہ لینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقت مہنگائی نے لوگوں کا جینا دو بھر کیا ہے، بجلی فیس میں ماہانہ اضافہ کیا جارہا ہے جو عوام کش ہے۔

ان کے مطابق لوگوں کے جائز مسائل حل کرنے کی اورکوئی توجہ نہیں دی جارہی ہیں اورکسی کو اپنی بات کہنے کا بھی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان لڑائی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن کے دوران لوگ صحیح فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا: ‘میں گذشتہ 5 برسوں سے لوگوں کی بات کرتی ہوں ہم سے دفعہ 370 چھین لیا گیا یہ فیصلہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو قابل قبول نہیں ہے، ہم اس فیصلے کے خلاف کھڑا ہوں گے’۔

محبوبہ مفتی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 7 مئی کو نکل کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

یو این آئی-ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں