ہندوستان
‘سچ کے آئینے’ سے ڈرتی ہے مودی حکومت: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت سچ کا سامنا کرنے سے ڈرتی ہے اور گزشتہ 12 برسوں میں اس نے جمہوریت کا آئینہ مانے جانے والے اپوزیشن اور میڈیا کی آواز کو دبانے کا کام کیا ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات (کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ) کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی ملک میں اقتصادی بحران کے لیے عالمی جنگوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ ملک کی معیشت پہلے ہی سے چیلنجوں کا سامنا کر رہی تھی اور کانگریس مسلسل اس کی وارننگ دیتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا، “جمہوریت میں اپوزیشن اور میڈیا وہ آئینہ ہوتے ہیں، جو اقتدار کو سچائی دکھاتے ہیں، لیکن سچ سے ڈرنے والی مودی حکومت اس آئینے کو توڑنے کا کام کر رہی ہے۔ جھوٹ آئینے سے ڈرتا ہے۔”
مسٹر کھیڑا نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ 12 برسوں میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ میڈیا ان سے مشکل سوالات پوچھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کو نصیحت دے کر غیر ملکی دورے پر چلے جاتے ہیں اور اس سے پہلے لمبے روڈ شو کرتے ہیں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں پر بھی نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ کئی رہنما پبلک ٹرانسپورٹ یا بائیک پر چلنے کا مظاہرہ کرتے ہیں، جبکہ پیچھے ان کی گاڑیوں کا پورا قافلہ چلتا ہے۔
کانگریس رہنما نے مہنگائی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سال 2014 میں 414 روپے میں ملنے والا ایل پی جی سلنڈر اب 915 روپے کا ہو گیا ہے، جو 121 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل سلنڈر بلیک میں فروخت ہو رہا ہے، باہر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں اور دودھ نیز بریڈ جیسی ضروری چیزیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ روپیہ مسلسل کمزور ہو کر 97 کی سطح تک پہنچ گیا ہے اور حکومت عوام کو حقیقی اعداد و شمار سے دور رکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی پہلے 60 دن، پھر 60 مہینے مانگتے رہے اور اب سال 2047 تک کا وقت مانگ رہے ہیں، لیکن بیچ کے اقتصادی اعداد و شمار پر جواب نہیں دیتے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 12 برسوں میں پٹرول کی قیمتوں میں 38 فیصد اور ڈیزل کی قیمتوں میں 62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دورِ حکومت میں خام تیل کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کنٹرول میں رہیں، جبکہ موجودہ حکومت میں کم خام تیل کی قیمتوں کے باوجود ایندھن مہنگا بیچا گیا۔ مسٹر کھیڑا نے الزام لگایا کہ حکومت کی ذمہ داری عوام کی پریشانیوں کو کم کرنا ہے، لیکن مودی حکومت لوگوں کے مسائل بڑھانے کا کام کر رہی ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
دہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
نئی دہلی، مبینہ نیٹ پیپر لیک کے معاملے پر جنتر منتر پر 20 روز کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال مکمل کرنے کے بعد سماجی کارکن سونم وانگچک کو ہفتہ کی علی الصبح دہلی پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ یہ قدم ان کی گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے اور دہلی ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔
پولیس اہلکار صبح ہونے سے پہلے احتجاجی مقام پر پہنچے اور 59 سالہ سماجی کارکن کو طبی مرکز منتقل کر دیا۔ اس کارروائی کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے حامیوں کی طرف سے احتجاج اور نعرے بازی شروع ہو گئی، جو مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے کو لے کر تحریک کی قیادت کر رہی ہے۔
ایک بیان جاری کرتے ہوئے دہلی پولیس نے کہا کہ یہ فیصلہ طبی مشورے اور عدالت کی ہدایات کے بعد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سونم وانگچک کو ضروری طبی دیکھ بھال کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور یہ کارروائی ان کی گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے کی گئی ہے۔
پولیس نے مظاہرین سے جنتر منتر کو پرامن طریقے سے خالی کرنے کی بھی اپیل کی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل کے دوران مظاہرین نے رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں ہلکی سی افراتفری پیدا ہوئی۔ تاہم پولیس نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور اس کارروائی کو بحفاظت انجام دیا۔ ہم جنتر منتر پر موجود مظاہرین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد پرامن طریقے سے جگہ خالی کر دیں۔
دی کلینکس، ہاؤز خاص کے جنرل فزیشن اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ستیش لامبا کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ہیلتھ اپڈیٹ کے مطابق، وانگچک کا وزن گر کر تقریباً 56.6 کلوگرام رہ گیا تھا، جس سے 28 جون کو فاقہ شروع ہونے کے بعد سے ان کے وزن میں مجموعی طور پر نو کلوگرام سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔
طویل فاقہ کشی کے اثرات کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر لامبا نے کہا کہ گلوکوز کے ذخائر ختم ہونے کے بعد جسم چربی کا استعمال کرتا ہے۔ اس کے بعد عضلات کا استعمال شروع ہو جاتا ہے۔ ان کا کیٹون لیول 3-پلس تک پہنچ گیا تھا اور ہائیڈریشن کو بہتر بنانے کے بعد یہ 2-پلس پر آگیا ہے۔ ان کا یورک ایسڈ زیادہ ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عضلات استعمال ہو رہے ہیں۔
بھوک ہڑتال جاری رہنے کی صورت میں ممکنہ پیچیدگیوں سے خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلا مرحلہ تشویشناک ہو سکتا ہے۔ اعضاء متاثر ہو سکتے ہیں۔ ہم ان پر 24 گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ اس مرحلے تک نہیں پہنچے گا۔
بروقت مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر لامبا نے مزید کہا کہ میں حکومت سے جلد از جلد مداخلت کرنے کی اپیل کرتا ہوں کیونکہ وہ ایک قیمتی ہیرا ہیں اور ہم انہیں کھونا نہیں چاہتے۔ اگر اعضاء متاثر ہوتے ہیں تو یہ ہمارے لیے واقعی تشویشناک ہو سکتا ہے۔
میڈیکل بلیٹن میں ان کا بلڈ پریشر 108/68 ایم ایم ایچ جی، بلڈ شوگر 80 ایم جی/ڈی ایل، نبض کی رفتار 72 دھڑکن فی منٹ اور آکسیجن کی سیچوریشن 96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ڈاکٹروں نے ہلکی پانی کی کمی کا ذکر کیا لیکن کہا کہ وہ ہوش میں ہیں، ذہنی طور پر چوکس ہیں اور چوبیس گھنٹے مشاہدے میں ہیں۔
جیسے ہی وانگچک کی صحت بگڑی، گزشتہ دو دنوں میں کئی اپوزیشن لیڈروں نے احتجاجی مقام پر ان سے ملاقات کی۔
کانگریس لیڈر پون کھیڑا، سماج وادی پارٹی کی ایم پی ڈمپل یادو اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے ان کی مہم کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اپنی طبی حالت کے پیش نظر فاقہ ختم کرنے کی اپیل کی۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
جموں کشمیر اور لداخ سمیت پورا خطہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ، پاکستان کو داخلی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، ہندوستان نے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ سمیت پورا خطہ اس کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا نیز پاکستان کو ہندوستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو میڈیا بریفنگ میں پاکستان کے ایک متنازعہ بیان سے جڑے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان کا موقف پہلے سے ہی واضح ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ کا پورا خطہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان کے داخلی معاملات میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے میں دہشت گرد سرغنہ مسعود اظہر کے خلاف چارج شیٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے حملے میں کئی بے قصور لوگوں کی جانیں گئی تھیں اور اس کی جانچ چل رہی ہے۔ سرحد پار دہشت گردی کو پاکستان کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات سب پر عیاں ہے اور پاکستان دہائیوں سے ایک پالیسی کے طور پر اسے اپناتا رہا ہے۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
امریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
تہران، امریکی فوج کے ساتویں روز بھی ایران پر فضائی حملے جاری رہے تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے ایران پر تازہ فضائی حملوں میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی فوج نے بوشہر میں ایرانی فضائیہ اور فوجی چھاؤنی پر متعدد حملے کیے اور ایٹمی پلانٹ کو امریکی فوج نے نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق حملوں میں رہائشی علاقوں، ایئرپورٹ، پُل، ریلوے جنکشن کو نشانہ بنایا گیا۔ بندرعباس، اہواز، بوشہر، بندر خمیر اور ایرانشہر پر فضائی حملے کیے گئے۔ بندر خمیر کے قریب ایک پُل پر حملے میں سات افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔
بندر عباس کے رہائشی علاقے تپہ اللہ اکبر میں بھی حملے ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے۔ بندر عباس ریلوے جنکشن پر حملے میں دو افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حملوں کے بعد بندر عباس، بندر خمیر، لار شاہراہ سمیت متعدد اہم سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جب کہ حکام نے شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی فوج نے آبنائے ہرمزمیں ناکا بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ سینٹ کام نے ایرانی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
دنیا2 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا4 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا1 week agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
ہندوستان4 days agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
ہندوستان5 days agoہندستان نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی امیدواری پیش کی، کہا وہ محفوظ اور خوشحال دنیا کے لیے پرعزم
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے
دنیا4 days agoامریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی، ہنگامی امداد کی اپیل
دنیا5 days agoامریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان









































































































