دنیا
ٹرمپ خاندان میں بغاوت: “رجیم چینج ایران میں نہیں، امریکہ میں ہوگا”، میری ٹرمپ کی کڑی تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جاری جنگ پر نہ صرف عوامی سطح پر بلکہ اب اپنے گھر کے اندر سے بھی شدید مزاحمت کا سامنا ہے صدر ٹرمپ کی بھتیجی، میری ایل ٹرمپ نے حکومتی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس جنگ کا نتیجہ ایران میں نہیں بلکہ خود امریکہ میں اقتدار کی تبدیلی کی صورت میں نکلے گا ایران پر مسلط کردہ جنگ کے خلاف امریکہ بھر میں احتجاج کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔ ہفتے کے روز ہونے والی “نو کنگز” ریلیوں میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 80 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ سیاسی تجزیہ کار ان مظاہروں کو امریکی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی اجتماعات قرار دے رہے ہیں، جہاں مظاہرین نے فوجی مہم کے خاتمے اور ملک میں بڑھتی ہوئی ہوش ربا مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پروگرام کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے میری ایل ٹرمپ نے وفاقی انتظامیہ کے ان جوازوں کو یکسر مسترد کر دیا جو فروری میں شروع ہونے والی اس جنگ کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا”ٹرمپ انتظامیہ مسلسل اپنے بیانات بدل رہی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایرانی عوام کی فلاح و بہبود یا ان کی آزادی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ صرف بم باری کر رہے ہیں جبکہ ان کے پاس ایرانی عوام کی حقیقی آزادی کا کوئی منصوبہ موجود ہی نہیں ہے۔”
انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ کسی ایسے ملک کے خلاف جنگ چھیڑنا جو براہِ راست خطرہ نہ ہو، امریکی مفاد میں کیسے ہو سکتا ہے؟ انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں سخت لہجہ اپناتے ہوئے لکھا کہ “ٹرمپ کو رجیم چینج ملے گا، لیکن ایران میں نہیں، امریکا میں۔”
دوسری جانب، شدید عوامی دباؤ اور خاندانی مخالفت کے باوجود صدر ٹرمپ اپنے فیصلے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ حالیہ بیان میں صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں “رجیم چینج” کا عمل مکمل ہو چکا ہے کیونکہ وہاں کی موجودہ قیادت اب وہ نہیں رہی جو جنگ کے آغاز پر تھی۔
تاہم، ناقدین کا کہنا ہے کہ “نو کنگز” تحریک اور میری ٹرمپ جیسے قریبی افراد کی تنقید صدر کے لیے آنے والے صدارتی انتخابات میں بڑے سیاسی خطرات پیدا کر سکتی ہے۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
جنگ بندی معاہدے پر عمل نہ ہونے پر ایران جواب دے گا: قالیباف
تہران، ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل تہران کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں ناکام رہے تو ایران اپنی جوابی کارروائیاں دوبارہ شروع کرے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بیلاروس کی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر ایگور سرگینکو سے ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہم طے پانے والی مفاہمت پر مکمل عمل درآمد کا پُرزور مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اور صہیونی ریاست جنگ کے خاتمے سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتے تو ایران مناسب جواب دے گا۔
محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ حالیہ تنازع کے دوران امریکہ یہ جان چکا ہے کہ وہ فوجی محاذ پر ایران کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اسرائیل کی دھمکیاں بے بنیاد پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست رمضان جنگ میں اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے، آج سب اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی ناکام رہی اور بالآخر انہوں نے خود ہی جنگ بندی کی درخواست کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
خامنہ ای کے جنازے میں حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایران کی اسرائیل اور امریکہ وارننگ
تہران، ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شہید سپریم لیڈر کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیا بریگیڈ نے دشمنوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر شہید رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات یا نماز جنازہ کے دوران امریکہ یا اسرائیل نے کوئی فوجی کارروائی کی تو اس کے سنگین ترین نتائج برآمد ہوں گے۔
خاتم الانبیا بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کسی بھی ممکنہ کارروائی سے قبل اس کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کریں، کیونکہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مقدس شخصیات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرے گا اور اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات انتہائی حساس موقع ہیں اور ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
واضح رہے کہ شہید سپریم لیڈر کی آخری رسومات کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ 6 روز تک جاری رہنے والی ان تقریبات میں ایران کے تین شہروں میں نماز جنازہ اور سوگ کی تقریبات ہوں گی، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے درجنوں ممالک کے سربراہان مملکت اور مذہبی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ ایران کا آیت اللہ خامنہ ای کے ’خون کا بدلہ‘ لینے کا اعلان آیت اللہ علی خامنہ ای کو 9 جولائی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یو این آئی ع ا۔
دنیا
فرانس میں شدید گرمی، ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات
پیرس، فرانس کے وزیر صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں شدید گرمی کی لہر سے ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر کے باعث فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 2025 ہوگئی تاہم یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے گرمی سےفرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کم از کم 3700 اموات ہوئیں، گزشتہ ہفتے شدید گرمی کے باعث بیلجیئم میں 1200 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ ریکارڈ توڑ گرمی اور ہیٹ ویو سے نیدرلینڈز میں 480 اموات رپورٹ ہوئیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان4 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا4 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
ہندوستان6 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا3 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر6 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا6 days agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 920 سے تجاوز کرگئی
ہندوستان1 week agoپاسپورٹ فیس میں اضافے پر کانگریس کی مرکز پر تنقید ، سرجیوالا نےکہا ’مہنگائی کی نئی قسط‘
دنیا1 week agoوینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 167 ،ایک ہزار سے زائد زخمی




































































































