ہندوستان
نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں اور خواہشات کو ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے سفر سے جوڑنا چاہیے: راجناتھ

نئی دہلی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور خواہشات کو 2047 تک ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کی طرف ہندوستان کے سفر سے جوڑیں۔
میرٹھ، اترپردیش میں آئی آئی ایم ٹی یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے آج اس بات پر زور دیا کہ ملک کے نوجوانوں کے پرجوش ذہن ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے قومی عزم کو عملی جامہ پہنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے خواب، عزم اور سوچ ہندوستان کو دنیا میں ایک نئی شناخت دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی طاقت اس کے نوجوان ذہنوں کے علم، مہارت اور عزم میں مضمر ہے۔
کہاوت ’’ہر دور کے اپنے ہیرو ہوتے ہیں‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے نوجوانوں کو ملک کے مستقبل کے ہیرو قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر موجود طلباء سے کہا کہ نوجوانوں کی سب سے بڑی طاقت ان کی رجائیت ہے جو انہیں ہر مشکل میں موقع دیکھنے کی طاقت دیتی ہے۔
مسٹر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں عالمی سطح پر ملک کے بڑھتے ہوئے قد کو اجاگر کیا اور کہا “آج جب ہندوستان بولتا ہے تو پوری دنیا سنتی ہے۔” انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ایک مضبوط، محفوظ اور خود انحصار ملک بننے کی طرف ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے، جو اپنی سرزمین پر جدید ترین دفاعی سازوسامان تیار کر رہا ہے اور اسے دوسرے ممالک کو بھی برآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ہب کے طور پر اپنا مقام مضبوط کیا ہے اور 100 سے زیادہ یونیکارن کے ساتھ یہ اختراع اور کاروبار کے مستقبل کو تشکیل دے رہا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں میں ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی صلاحیت ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ نوجوان ذہنوں کو حکومت کی کوششوں سے ملک میں پیدا ہونے والے مواقع کے ماحول کا بہترین استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ زندگی میں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تین چیزوں کو ہمیشہ یاد رکھیں – خدا پر یقین، اپنی صلاحیتوں پر اعتماد اور بہترین نتائج کی امید۔
وزیر دفاع نے کہا “آج، ہندوستان خود کو مضبوط ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر قائم کر رہا ہے۔ ہمارے نوجوان نئے اعتماد اور توانائی کے ساتھ ملک کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس آئیڈیا اور ہنر ہے اور آپ محنت کرنے کے لیے تیار ہیں تو آپ کے پاس مواقع یا وسائل کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ آج ہندوستان تبدیلی، اختراع اور تحرک کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ یہ جدت اور تحریک اور تبدیلی کی صلاحیت ہے جو لیڈر اور پیروکار کے درمیان فرق پیدا کرتی ہے۔
مسٹر سنگھ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی تاریخ، ثقافت اور اقدار سے جڑے رہیں، کیونکہ یہ چیلنجوں اور شکوک و شبہات کے وقت قیمتی سبق فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا “جب آپ ذاتی کامیابیوں سے آگے بڑھتے ہیں اور سماجی بہتری کے بارے میں سوچتے ہیں، تو آپ کچھ ایسا حاصل کرتے ہیں جو یقینی طور پر آپ کی زندگی بھر یاد رکھا جائے گا۔ ”
وزیر دفاع نے سوامی وویکانند کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا کیونکہ 12 جنوری کو ان کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے اور اسے قومی یوم نوجوان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوامی وویکانند کی تعلیمات اور وژن سے تحریک لیں اور انہیں ہندوستان کا پہلا ‘عالمی نوجوان’ قرار دیا۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
موجودہ وقت میں منقسم دنیا ایک حقیقت، استحکام اور سلامتی کے لیے باہمی تعاون ضروری: جے شنکر
نئی دہلی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منقسم دنیا کو موجودہ وقت کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اجارہ داری کم ہو سکتی ہے اور مواقع وسیع ہو سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی خبردار کیا کہ استحکام، کارکردگی اور سلامتی کے لیے اس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مضبوط بین الاقوامی تعاون ضروری ہے مسٹر جے شنکر نے جمعرات کو جنوبی کوریا میں جیجو امن اور خوشحالی فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا انضمام اور تقسیم کے ایک پیچیدہ مرکب کا تجربہ کر رہی ہے، جسے سپلائی چینز، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور وبائی امراض، دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے سرحد پار چیلنجز متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے دلیل دی کہ اسٹریٹجک مقابلہ تجارت، ٹیکنالوجی، مالیات اور کنیکٹیویٹی کے نظام کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے، جبکہ سیاسی دباؤ اور تحفظ پسند رجحانات عالمگیریت کو کمزور کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے دہشت گردی پر “دوہرے معیار”، موسمیاتی کارروائی پر “کھوکھلے وعدوں” اور ترقی پذیر ممالک کی صنعت کاری اور مارکیٹ تک رسائی کو محدود کرنے والی پابندیوں پر بھی تنقید کی۔ ہتھیاروں سے لیس ہونے کے بڑھتے ہوئے رجحان، زیادہ خطرہ مول لینے کے رجحان اور تیز ہوتی ہوئی جیو پولیٹیکل مسابقت سے خبردار کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر نے کہا کہ جب بڑی طاقتیں تنگ نظری پر مبنی مفادات کا تعاقب کرتی ہیں، تب ترقی پذیر ممالک پر پڑنے والے اخراجات کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
منقسم دنیا میں تعاون کی نئی تشریح کے لیے انہوں نے پانچ ترجیحات تجویز کیں جن میں سپلائی چینز کا تنوع، بااثر ممالک کے درمیان نئی شراکت داریوں کا قیام، بین الاقوامی قانون اور اداروں کو مضبوط کرنا، گلوبل ساؤتھ کے لیے مواقع کو وسعت دینا اور اصلاح شدہ کثیر جہتی کو آگے بڑھانا شامل ہے۔ مسٹر جے شنکر نے جہاز سازی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال، بنیادی ڈھانچے اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ہندوستان–جنوبی کوریا تعاون کو مزید گہرا بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط دوطرفہ تعلقات عالمی استحکام اور ترقی میں تعاون فراہم کریں گے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
غلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
نئی دہلی، ٹاٹا گروپ کی ہوا بازی کمپنی ایئر انڈیا کا ایک طیارہ منگل کی رات غلطی سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا، تاہم اس کا احساس ہوتے ہی وہ فوری طور پر واپس ہندوستانی سرحد میں لوٹ آیا ذرائع نے بتایا کہ پرواز نمبر اے آئی-479 دہلی سے امرتسر پہنچی تھی اس وقت امرتسر ہوائی اڈے پر کافی ٹریفک تھا، اس لیے اترنے کا انتظار کر رہی تمام پروازوں سے ’ہولڈ کرنے‘ کے لیے کہا گیا تھا۔ ایسی صورتحال میں طیارے آس پاس کے علاقے میں ہی چکر لگاتے ہیں۔ اسی دوران ایئر انڈیا کی یہ پرواز کچھ دیر کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کے ارکان کو اس کا احساس ہوتے ہی انہوں نے طیارے کو واپس ہندوستانی سرحد کی طرف موڑ لیا۔ انہوں نے کہا کہ امرتسر ہوائی اڈہ پاکستانی سرحد کے کافی قریب ہے، اور کئی بار غلطی سے ایسا ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔ اس کے باوجود، خراب موسم یا اس طرح کی کسی ہنگامی صورتحال میں ہندوستان پاکستانی طیاروں کو اپنے فضائی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دیتا رہا ہے۔ اسی مہینے فلائی جناح ایئرلائنز اور مئی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ایک ایک پرواز کو ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
اجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت
نئی دہلی، کانگریس نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو اور ان کے خاندان پر اجین میں زمین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے اس پورے معاملے میں وائٹ پیپر جاری کر کے معاملے کی عدالتی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا اور مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد مسٹر یادو کے خاندان نے جو زمین خریدی ہے، اس کی بنیاد میں ترقیاتی پروجیکٹ کا خاکہ تیار کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور ان کے خاندان کے ارکان کی طرف سے خریدی گئی زمینوں اور بعد میں اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کے درمیان تعلقات کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مسٹر یادو کے خاندان نے اجین میں سینکڑوں ایکڑ زمین خریدی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد تقریباً 168 ایکڑ زمین خریدی ہے جس میں سے 111 ایکڑ زمین اس علاقے میں واقع ہے جہاں سنگھستھ کمبھ سے جڑے ترقیاتی کام تجویز کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجین کے جن علاقوں میں 2035 کے ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی کام ہونے ہیں، وہاں بھی وزیر اعلیٰ کے خاندان کی طرف سے زمین خریدے جانے کی معلومات سامنے آئی ہیں۔
کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ اجین اور ایودھیا کروڑوں لوگوں کی عقیدت کے مراکز ہیں اور ان علاقوں سے جڑے معاملات میں مکمل شفافیت برتی جانی چاہیے۔ ان کا الزام ہے کہ وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے مسٹر یادو کو ترقیاتی منصوبوں اور ان سے متعلق فائلوں کی معلومات ہوتی ہیں، اس لیے اس پورے معاملے کی آزادانہ اور منصفانہ جانچ ضروری ہے۔
مسٹر کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کو وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں کارروائی کی امید نہیں ہے، لیکن عوام کے سامنے حقائق کو لانا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایودھیا اور اجین سے جڑے معاملات میں بھی سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں، جن کا جواب بی جے پی کو دینا چاہیے۔
مسٹر پٹواری نے کہا کہ کانگریس نے اس معاملے میں عوامی طور پر بی جے پی، مسٹر مودی اور وزیر اعلیٰ یادو سے سوالات پوچھے ہیں، لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سب کچھ شفاف ہے اور کسی قسم کا گھوٹالہ نہیں ہوا ہے تو بی جے پی کو اس پورے معاملے کی آزادانہ عدالتی جانچ سے گریز نہیں ہونا چاہیے۔
کانگریس رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ یہ واضح کریں کہ 2023 کے بعد ان کے خاندان نے کتنی زمین خریدی، کیا ان زمینوں کا تعلق بعد میں اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں والے علاقوں سے ہے اور کیا حکومت ان منصوبوں کی وقت کی حد اور عمل کو عام کرے گی۔ پارٹی نے وزیر اعلیٰ کے خاندان کی طرف سے خریدی گئی زمینوں پر وائٹ پیپر جاری کرنے اور پورے معاملے کی عدالتی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان1 week ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
تازہ ترین3 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا1 week agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
دنیا6 days agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
دنیا1 week agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
ہندوستان1 week ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“
کھیل6 days agoڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کینیڈا نے قطر کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت درج کی
دنیا1 week agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی
دنیا3 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں







































































































