دنیا
امریکی صدر ٹرمپ اور فلسطینی صدر محمود عباس کی 8 سال بعد ملاقات

شرم الشیخ، امریکی صدرٹرمپ اور فلسطینی صدر محمود عباس کی 8 سال بعد ملاقات ہوئی ، فرانسیسی صدرایمانویل میکرون نے محمود عباس کو اسٹیج پر لاکر ٹرمپ سے ملوایا۔
تفصیلات کے مطابق مصر میں جاری غزہ امن سمٹ کے دوران ایک غیر متوقع اور تاریخی لمحہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فلسطینی صدر محمود عباس آمنے سامنے آئے، یہ دونوں رہنماؤں کی 8 سال بعد پہلی ملاقات تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے محمود عباس کو اسٹیج پر لا کر صدر ٹرمپ سے ملوایا۔
ٹرمپ نے محمود عباس سے چند لمحے گفتگو کے بعد ان کا ہاتھ تھاما اور مسکراتے ہوئے کیمروں کی جانب اشارہ کیا، جس پر وہاں موجود عالمی رہنماؤں اور میڈیا نمائندوں نے اس منظر کو ایک علامتی “امن لمحہ” قرار دیا۔
سمٹ کے شرکاء کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات غزہ میں جاری انسانی بحران اور جنگ بندی کے امکانات کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔
سیاسی ماہرین کے مطابق ٹرمپ اور عباس کی یہ تاریخی ملاقات مستقبل میں اسرائیل-فلسطین تنازع پر سفارتی پیش رفت کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
خیال رہے غزہ امن سمٹ میں مصر، فرانس، امریکہ، فلسطین، قطر اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ نمائندے شریک ہیں، جہاں جنگ بندی، انسانی امداد اور دو ریاستی حل کے حوالے سے اہم مذاکرات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے خلاف جنگ میں نیٹو نے مایوس کیا، یورپ نے بھی ساتھ نہیں دیا: امریکی صدر
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران معاہدے کے نتیجے میں بہت بڑی رعایتیں دے رہا ہے اور امریکہ جیت رہا ہے۔
نیٹو چیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو نے ایران کےخلاف جنگ میں ہمیں مایوس کیا، ایران کے خلاف جنگ میں یورپ نے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا، میں ایران کے معاملے پربرطانیہ، فرانس، جرمنی، اسپین اور اٹلی سے مایوس ہوں۔
سینیٹ روانگی سے قبل صحافیوں سے مختصر گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغیر کی کسی وضاحت کے کہا کہ چیزیں بہت اچھی طرح سے چل رہی ہیں اور ہم ایران سے جنگ جیت رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے امریکہ سے آبنائے ہُرمُز سے کوئی ٹول ٹیکس نہ لینے کا کہا ہے، اگر یہ ’’فیک نیوز‘‘ ہے تو مذاکرات فوری ختم سمجھیں۔
ٹرمپ نے سوشل ٹروتھ پر جلی حروف میں لکھا ’’آبنائے ہُرمُز سے گزرنے والے جہازوں سے ایران نہ ٹول ٹیکس، نہ انشورنس کی رقم اور نہ کسی اور مد میں کوئی رقم مانگے گا اور نہ وصول کرے گا‘‘ ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اس کے منجمد اثاثوں میں سے کوئی فنڈز ریلیز کرنے کی بھی تردید کرتےہوئے کہا کہ ایران امریکی کسانوں سے خوراک خریدے، خوراک کی ادائیگی منجمد اثاثوں میں سے ہوگی۔ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہاہے کہ ایران سے رابطے کے بغیر آبنائے ہرمزکے لیے کسی بھی نئے بحری راستے کا اعلان ناقابل قبول اور انتہائی خطرناک ہے۔
پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ صرف ان مخصوص روٹس کے ذریعے ہی ممکن ہے جو ایران نے باقاعدہ طور پر مقرر کیے ہیں۔ ایرانی پاسداران نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے، ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
واشنگٹن، ٹرمپ انتظامیہ نے ترکیہ کو 750 ملین ڈالر مالیت کے ایف 110 جیٹ انجن فروخت کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق، انتظامیہ نے جنرل الیکٹرک کے تیار کردہ ان انجنوں کی فروخت جاری رکھنے کے اپنے ارادے سے کانگریس کو آگاہ کر دیا ہے جو ترکیہ کے پہلے مقامی جنگی طیارے کان کو قوت فراہم کریں گے۔
انتظامیہ نے صدر رجب طیب ایردوان کو “خطے میں ایک اہم شراکت دار” قرار دیا ہے۔ اس اقدام کو اگلے ماہ انقرہ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل ترکیہ کے لیے ایک اہم سفارتی پیش رفت اور خیر سگالی کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر ایردوان سے ملاقات متوقع ہے۔
توقع ہے کہ اس فروخت کے معاملے کو آنے والے دنوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی، جس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کانگریس کو باضابطہ طور پر مطلع کیا جائے گا۔ بدھ کے روز جب ٹرمپ سے انقرہ کی جانب سے ایف-35 جنگی طیاروں اور جیٹ انجنوں کے مطالبے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک ایسا قدم اٹھا سکتے ہیں جو ترکیہ کو بہت خوش کر دے گا۔ صدر ٹرمپ 7 اور 8 جولائی کو ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انقرہ پہنچیں گے جہاں ان کی صدر ایردوان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے 2019 میں ترکیہ کی جانب سے روس سے S-400 فضائی دفاعی نظام خریدنے پر اعتراض کرتے ہوئے انقرہ کو F-35 جنگی طیاروں کے پروگرام سے نکال دیا تھا۔
واشنگٹن کا موقف تھا کہ S-400 نظام F-35 طیاروں کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالے گا اور یہ نیٹو کے اصولوں کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
یہ قبول نہیں کرینگے کہ آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کی ملکیت ہو: مارکو روبیو
واشنگٹن، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، اس آبی گزرگاہ سے کوئی بھی ملک ٹیکس وصول نہیں کر سکتا۔
بحرین میں خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ تکنیکی ٹیمیں 30 جون کو دوبارہ سوئٹزر لینڈ جائیں گی جہاں ایران سے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق بات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پائیدار امن چاہتے ہیں جو حقیقی ہو اور ہماری اور ہمارے اتحادیوں کی سیکیورٹی اور خوش حالی کو نقصان نہ پہنچاتا ہو، ہم یقینی بنائیں گے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہ ہو جو ہمارے اتحادیوں کے مفادات کے خلاف ہو۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ معاہدے میں ہمارے اتحادیوں کے مفادات کا خیال رکھا جائے، امریکہ ایران کے ساتھ معاہدے کو کامیاب کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، ہم یہ قبول نہیں کریں گے کہ آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کی ملکیت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتے ہیں، مگر کسی بھی قیمت پر معاہدہ نہیں چاہتے۔
دوسری جانب ایران نے امریکا سے ایم او یو پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایم او یو سے متعلق امریکا کے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ اسماعیل بقائی کے مطابق ایسے بیانات ایرانی عوام کے عدم اعتماد کو کم کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کو ایم او یو کے واضح متن کے منافی تشریحات سے گریز کرنا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
تازہ ترین3 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا1 week agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
دنیا1 week agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
ہندوستان1 week ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“
دنیا1 week agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
دنیا7 days agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoچین کا مشرق وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور






































































































