تازہ ترین
انتخابات میں کامیابی کے لیے بھاجپا کشمیر کارڈ استعمال کررہی ہے: فاروق عبداللہ

خبراردو:
نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایک انٹرویومیں کہاہے کہ بی جے پی الیکشن جیتنے کیلئے کشمیر کا استعمال کر رہی ہے۔اس سوال کہ’’پلوامہ حملے کے بعد جموں شہر میں مسلمانوں کیخلاف حملے اور تشدد کے واقعات لگاتار منظر عام پر آئے ہیں، کیا آپ کو لگتا ہے کہ حالات فرقہ وارانہ کشیدگی کی طرف گامزن ہیں؟،کاجواب دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ جموں میں فی الحال حالات قابو میں ہیں، لیکن اس کی وجہ کرفیو ہے، یہ دیکھنا ہوگا کہ کرفیو ہٹائے جانے اور اسکول،کالج اور دوسرے ادارے کھلنے کے بعد حالات کیسے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں میں خوف ہے، جسے ختم کرنے میں وقت لگے گا۔ڈاکٹرفاروق کاکہناتھاکہ میں امید کرتا ہوں کہ حالات اور نہ بگڑیں۔ ساتھ ہی حکومت سے امید ہے کہ وہ امن و امان کی فضا کو یقینی بنائے گی۔ایک سوال کے جواب میں نیشنل کانفرنس کے صدرنے کہاکہ بی جے پی کسی بھی قیمت پر لوک سبھا انتخابات جیتنا چاہتی ہے،اوراس کیلئے وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کیلئے تمام حربے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ کئی معاملات پرہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ یہ لوگ فرقہ وارانہ ہم آہنگی نہیں چاہتے۔ایک اورسوال کے جواب میں ڈاکٹرفاروق نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ان حالات سے ہندوستان کے دانشمند شہری اور قیادت نمٹ لے گی، ورنہ ملک کو زبردست خطرہ لاحق ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ملک کو باہر سے نہیں بلکہ اندر سے زیادہ خطرہ ہے۔
اس سوال کہ پاکستان نے پلوامہ حملہ میں اپنا ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان بغیر کسی ثبوت کے الزام لگا رہا ہے، اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟،کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ جہاں تک پاکستانی حکومت کا سوال ہے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کیا چاہتی ہے! لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جیش محمد کے ملی ٹینٹ یہاں فعال ہیں اور پلوامہ جیسے حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دراصل یہ لوگ (جیش محمد) آنے والے وقت میں بی جے پی کو مضبوط کرنے کا کام کر رہے ہیں۔’مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل کیا ہو سکتا ہے‘؟ سوال کاجوا ب دیتے ہوئے ڈاکٹرفاروق کاکہناتھا’’دیکھئے، کسی بھی مسئلہ کا سیاسی حل اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک ہم بات نہیں کریں گے۔ ہم تمام معاملات پر آپس میں بات کریں، تبھی حل نکل سکتا ہے‘‘۔انہوں نے واضح کیاکہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ مناسب حل ہے باقی غلط۔ مسئلہ کا حل تبھی نکلے گا جب دل سے بات ہوگی۔ لیکن اگر مرکز بات ہی نہیں کرنا چاہیے اور صرف چناو جیتنا ہی اس کا مقصد ہو تو کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا۔
انسدادملی ٹنسی آپریشن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نیشنل کانفرنس کے صدرکاکہناتھاکہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ملی ٹنسی ختم ہو سکتی ہے وہ مغالطہ میں ہیں۔اُن کے بقول میں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی طرف سے بلائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں بھی یہ بات کہی تھی۔،اوریہ کہ میں نے کہا تھا کہ ایسا سوچنا بے وقوفی ہے کہ ملی ٹنسی ختم ہو گئی اور اب کبھی سر نہیں اٹھائے گی۔ کشمیر میں ملی ٹنسی تبھی ختم ہو سکتی ہے جب مسئلہ کا سیاسی حل نکالا جائے۔
اس سوال کے جواب میں کہ’وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ اس کا اثر کیا ہوگا؟‘کاجواب دیتے ہوئے سابق مرکزی وزیرڈاکٹرفاروق کاکہناتھاکہ وہ (مودی) ایسی باتیں اسلئے کرتے ہیں کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ وہ خود کچھ نہیں کر سکتے۔ اس لئے وہ سیکورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دینے کی باتیں کر رہے ہیں۔اسے جڑے سوال کہ ’کیا اس سے وادی الگ تھلگ ہوگی؟‘کے جواب میں ڈاکٹرفاروق نے سوالیہ اندازمیں کہا’’آپ کیا سمجھتے ہیں کہ مرکز کو اس کی فکر ہے، اُنہیں اس کی ذرا بھی پروا نہیں ہے۔ وہ صرف لوگوں کو بے وقوف بنانا جانتے ہیں تاکہ اقتدار میں بنے رہیں‘‘۔ایک اورسوال کاجواب دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کاکہناتھا’’میں نے کبھی نہیں کہا کہ صرف حریت کے رہنماؤں سے بات کی جائے۔ سبھی سے بات ہونا ضروری ہے‘‘۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق انہوں نے کہاکہ میرا سیدھا سوال ہے کہ جموں و کشمیر کے تمام حلقوں کو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے، ان کے مشوروں کو کیوں نہیں دیکھتے؟ وہ کشمیر کو خود مختاری کیوں نہیں دیتے؟ ہماری خود مختاری آئین سے باہر نہیں ہے۔
اس سوال کہ ’دفعہ 35 اے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا گیا ہے،اور اگر سپریم کورٹ جموں و کشمیر کے لوگوں کوملے خصوصی حقوق ختم کر دیتا ہے تو اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟‘کے جواب میں ڈاکٹرفاروق نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ کشمیر کے لوگ کن سانحوں سے دو چار ہیں اس کی سمجھ سپریم کورٹ کو ہے۔ مجھے امید ہے کہ سمجھداری بھرا فیصلہ ہوگا، میں صرف اتنا ہی کہہ سکتا ہوں۔ سپریم کورٹ کی اپنی حدود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ عزت مآب عدالت عظمیٰ اس بات کو سمجھتی ہے کہ دفعہ 35 اے کو ہٹانے سے کیا اثر پڑے گا۔
کے این ایس
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر سخت تنقید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کو اب اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف کتنی بڑی کامیابی حاصل کی، تہران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا، دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے، وہ ان کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا، جبکہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا امریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ڈیموکریٹس دعویٰ کر رہے ایران پہلے سے مضبوط ہے، تہران کو مکمل فوجی شکست ہو چکی اب اس کی بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو بے وقوف قرار دے دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے سے متعلق حتمی اعلان
تہران، ایران نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت امریکہ کے ساتھ حتمی مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کیلیے سوئٹرزلینڈ جائے گا، مذاکراتی وفد کچھ دیر بعد یورپی ملک کیلیے روانہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں، لیکن دوسرا فریق بھی وعدوں کی پاسداری کرے، یہ لازمی ہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو، اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
غزہ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں ایک حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
الشِفا ہسپتال کے ایک طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ الطیّران چوراہے کے قریب غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو بچیاں اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں طلوعِ آفتاب کے وقت سفادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حسین اور رنا سفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینہ (6) اور لانا (13) ہلاک ہو گئیں۔ خاندان کے کئی دیگر افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں، عینی شاہدین کے مطابق، شمالی غزہ شہر کے قریب الصفطاوی چوراہے کے نزدیک پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی مرد ہلاک اور ایک عورت معمولی زخمی ہو گئی۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی فائر بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات تک، ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,007 فلسطینی ہلاک اور 3,165 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فائر بندی کا معاہدہ اسرائیل کی غزہ پر دو سالہ نسل کش جنگ کے بعد ہوا، جس میں 73,000 سے زائد فلسطینی ہلاک، 173,000 سے زائد زخمی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد حصے کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
ہندوستان3 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر5 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا6 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا6 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان6 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا4 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ






































































































