پاکستان
برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کی افواج آمنے سامنے

برصغیر کی دو ایٹمی طاقتیں ہند وستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے سے حدمتارکہ (لائن آف کنٹرول )پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جسکے نتیجے میں کپوارہ میں 3 عام شہری ہلاک اورمتعدد عام شہری زخمی ہوئے، جبکہ دونوں فریق لڑائی شروع کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کر رہے ہیں ۔
کے این ایس کے مطابق طرفین کے مابین کا تازہ گولہ باری کا تبادلہ ضلع پونچھ کے قصبہ اور کیرنی سیکٹروں میں ہوا ،جس دوران دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے پر جنگی ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ اتوار 1بجکر 40منٹ پر پاکستانی رینجروں نے پونچھ کے قصبہ اور کیرنی سیکٹروں میں سیز فائر سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی مارٹر گولے داغے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے فوج کے اگلی مو رچوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا ۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی کارروائی میں بھارتی فوج یا آبادی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل کی جارہی سیز فائر سمجھوتے کی خلاف ورزیوں کا بھر پور جواب دیا جارہا ہے،تاہم قصبہ میں ایک عام شہری شوکت احمد ولد جلال الدین ساکنہ قصبہ زخمی ہوا ۔
ان کا کہناتھا کہ گزشتہ کئی د نوں سے پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری کی جس دوران پاکستانی فوج نے ہیرا نگر کٹھوعہ ،بالاکوٹ پونچھ اور دیگر کئی سیکٹروں میں گولہ باری کی ،جس کا بھر پور جواب دیا جارہا ہے ۔ بالا کوٹ میں ایک خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان بھی پہنچا اور مویشی بھی ہلاک ہوئے ۔ اس کے علاوہ کھیتوں کو باری گولہ باری کے نتیجے میں نقصان پہنچا ۔
اس دوران نامہ نگار نے پونچھ سے اطلاع دی ہے کہ مینڈھر تحصیلدار کی قیادت میں تحصیل انتظامیہ کی ایک ٹیم نے اتوار کو بالا کوٹ میں ایل او سی شیلنگ کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو پہنچے نقصانات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے متاثرین کی یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ اُنہیں ہر طرح کی سہولیت فراہم کرے گی ۔ ادھر پاکستانی میڈیا رپورٹسکے مطابق پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹرول کے ساتھ چری کوٹ، شکر گڑھ اور ورکنگ باوَنڈری پرگولہ باری کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی اشتعال انگیزی سے چری کوٹ سیکٹر میں 35 سال کا شہری اور شکر گڑھ کے گاؤں ننگل کا 57 سالہ بزرگ شدید زخمی ہوا ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی شاردہ، شاہ کوٹ، ڈھڈیال سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی جب کہ چند روز قبل بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرا یا تھا ۔ ادھر سرینگر میں مقیم دفاعی ترجماننے پاکستانی فوج پر ’جنگ بندی لائن کی قریب اگلے مورچوں اور دیہات پر حملے کرکے لڑائی کے آغاز‘ کا الزام لگایا ہے ۔ انہوں نے کہ’پاکستانی افواج نے ہفتے کی صبح پھر سے جارحیت شروع کی اور چھوٹے ہتھیاروں سے شدید نوعیت کی شیلینگ کی، جسکا بھارتی فوج نے مناسب جواب دیا‘ ۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپیں ایک معمول بن گئی ہیں ،دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی خاص طور پر اگست 2019 کے بعد سے بہت بڑھی ہے، جب مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کر دی، جو آئین ہندکے تحت ملی ہوئی تھی ۔ پاکستان نے اس اقدام کو اقوام متحدہ کی کشمیر پر قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے ۔
پاکستان نے اپنے قریبی اتحادی چین کی مدد سے یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا ۔ لیکن، نئی دہلی نے اسے غیر ملکی مداخلت قرار دیا اور کہا ہے کہ کشمیر کو دی گئی حیثیت کو ختم کرنا اس کا اندرونی معاملہ ہے ۔ ادھر شام دیر گئے ملی تفصیلات کے مطابو چوکی بل سیکٹر میں آر پار گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئیں ،جسکی شناخت شمیمہ بانو کے بطور ہوئی ۔ تاہم بعض اطلاعات کے مطابق کپوارہ کے مذکورہ سیکٹر میں 3عام شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوکین میں 2بچے بھی شامل ہیں ۔ یہاں صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جارہی ہے ۔
پاکستان
ابراہم معاہدہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا ابراہم معاہدہ پاکستان کیلئے قابل قبول نہیں کیونکہ یہ ملک کے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔
نجی نیوز چینل ’’سما‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’’میرا نہیں خیال کہ ہم کسی ایسے معاہدے میں شامل ہوں گے جو ہمارے بنیادی نظریات کے خلاف ہو۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’اس وقت نہ ہم نے کوئی اقدام اٹھایا ہے اور نہ ہی کسی نے باضابطہ طور پر ہمیں اس معاہدے میں شامل ہونے کیلئے کہا ہے۔‘‘
وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اب بھی جاری ہیں، اس لیے ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ممکن نہیں جن پر ’’ایک دن کا بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ’’ہمارا واضح مؤقف ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں، اور ہم واحد ملک ہیں جس کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا نام تک شامل نہیں ہے۔‘‘
ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے پاکستان، سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر اور اردن سمیت دیگر مسلم ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بعد ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔
یواین آئی۔ م س
پاکستان
امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کو تیز کرنے کیلئے پاکستان نے کوششیں تیز کردیں
اسلام آبادم، پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کو تیز کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
چھ ہفتوں سے جاری نازک جنگ بندی کے باوجود جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت محدود رہی ہے، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے نے عالمی معیشت پر دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے “درست جوابات” حاصل کرنے کے لیے چند دن انتظار کرسکتے ہیں، تاہم وہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے دوران اپریل میں اعلان کردہ جنگ بندی ختم کر کے دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہرایا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ نئے حملے ایک علاقائی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایرانی حکومت نے امریکہ کو اپنی تازہ پیشکش پیش کی ہے، جس میں پابندیاں ہٹانے، منجمد اثاثے آزاد کرنے، امریکی فوجیوں کے انخلا اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول جیسے مطالبات شامل ہیں۔
دریں اثنا ثالثی کوششوں کے سلسلے میں، پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کےدورہ تہران کی توقع ہے۔ مزید برآں، پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کے لیے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بیجنگ حکومت نے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تنازعات کے باعث عالمی توانائی ترسیل کا اہم مرکز آبنائے ہرمز بڑی حد تک بند ہے۔ ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آبنائے میں “کنٹرول شدہ بحری علاقہ” قائم کر دیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق چین اور جنوبی کوریا کے کچھ آئل ٹینکر ایران کے تعاون سے آبنائے سے گزر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی، پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ میزائل تجربے کا مشاہدہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربے کو سراہا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی مقامی دفاعی صلاحیتوں اور جدید میزائل ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
ٰیواین آئی۔ م س
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
جموں و کشمیر7 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
کھیل1 week agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
ہندوستان6 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا4 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا5 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا1 week agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا6 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
جموں و کشمیر6 days agoوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی اراکینِ پارلیمنٹ اور وزراء کے ساتھ خفیہ اور اہم اجلاس
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک









































































































