دنیا
جنوبی افریقہ میں بس حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کے لمپوپو صوبے میں اتوار کی شام ایک بس حادثے میں سات بچوں سمیت کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
روڈ ٹریفک مینجمنٹ کارپوریشن نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ بس ایک پہاڑی درے پر سڑک سے ہٹ کر نیچے گرگئی۔ متاثرین زمبابوے اور ملاوی کے شہری تھے جو مشرقی کیپ صوبے سے وطن واپس آ رہے تھے۔
لیمپوپو کی صوبائی حکومت کے سربراہ فوفی راماتھوبا نے کہا کہ یہ ایک بہت سنگین سانحہ ہے۔ “لیمپوپو کی صوبائی حکومت کی جانب سے، ہم زمبابوے اور ملاوی کے خاندانوں سمیت تمام متاثرہ افراد کے لیے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔”
زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور انہیں مناسب علاج اور نفسیاتی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ کے ساتھ تنازع، میلونی کی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش
روم، اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ لفظی جنگ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ظاہر کر دی۔
خبر رساں ایجسنی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اطالوی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے درمیان عوامی سطح پر ہونے والی تلخی کے بعد اب امریکہ کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ معمول پر آنا چاہیے۔
ایک تقریب کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے جورجیا میلونی نے کہا کہ میرا اس تنازع کو مزید طول دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو جورجیا میلونی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے بارے میں ایک من گھڑت کہانی بنانے کا الزام لگایا تھا۔
یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر نے ایک اطالوی ٹی وی چینل کو بتایا تھا کہ فرانس میں ہونے والے حالیہ جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران جورجیا میلونی نے ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کیلیے منت سماجت کی تھی۔ اس پر اطالوی وزیر اعظم کی جانب سے فوری ردعمل آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کے اس تبصرے پر حیران ہیں جو کہ مکمل طور پر من گھڑت ہیں۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ الزام بھی لگایا تھا کہ وہ پرانے اور دیرینہ اتحادیوں کے مقابلے میں مغرب کے دشمنوں کے ساتھ کہیں زیادہ نرمی اور احترام سے پیش آتے ہیں۔ جورجیا میلونی نے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکی صدر کے بیانات سراسر من گھڑت ہیں، میں سچ مچ حیران ہوں، میں نہیں جانتی کہ امریکہ کے صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کرتے ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے۔ ’میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ یہ مایوس کن ہے کہ وہ مغرب اور امریکہ کے دشمنوں کے خلاف ایسی پختہ عزم کا مظاہرہ نہیں کرتے جن کے رہنماؤں کے ساتھ وہ اس کے بجائے کہیں زیادہ نرمی سے پیش آتے ہیں۔ ایک بات ہے جو انہیں یاد رکھنی چاہیے کہ میں اور نہ ہی اٹلی کبھی کسی سے بھیک مانگتے ہیں۔‘
یو این آئی۔ ع ا۔
تازہ ترین
آئی اے ای اے کے انسپکٹرز ایران کی جوہری تنصیبات کا دورہ کریں گے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے انسپکٹرز مناسب وقت پر ایران کی جوہری تنصیبات کا دورہ کریں گے۔
پنسلوانیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری پروگرام سے متعلق ایران کا مؤقف غلط ہے اوروہ بھی یہ جانتے ہیں ایران کے جوہری پروگرام کا 100فیصد جائزہ لیا جائے گا اگر ایران کو مصیبت چاہیے تو جوہری ہتھیار حاصل کرلے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گر رہی ہیں جو 70 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کو نشانہ بننے والی جوہری تنصیبات کے دورے کی اجازت دینے کا ارادہ نہیں۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کے بحیثیت رکن ملک ایران موجودہ اور شفاف بین الاقوامی ضابطہ کار پر عمل کرے گا تاہم جوہری مراکز کے معائنے کے لیے آئی اے ای اے کے دوروں سے متعلق کوئی واضح شیڈول طے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے بحال فنڈز کے استعمال کا طریقہ کار ملکی مفادات کے مطابق طے ہو گا جب کہ لبنان پر جنگ کا خاتمہ امریکاکے ساتھ ہونیوالی مفاہمتی یادداشت کی بنیادی شرط ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی میزائل طاقت امریکہ کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات کا حصہ نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اقوامِ متحدہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ملاحوں کو نکالے گا
لندن، اقوام متحدہ کی بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی وجہ سے خلیجی خطے میں پھنسے ہوئے 11,000 سے زیادہ ملاحوں کو نکالنے کی تیاری کر رہی ہے۔
آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومینگیز نے کہا کہ ’بڑے پیمانے پر آپریشن‘ ایران، عمان، امریکہ، خطے کے دیگر ساحلی ممالک اور سمندری صنعت کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا، ’’ہم نے ضروری حفاظتی ضمانتیں حاصل کر لی ہیں اور ان کارروائیوں کے لیے محفوظ بحری آمدورفت کے حالات کی مکمل تصدیق کر لی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے لیے گزشتہ ہفتے ایک عبوری معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، تاہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی مختلف شقوں پر امریکہ اور ایران کے درمیان اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔
امریکہ کا مؤقف ہے کہ معاہدے میں یہ ضمانت شامل ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کا معائنہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کرے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’ایران نے مستقبل میں طویل مدت تک اعلیٰ ترین سطح کے جوہری معائنوں پر مکمل رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس سے ’جوہری دیانت داری‘ یقینی بنے گی۔‘‘
مسٹر ٹرمپ کی اس پوسٹ سے کچھ وقت پہلے ایران نے کہا تھا کہ گزشتہ برس امریکہ اور اسرائیل کی بمباری کا نشانہ بننے والے جوہری مراکز کا معائنہ اقوامِ متحدہ کی جوہری نگرانی کی ایجنسی نہیں کر سکے گی۔
اس کے جواب میں ایک امریکی عہدیدار نے کہا، ’’ ایرانیوں نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے باقیات کے مؤثر آئی اے ای اے معائنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ایرانی حکومت جاپنے گھریلو لوگوں کے لئے جو کہنا چاہے کہہ سکتی ہے۔
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے منگل کو پاکستان کے دورے کے دوران کہا کہ ایران “کسی بھی حالت میں اپنی دفاعی صلاحیتوں پر کسی کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا۔”
جاری یواین آئی۔الف الف
ہندوستان6 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
ہندوستان1 week agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا1 week ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا1 week agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
تجزیہ1 week agoیہ التجا مفتی کون ہے
تازہ ترین2 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
دنیا6 days agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا6 days agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی




































































































