تازہ ترین
حیرت انگیز : چوروں نے 56 ٹن وزنی ریلوے پُل چوری کرلیا

خبراردو : روس میں چور 23 میٹر طویل پُل یہ اکھاڑ کر لے گئے جس کا وزن تقریباً 56 ٹن تھا، روس میں ہونے والی انوکھی چوری نے دنیا کو ورطہ حیرت ڈال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس میں ہونے والی چوری کی حیرت انگیز واردات آرکٹک خطے میں پیش آئی جہاں جرائم پیشہ عناصر نے دریا پر بنایا گیا 56 ٹن وزنی ریلوے پُل ہی چوری کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دریا پر تعمیر ریلوے پُل کے دائیں اور بائیں جانب کے حصّے موجود ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر درمیان والا حصّہ غائب ہے۔
روسی پولیس کا کہنا تھا کہ فن لینڈ کی سرحد کے قریب دریائے اومبا پر واقع ریلوے پُل کئی عرصے قبل متروک ہوچکا ہے، پُل کے قریب واقع آبادی کو چوری کے کچھ روز بعد معلوم ہوا کہ ملزمان پُل چوری کرکے لے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ شہری ابتداء میں سمجھے کہ پُل کافی وقت سے متروک ہوچکا ہے جس کےباعث وہ ٹوٹ پر دریا میں گر گیا ہوگا تاہم جب انہیں دریا میں پُل کا ملبہ دریافت نہیں ہوا تو اہل علاقہ نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے بھی پُل کی چوری کو سنجیدہ نہیں لیا تاہم جب پُل غائب ہونے مجرمانہ تحقیقات کی گئیں تو یہ جان حیرت میں مبتلا ہوگئے کہ پُل چوری کیا جاچکا ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس تاحال ملزمان کا طریقہ واردات سے لاعلم ہے اور چوروں کو پکڑنے میں بھی ناکام رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ اتنا بڑا پُل کیسے چوری ہوگیا جبکہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ پہکتے چوروں نے پُل کے مرکزی حصّے کو دریا میں گرایا ہوگا اس کے بعد اسے چھوٹے چھوڑے حصّوں میں تقسیم اٹھاکے لےگئے ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے کے ملزمان کی جانب سے گزشتہ برس الیکڑک ٹراسمیشن بھی چورنے کرنے کی کوشش کی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2008 میں چوروں نے 200 ٹن وزنی پُل ایک رات میں چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔
دنیا
ایرانی وزیر خارجہ پاکستان، عمان اور روس کا دورہ کریں گے
تہران، ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ آج شام سے “اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دوروں کا آغاز کریں گے”۔
مہر نیوز نے کہا کہ اس دورے کا مقصد دو طرفہ مشاورت، خطے کی موجودہ پیش رفت اور ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں مختصر وفد کی پاکستان آمد کی اطلاع کو اہم سفارتی پیشرفت قرار دے دیا۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے رابطے کے بعد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا اور ان کو ایرانی ہم منصب سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے خطے کی سکیورٹی صورتحال اور کشیدگی میں اضافے کے خدشات پر بات چیت کی جبکہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان دونوں فریقین کو جلد دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلیے سرگرم ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے امن و استحکام کیلیے اہم پالیسی اور سفارتی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے، اعتماد سازی اور مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کیلیے پُرعزم ہے۔ شہباز شریف نے اعلیٰ سطح سفارتی رابطوں میں تیزی لانے اور مشاورت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
یورپی یونین اقوام متحدہ کے مشن کے بعد لبنان میں فوج بھیجنے پر غور کر رہی ہے
بروسلز، یورپی یونین (ای یو) جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے خاتمے کے بعد اپنا الگ مشن بھیجنے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کالس نے کہا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے مشن کے خاتمے کے بعد، لبنانی مسلح افواج کو حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور ملک میں دوبارہ کنٹرول قائم کرنے کے لیے اضافی مدد کی ضرورت ہوگی۔ اس سلسلے میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اور دفاع کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجوزہ یورپی مشن اقوام متحدہ کے مشن سے مختلف ہوگا اور اس کا مقصد لبنان کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل اور لبنانی نمائندوں کے درمیان بات چیت کے بعد لبنان میں ایک نازک جنگ بندی کو تین ہفتوں کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ مارچ میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں حزب اللہ کی ایران کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ تنازعہ شروع ہوا۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے ممکن ہوئی اور اس سے دیرپا امن کی کوششوں کو وقت ملا ہے۔ امریکہ میں اسرائیل کے سفیر یشیئل لیٹر نے کہا کہ امن کا ایک امکان باقی ہے لیکن اس کے لیے حزب اللہ کو بے اثر کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے جنگ بندی پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل طور پر موثر نہیں ہے اور حزب اللہ کی سرگرمیاں اسے کمزور کر رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جنگ بندی کے دوران بھی دونوں طرف سے حملے ہوتے رہے ہیں جن میں جنوبی لبنان میں حالیہ حملہ بھی شامل ہے جس میں ایک صحافی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کو مذاکرات پر مجبور کرنے کے لیے ناکہ بندی سخت کردی، امریکی وزیر جنگ
واشگنٹن، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران کو مذاکرات پر مجبور کرنے کے لیے ناکہ بندی سخت کردی ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا اچھا وقت ہے، ہمارا مقصد واضح ہے کہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، ان کے لیے بہتر ہوگا کہ اچھی ڈیل قبول کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا محاصرہ جاری ہے دوسرا امریکی فلیٹ میں چند دن میں روانہ ہوگا، امریکی فوج نے متعدد بحری جہاز قبضے میں لیے اور مزید بھی لیں گے، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے ہماری اجازت کے بغیر کوئی نہیں جاسکتا۔ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران بحری قزاقوں کی طرح مختلف جہازوں پر فائرنگ کررہے ہیں، ایرانی چھوٹی کشتیوں سے ایسے جہازوں پر فائرنگ کرتے ہیں جو امریکی یا اسرائیلی نہیں ہیں، صدر ٹرمپ نے مائنر بچھانے والے کسی بھی جہاز یا کشتی کو تباہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق وقت ایران کے ساتھ نہیں ہمارے ساتھ ہے، صدر نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہمارے پاس وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو ایسے اتحادی چاہئیں جو قابل اور وفادار ہوں، یورپ اور ایشیا نے دہائیوں تک امریکا اور امریکی مفادات سے فائدہ اٹھایا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا5 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
جموں و کشمیر23 hours agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا4 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر4 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند







































































































