تازہ ترین
بیک ٹو ولیج، امید کی ایک نئی کرن

محمد بشارت
بیک ٹو ولیج کا چوتھا مرحلہ عنقریب شروع ہورہا ہے اور اس کے لئے ابھی سے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔اس سے قبل بیک ٹو ولیج کا تصور تک نہیں تھا ۔
گاﺅں والوں نے کبھی بھی اپنے علاقوں میں کسی افسر کو نہیں دیکھا تھا بلکہ وہ ہمیشہ افسروں کو ان کے دفاتر میں ہی دیکھتے تھے اور صرف وہ لوگ دفاتر کا رخ کرتے تھے جن کی کوئی مجبوری ہوتی تھی ۔
گاﺅں میں اگر کوچے یا سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کرنا ہوتاتھا تو گاﺅں کے بزرگ دو چار دنوں تک میٹنگوں پر میٹنگیں بلاتے اس کے بعد سول سیکریٹر یٹ جاکر افسروں سے ملاقات کا وقت طے کیا جاتا.
اس دن گاﺅں سے ایک وفد شہر کی طرف روانہ ہوتا اور اگر خوش قسمتی سے افسر دفتر میں ہوتا تو کام بن جاتا اور اگر نہیں ہوتا تو دوبارہ یہی عمل دہرانا پڑتا. غرض وقت کا بھی ضیاع اور پیسوں کی بھی بربادی ۔
پھر بھی کام نہیں بن پاتا ۔اب تک دیکھا گیا کہ کئی کئی برسوں بعد گاﺅں کی سڑکوں اور گلی کوچوں کی مرمت کی جاتی ۔
لیکن اس کے برعکس اب موجودہ حکومت کی طرف سے بیک ٹو لیج کا جو چوتھا مرحلہ شروع کیاجارہاہے اس کے تحت ایک بار پھر بڑے بڑے افسر بذات خود گاﺅں گاﺅں جاکر لوگوں کے مسایل و مشکلات سے آگاہی حاصل کرکے ان کو موقعے پر ہی حل کرنے کی کوشش کرینگے.
لیکن اگر اس میں کسی قسم کی دشواری پیش آے گی تو اس کو دور کرکے ٹایم فریم کے تحت گاﺅں والوں کا کام کیاجاےگا ۔گزشتہ دنوں ڈی سی آفس کمپلیکس میں ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بیک ٹو ولیج کے چوتھے مرحلے کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں افسروں اور دوسرے ملازمین کو آگاہ کیاگیا۔
اس موقعے پر ڈی سی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نچلی سطح پر لوگوں تک پہنچنے کے لئے ان کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں کا محکمہ وار جائیزہ لیاجاے گا۔
انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کا فوکس پنچایتوں کو متحرک کرنا ،سرکاری سکیموں اور پروگراموں کی فراہمی پر راے جمع کرنا اور مخصوص اقتصادی صلاحیت کو حاصل کرنا ہوگا۔پروگراموں کے انعقاد ،منصوبوں اور انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں سے کہا کہ وہ پورے ضلع میں پروگرام کے خوش اسلوبی کے ساتھ انعقاد کے لئے لگن اور محنت سے کام کریں ۔
دیہات میں رہنے والے لوگوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ انہیں بیک ٹو ولیج پروگراموں کے دوران اپنے اپنے مسایل ان افسروں کے گوش گذار کرنے چاہئے جو ماتحت افسروں اور ملازمین کے ہمراہ گاﺅں کا رخ کرینگے کیونکہ گاﺅں والوں کے لئے یہ ایک سنہری موقعہ ہے جس کا ان کو پورا پورا فایدہ اٹھانا چاہئے ۔
اس پروگرام کی بدولت گاﺅں کا نقشہ ہی بدل جاے گا لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گاﺅں والوں کو کسی ذاتی رنجش ،حسد یا لڑائی جھگڑوں سے اوپر اٹھ کر صرف وہی مسایل افسروں کے سامنے پیش کرنے چاہئے جو وہاں آینگے تاکہ گاﺅں میں خوب ترقی ہو اور لوگ بھی خوشحال زندگی بسر کرسکیں ۔گاﺅں کی بنیادی ضرورتوں کا خاص خیال رکھا جانا چاہئے اور ان کے حصول کی کوششیں کرنی چاہئے بیک ٹو ولیج پروگرام ان کے لئے سنہری موقعہ فراہم کرے گا جس کا گاﺅں والوں کو بھر پور فایدہ اٹھاناچاہئے
دنیا
ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کا بیان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک، ایران مذاکرات پر کے دوسرے راونڈ کی خبروں پر عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 44سینٹ کمی کے بعد 94.49 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں کا رخ بدل دیا اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں۔ عالمی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت 44 سینٹ کی کمی کے بعد 94.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 70 سینٹ کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 90.59 ڈالر تک آگیا۔ جنگ کے بادل چھٹنے کی امید نے سرمایہ کاروں کو نئی زندگی دے دی ہے، جس کے نتیجے میں ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس سب سے نمایاں رہا، جس میں 1.89 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ تائیوان کے تائیکس انڈیکس میں بھی استحکام دیکھا گیا اور یہ 0.48 فیصد اوپر چلا گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی ڈیل سے مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی، جس سے توانائی کے عالمی بحران میں کمی آئے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ و اسرائیل کو ٹھہرائیں گے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ اور اسرائیل کو ٹھہرائیں گے۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے جو کچھ کیا ہے وہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے خلاف جرم ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے یہ حملے جنگی جرم ہیں جو انسانیت کے خلاف بھی جرم ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں متعدد سینئر سیاسی و عسکری شخصیات شہید ہو چکی ہیں، جس سے ایران کی اعلیٰ قیادت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای، جو 1989ء سے مضبوط و طاقت ور ایرانی سپریم لیڈر تھے اور امریکا و اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف کے لیے جانے جاتے تھے، 28 فروری کو ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں 86 برس کی عمر میں شہید ہو گئے۔ ان کی 3 دہائیوں سے زائد طویل حکمرانی کے دوران سیکیورٹی اداروں کے ذریعے اقتدار کو مستحکم کیا گیا اور ایران کے علاقائی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا، تاہم جوہری پروگرام پر تنازعات کے باعث مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی برقرار رہی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر جنگ
واشنگٹن، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پینٹاگون میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کیلئے پیغام ہے، ہم آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ایرانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری اور ان کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں، امریکہ اب بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کو بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کون سے فوجی اثاثے منتقل کر رہے ہیں، اپنے فیصلے ایران کو عقلمندی سے کرنا ہوں گے، کسی بھی صورت ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، ڈیل نہ ہوئی تو ہماری فورسز جنگ کے لیے تیار ہیں۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کہتا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کنٹرول کر رہا ہے، لیکن اس کی اپنی کوئی بحریہ نہیں، تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کنٹرول نہیں، یہ بحری قزاقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی توانائی صنعت مکمل تباہ نہیں ہوئی، امریکی ناکہ بندی سے برآمدات بند ہو رہی ہیں، جب تک ضرورت ہوگی ہم آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھیں گے، آبنائے ہرمز میں ٹریفک پر امریکی بحریہ کا کنٹرول ہے، امریکہ کے پاس طاقتور نیوی ہے، ایران کے پاس نہیں رہی، مجھے امید ہے کہ آپ ایسا معاہدہ کریں گے جو آپ کی پہنچ میں ہو۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی تمام جہازوں کیلئے ہے جو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہوتے یا نکلتے ہیں، ناکہ بندی کا نفاذ ایران کی علاقائی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں دونوں میں ہوتا ہے، ناکہ بندی تمام جہازوں کے لیے ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ امریکی فوج ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہے، ایران کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کا تعاقب کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا5 days agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا









































































































