تازہ ترین
ویلنٹائن ڈے:پاکیزہ معاشرے کی بغاوت و بدتہذیبی کا اظہار

جاوید اختر بھارتی
یوں تو اپنے ذاتی مفاد کے لئے آج بہت سی رسم و رواج کی ایجاد ہوچکی ہے اور اسے قابلیت اور چالاکی کے ساتھ ساتھ اونچی سوسائٹی و اونچا معاشرہ بتایا جاتا ہے
اس کی زد میں آکر بھلے ہی کسی کا گھر اجڑجائے، کسی کے ارمانوں کا خون ہو جائے، کسی کا خواب چکنا چور ہوجائے، اور کھلتا ہوا پھول مرجھا جائے اس کی کوئی فکر نہیں ہوتی، کوئی پرواہ نہیں ہوتی بس اپنی پیاس بجھ جائے، اپنا مقصد حل ہوجائے اسی طرح کے ایک موقع کو ویلنٹائن ڈے کہا جاتا ہے.
یوم عشاق کہا جاتا ہے، یوم محبت کہا جاتا ہے جو سراسر غلط ہے، جھوٹ ہے، مکر و فریب ہے، بے شرمی اور بدتہذیبی کا اظہار ہے، عریانیت کا اعلان ہے، نیک و صالح معاشرے کی بغاوت ہے، حدشرعی کو تجاؤز کرنے اور جہنم کا ایندھن بننے کا ذریعہ ہے دنیا کا کوئی باپ قطعی طور پر یہ پسند نہیں کر سکتا کہ اس کی آنکھوں کے سامنے اس کی بیٹی کا سرراہ و سرعام کوئی اجنبی شخص ہاتھ پکڑ لے، اسے پھول تھما دے، اچانک اس کے سامنے آکر رنگین مزاجی کا اظہار کرنے لگے اور اس کا باپ برا نہ مانے ہاں ہوسکتا ہے یہودیوں میں یہ رائج ہو ان کے وہاں یہ سب کچھ جائز ہو جو قوم اپنے نبی کے ساتھ دغابازی کرسکتی ہے، اپنے نبی کی کتاب کو تبدیل کرسکتی ہے وہ قوم کچھ بھی کرسکتی ہے اور حقیقت میں دیکھا جائے تو ویلنٹائن ڈے کی کوئی حیثیت نہیں ہے بلکہ کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ یورپ میں کسی شخص کو زنا کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی تو اسی کی یاد میں یہ ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے
حد ہو گئی بیحیائی کی زنا جس کی سزا ہی موت ہے اب اگر اس مرنے والے کی یاد میں یوم محبت منایا جائے تو پھر عصمت دری کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کس منہ سے کیا جائے گا اور سب سے بڑھ کر مسلمانوں کو غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں پیدائش سے لیکر موت تک کا اصول بتایا گیا ہے، پہلی سانس سے لیکر آخری سانس تک کا ضابطہ بتایا گیا ہے ہم آخری نبی کی امت ہیں قرآن مجید آخری کتاب ہے جو مکمل ضابطہ حیات ہے اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے محبوب رسول پاک صل اللہ علیہ وسلم کے ذریعے نافذ کیا ہے جس کو ماننا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے قرآن کا انکار کرنے والا مسلمان ہوہی نہیں سکتا تو آج یوم عشاق، یوم محبت اور ویلنٹائن ڈے کا نام دے کر جو عیاشی کا بازار گرم کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے اور ایک دوسرے کو بھی اس منحوس رسم کو منانے کے لیے آمادہ کیا جاتا ہے تو اس کی سزا بھی اسی قرآن میں بتائی گئی ہے
اس لئیے ہر مسلم والدین کو اپنی اولاد پر نگاہ رکھنی چاہیے کہ وہ قطعی طور پر مغربی تہذیب کا دیوانہ نہ بنے، کلمہ گو ہوکر وہ شریعت محمدی کا باغی نہ بنے، دغا و جھوٹ، مکر و فریب کے جال میں نہ پھنسے بلکہ فرمان خدا و فرمان نبی کا احترام کرنے والا بنے اسی میں کامیابی ہے باقی ویلنٹائن ڈے زناکے دروازے کی کنڈی ہے، زناکے دروازے کی چوکھٹ ہے، یعنی زنا تک پہنچنے کا راستہ ہے اس لیے ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے کہ ایسی تباہ کاری رسم و رواج کا بائیکاٹ کرے، ایسی بیحیائی و بے شرمی اور بدتہذیبی کے معاشرے سے دوری بنائے رکھے کیونکہ آج بھی یہودیوں کا مقصد ہے کہ اسلام کی شبیہ کو بگاڑا جائے، اسلام کے ماننے والوں کو لالچ دلایا جائے انکے سینوں سے کتاب و سنت کی محبت کو نکالا جائے اور وہ مسلسل اس کیلئے کوشاں ہیں اس لیے ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے، ہمیں سنبھلنے کی ضرورت ہے اور ہمیں اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے کی ضرورت ہے اور یہ سب کچھ اسی وقت ممکن ہے جب ہم کتاب و سنت سے اپنا رشتہ مضبوط کریں گے تب ہمیں معلوم ہوگا کہ مذہب اسلام کی تعلیم تو یہ ہے کہ زنا کے قریب نہ جاؤ تو سوچنے کا مقام ہے کہ جب زنا کے قریب جانے سے روکا ہے تو پھر زنا کر نے کے بعد کا انجام کتنا بھیانک ہوگا اور یہودیوں کے وہاں بس لالچ ہے، مفاد پرستی ہے، انسانیت کے ساتھ دشمنی ہے، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں ہیں اور سب کچھ دنیا میں رہکر ہی کرنے کو ترجیح دینے کی تعلیم ہے اور اس کیلئے وہ کبھی بھی کسی کو بھی دھوکہ دے سکتے ہیں اور ان کے دھوکے میں آنے والا شخص اپنی دنیا و آخرت دونوں تباہ کر بیٹھے گا اور آخر میں یہ ایک بات ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کسی کی بیٹی بہن کا کسی روڈ پر انتظار کریں گے، اس کا ہاتھ پکڑیں گے، اسے پھول تھما ئیں گے تو آپ کی بھی بیٹی بہن کا کسی روڈ پر کوئی شخص انتظار کرے گا، ہاتھ پکڑے گا، پھول تھمائے گا-
جیسی کرنی ویسی بھرنی نہ مانے تو کرکے دیکھ
جنت بھی ہے دوزخ بھی ہے نہ مانے تو مرکے دیکھ –
اللہ تبارک و تعالیٰ ہر مسلمان کوایسی بیحیائیوں اور برائیوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین-
مصنف: جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین) محمدآباد گوہنہ ضلع مئو یوپی
رابطہ: 8299579972، javedbharti508@gmail.com
دنیا
افزودہ یورینیئم کے ذخائر اب بھی ایرانی جوہری تنصیبات میں موجود ہیں: سربراہ آئی اے ای اے
ویانا، اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ایران کے افزودہ یورینیئم کے ذخائر اب بھی اس کی جوہری تنصیبات میں موجود ہیں، تاہم صورتِ حال کی حتمی تصدیق کے لیے معائنہ کاروں کی دوبارہ رسائی ضروری ہے۔
انہوں نے روسی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ مجموعی تاثر یہی ہے کہ مواد اب بھی وہیں موجود ہے۔
رافیل گروسی کے مطابق حتمی تصدیق کے لیے ضروری ہے کہ معائنہ کار دوبارہ تنصیبات کا دورہ کریں، معائنہ کریں اور اس بات کی تصدیق کریں کہ تمام مواد اپنی جگہ موجود ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ادارے نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد تنصیبات تک رسائی ختم ہونے سے قبل افزودہ یورینیئم کی کسی بڑی نقل و حرکت کا مشاہدہ نہیں کیا۔
رافیل گروسی کے مطابق اگرچہ جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بعض مقامات تک رسائی بھی محدود ہو چکی ہے، تاہم ادارے کا ابتدائی اندازہ پہلے کے معائنے اور سیٹلائٹ تصاویر پر مبنی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
تہران، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ایران کے لیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے تہران میں موجود ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور عاصم منیر نے تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کی اور شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف، عاصم منیر اور وفد کے ارکان نے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیراعظم، فیلڈمارشل اور وفد کے ارکان نے ایرانی صدر اور دیگر عہدیداروں سے تعزیت کی۔
وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ و دیگر شریک تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی پیر سے انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی پیر سے انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرقی امور) رودریندر ٹنڈن نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسٹر مودی 6 سے 11 جولائی تک ان تینوں ممالک کے دورے پر رہیں گے۔ وہ 6 سے 8 جولائی تک انڈونیشیا، 8 سے 10 جولائی تک آسٹریلیا اور 10 سے 11 جولائی تک نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں وزیر اعظم کی اہم مصروفیات دارالحکومت جکارتہ میں ہوں گی۔ بعد ازاں وہ ثقافتی دارالحکومت یوگیاکارتا بھی جائیں گے اور پرمبانن مندر کا بھی دورہ کریں گے۔
مسٹر ٹنڈن نے کہا کہ گزشتہ سال انڈونیشیا کے صدر کے دورۂ ہند کے بعد ہونے والے اس دورے کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ملاکا میں استحکام اور سلامتی کے حوالے سے انڈونیشیا کا اہم کردار ہے۔
مسٹر ٹنڈن نے کہا کہ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں مسٹر مودی آسٹریلیا جائیں گے، جہاں وہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ تیسرے ہند-آسٹریلیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دونوں رہنما اہم معدنیات، سائبر سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
مسٹر مودی میلبورن میں ایک کھیلوں کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے تیسرے اور آخری مرحلے میں وزیر اعظم نیوزی لینڈ جائیں گے، جہاں وہ اپنے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ گزشتہ چالیس برس سے زیادہ عرصے میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورۂ نیوزی لینڈ ہوگا۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی 1986 میں نیوزی لینڈ گئے تھے۔
پریس کانفرنس میں موجود حکام نے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران ہندوستانی طلبہ کے ویزوں اور مختلف تعلیمی کورسز کی بڑھتی ہوئی فیسوں کے معاملے پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم تینوں ممالک میں مقیم ہندوستانی برادری کے افراد سے بھی ملاقات کریں گے، ان سے خطاب کریں گے اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ


































































































