تازہ ترین
ویڈیو:اگرریاستی پارلیمانی انتخابات ممکن تو اسمبلی انتخابات کیوں نہیں؟
خبراردو:
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آخر کار ملک میں لوک سبھا انتیخابات کے انعقاد کا اعلان کر ہی دیا ۔ پورے ملک میں 11اپریل سے سات مرحلوں میں انتخابات کرائے جائے گے ارو نتائج 23 مئی کو سامنے آئے گے ۔
جبکہ ریاست جموں کشمیر میں بیک وقت اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کو کرانے کی خبروں کے بیچ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اسمبلی انتخابات کو نہ کرانے کا اعلان کر دیا اورن ابھی صرف 6 پارلیمانی نشستوں کے لئے پانچ مراحل میں 11 اپریل سے انتخابات ہونگے ،۔
الیکشن کمیشنر آف انڈیا سنیل اروڑہ نے اسمبلی انتخابات کے متعلق کہا کہ ریاست میں حالیہ تشدد کے واقعات اور سلامتی سے متعلق دیگر باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ۔
ریاستی چیف الیکٹورل افسر شیلندر کمار نے ای سی آئی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اسمبلی و پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ نہیں کرائے جا سکتے ۔ پارلیمانی چناؤ کے برعکس اسمبلی انتخابات میں زیادہ سیکورٹی انتظامات کی ضرورت ہوتی ہے اور امیدواروں کی تعداد بھی زیادہ ہوتی ہے ۔
لیکن دوسری طرف ریاستی سیاسی پارٹیاں جو اسمبلی انتخابات کے بس دن گن رہی تھی ، نے اس فیصلے پر کافی برہمی کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے سیدھے وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا ۔سب سے پہلے ریاست کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہیں ٹویٹس کے زریعے مودی کو نشانہ بناتے ہوئے وقت پر اسمبلی انتخابات منعقد کرنے میں ناکامی کے تناظر میں لکھا کہ پی ایم مودی نے ، پاکستان ، حریت ، اور عسکریت پسندوں کے سامنے خود سپردگی کر لی ہے.،
این سی صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاست کی سبھی پارٹیاں ایک ساتھ لوک سبھا و اسمبلی انتکات کرانے کے حق میں ہیں ۔ مودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کیلئے ریاست میں حالات موافق ہیں لیکن ریاستی انتخابات کیلئے نہیں.
پی ڈپی پی صدر محبوبہ مفتی نیکہا کہ جموں کشمیر میں صرف لوک سبھا انتخابات کرانے کا فیصلہ مودی حکومت کی خراب سوچ ہے ، عوام کو حکومت نہیں چننے دینا جمہوریت کے اصولوں کے منافی ۔
کانگریس کے غلام احمد میر نے مرکز کی طرف سے ریاست کی صورتحال کو سنبھالنے میں ناکامی کا خمیازہ اسے قرار دیا ۔
سی پی آئی ایم کے محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ اگر حالات خراب ہیں تو لوک سبھا ا نتخابات کیسے ہونگے ۔
ادھر بی ایس پی صدر مایاوتی نے مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا عام انتخابات کے ساتھ نہ کرانا مودی حکومت کی کشمیر پالیسی کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے ۔
اسمبلی انتخابات کے پھر سے ملتوی کئے جانے پر مرکزی سرکار پر کہیں سوالات کھڑے ہو رہے ہیں ، کہ اگر گونر انتظامیہ بلدیاتی و پنچایتی انتکابات پر امن طریقے میں انعقاد کرا سکتی ہے تواسمبلی انتخابات کیوں نہیں ، جبکہ مودی نے تب گورنر کو ان انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے مبارکباد بھی دی تھی ۔
دوسری طرف بھاجپا جنرل سیکرٹری رام مادھو نے کہا کہ بھاجپا بھی بیک وقت انتخابات کے حق میں تھی لیکن ای سی نے مختلف پہلوؤں پر نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا اور پارٹی اس فیصلے کو قبول کرتی ہے ۔
اب الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کو کرانے کیلئے خاص مبصرین کی تین رکنی کیمٹی تشکیل دی ہے جو ریاست کی زمینی صورتحال کو دیکھ کر کمیشن کو رپورٹ پیش کریں گے کہ آیا یہاں پر انتخابات کرائے جا سکتے ہیں یا نہیں ۔
ان میں 1977 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر نور محمد ، سنہ 82ء بیچ کے آئی اے ایس آفسر ونود زتشی ، اور سنہ 72ء کے آئی پی ایس افسر اے ایس غل شامل ہیں ۔
سیاسی پارٹیوں کی تنقید کے بیچ گزشتہ روز ای سی آئی نے چنے گئے تین خاص مبصریین کے ساتھ ۲ کگھنٹے کی میٹنگ کی ، جس میں انہیں جلد از جلد ریاست کا دورہ کرنے کی درخواست کی گئی ۔
وہیں اگر ریاست میں صدارتی راج کے چھ مینوں میں انتخابات نہیں کرائے گئے تو صدر رول کو مزید چھ مینہوں کیلئے بڑھایا جائے گا ۔
ریاست میں یہ آٹھویں بار مختلف وجوہات کی بناء پر سرکار نہ سکنے کی وجہ سے صدر راج نافظ کیا گیا ۔
سب سے زیادہ عرصے کے لئے ریاست میں نوے کی دہائی میں شروع ہوئے شورش کی وجہ سے جنوری1990 سے لے کر 1996 تک سات سال کیلئے صدر راج نافظ رہا تھا ۔،
اب دیکھنے وا؛لی بات ہو گی کہ کیا الیکشن کمیشن آف انڈیا اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے اسمبلی انتخابات کو پارلیمانی انتخابات کیساتھ یا ان کے آس پاس ہی کرائے گی یا نہیں؟.
دنیا
ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کا بیان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک، ایران مذاکرات پر کے دوسرے راونڈ کی خبروں پر عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 44سینٹ کمی کے بعد 94.49 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں کا رخ بدل دیا اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں۔ عالمی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت 44 سینٹ کی کمی کے بعد 94.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 70 سینٹ کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 90.59 ڈالر تک آگیا۔ جنگ کے بادل چھٹنے کی امید نے سرمایہ کاروں کو نئی زندگی دے دی ہے، جس کے نتیجے میں ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس سب سے نمایاں رہا، جس میں 1.89 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ تائیوان کے تائیکس انڈیکس میں بھی استحکام دیکھا گیا اور یہ 0.48 فیصد اوپر چلا گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی ڈیل سے مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی، جس سے توانائی کے عالمی بحران میں کمی آئے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ و اسرائیل کو ٹھہرائیں گے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ اور اسرائیل کو ٹھہرائیں گے۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے جو کچھ کیا ہے وہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے خلاف جرم ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے یہ حملے جنگی جرم ہیں جو انسانیت کے خلاف بھی جرم ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں متعدد سینئر سیاسی و عسکری شخصیات شہید ہو چکی ہیں، جس سے ایران کی اعلیٰ قیادت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای، جو 1989ء سے مضبوط و طاقت ور ایرانی سپریم لیڈر تھے اور امریکا و اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف کے لیے جانے جاتے تھے، 28 فروری کو ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں 86 برس کی عمر میں شہید ہو گئے۔ ان کی 3 دہائیوں سے زائد طویل حکمرانی کے دوران سیکیورٹی اداروں کے ذریعے اقتدار کو مستحکم کیا گیا اور ایران کے علاقائی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا، تاہم جوہری پروگرام پر تنازعات کے باعث مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی برقرار رہی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر جنگ
واشنگٹن، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پینٹاگون میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کیلئے پیغام ہے، ہم آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ایرانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری اور ان کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں، امریکہ اب بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کو بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کون سے فوجی اثاثے منتقل کر رہے ہیں، اپنے فیصلے ایران کو عقلمندی سے کرنا ہوں گے، کسی بھی صورت ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، ڈیل نہ ہوئی تو ہماری فورسز جنگ کے لیے تیار ہیں۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کہتا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کنٹرول کر رہا ہے، لیکن اس کی اپنی کوئی بحریہ نہیں، تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کنٹرول نہیں، یہ بحری قزاقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی توانائی صنعت مکمل تباہ نہیں ہوئی، امریکی ناکہ بندی سے برآمدات بند ہو رہی ہیں، جب تک ضرورت ہوگی ہم آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھیں گے، آبنائے ہرمز میں ٹریفک پر امریکی بحریہ کا کنٹرول ہے، امریکہ کے پاس طاقتور نیوی ہے، ایران کے پاس نہیں رہی، مجھے امید ہے کہ آپ ایسا معاہدہ کریں گے جو آپ کی پہنچ میں ہو۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی تمام جہازوں کیلئے ہے جو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہوتے یا نکلتے ہیں، ناکہ بندی کا نفاذ ایران کی علاقائی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں دونوں میں ہوتا ہے، ناکہ بندی تمام جہازوں کے لیے ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ امریکی فوج ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہے، ایران کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کا تعاقب کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا3 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا5 days agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا









































































































