تازہ ترین
ویڈیو: محبوبہ مفتی ، سجاد لون کے دعوئوں کے بعد گورنر نے اسمبلی تحلیل کیوں کی؟

رضوان سلطان:
کشمیر کے غیر متوقع موسم پر آپ یقین کر بھی لیں لیکن وادی کی سیاست میں کب کیا ہو اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا۔ کیوں کہ جو اکیس نومبر کو ہوا ، اس ڈیولوپمنٹ کے بعد شائد ہی کوئی ایسا ہو جو وادی کی سیاست پر بھروسہ کرے ۔
پی ڈی پی کے سینئر لیڈر مظفر حسین بیگ کے پارٹی سے باغیانہ تیور دیکھا کر پی ڈی پی کو جھٹکا دیا ۔اسکے ایک روز بعد ہی این سی پی ڈی پی اور کانگریس کے بننے جا رہے اتحاد کی قیاس آرائیوں کو تب تقویت ملی جب لگ بھگ ۴ بجے کے قریب پی ڈی پی کے سینئر لیڈر الطاف بخاری نے میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ پی ڈی پی ، این سی اور کانگریس کے درمیان گرینڈ الائینس کے ذریعے سرکار بننے جا رہی ہے ۔ جس میں انہیں چھپن ممبران اسمبلی کا ساتھ حاصل ہے ۔ پھر کیا تھا پی ڈی پی نے کانگریس اور این سی کی مدد سے سجاد لون کی بننے والی تھرڈ فرنٹ کو مظفر بیگ سمیت بہت بڑا جھٹکا دے دیا ۔
اور اسکے بعد لگی دوڑ محبوبہ اور سجاد کی راج بھون سرکار بنانے کا دعوی کرنے کیلئے مکتوب پہنچانے کی ۔ جس میں بازی محبوبہ مفتی نے ماری اور ایک میل کے ذریعے مکتوب راج بھون تک پہنچا دیا ، فیکس کے ذریعے وہ مکتوب وہاں نہیں پہنچ پایا کیوں کہ راج بھون کی فیکس مشین ہی خراب ہوئی ہے ۔ جس پر عمر عبداللہ نے طنز کسا محبوبہ نے تعجب کا اظہار کیا ۔ ۔ ارو اسکے بیس منٹ بعد ہی پیپلز کانفرنس کے چیر مین سجاد لون نے بھی سرکار بنانے کا دعوی کرتے ہوئے راج بھون ایک مکوتب بھیج دیا ، جس میں انہون نے لکھا کہ انہیں بھاجپا کے ۲۶ اور پی ڈی پی کے ۱۸ باغی ممبران اسمبلی کا ساتھ ہے اس لئے مجھے سرکار بنانے کا موقع فراہم کیا جائے ۔ فیکس کام نہیں ک ررہا اس لئے ہم نے یہ مکتوب گورنرکے پرسنل سیکرٹری کو بھیجا ہے ۔
لیکن اس کے بیس منٹ بعد ہی ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے دونوں طرف کے سرکار بنانے کے دعوؤں کو ثابت کرنے کا موقع فراہم نہ کرتے ہوئے اسمبلی کو اچانک سے ہی ایک پریس بیان کے تحلیل کر دیا ۔ اسکے ساتھ ہی جہاں ایک طرف نہ ہی سجاد لون کو پی ڈی پی کے ۱۸ باغی ممبران دیکھانے پڑے اور نہ ہی پی ڈی پی کو چار باغی ممبران اسمبلی کو پھر سے پارٹی کیساتھ کھڑا دیکھانے کی زحمت پڑی ۔عمران رضا انصاری نے بھی کہہ دیا وہ ۲۹ ممبران میں شامل نہیں ہیں ۔ بھاجپا کے کورندر گپتا نے بھی بول دیا اس گھٹبندھن کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ۔
بھاجپا کے ریاستی صدر رویندر رینا نے گورنر کے فیصلے کا خیر مقد م کیا وہیں عمر عبداللہ نے اس پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ نیشنل کانفرنس گزشتہ پانچ ماہ سے اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ کررہا تھا ، یہ کوئی اتفاق نہیں ہوسکتا ہے ، محبوبہ مفتی کے حکومت بنانے کے دعوے کے منٹوں بعد ہی گورنر نے اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہو۔
کانگریس کے سینر لیڈر غلام نبی آزاد نے سیدھے بھاجپا پر وار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سرکار بنانے کیلئے تجویز ہی آئی تھی کہ بھاجپا نے اسمبلی تحلیل کر دی ۔ سیف الدین سوز نے گورنر کے فیصلے کو غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دے کر محبوبہ جی کو مشورہہ دیا کہ انہیں گورنر کے فیصلے کو کورٹ میں چلینج کرنا چاہیے ۔پھر محبوبہ مفتی نے بھی کئی ٹویٹ کے ذریعے گورنر کے فیصلے پر سخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جمہوریت کے شایان شان نہیں ، پی ڈی پی کی طرف سے حکومت تشکیل دینے کا دعوی آئینی جبکہ سجاد غنی لون کی طرف سے پیش کیا گیا دعوی غیر آئینی تھا ۔انہیں سرکار بنانے کے حولاے سے جمعرات کو دلی سونیا گاندھی سے ملنے بھی جانا تھا ۔گورنر نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے انہیں اس میں ہارس ٹریڈنگ کا اور کرپشن کا خطرہ دکھا اسی لئے انہوں نے اسمبلی ہی تحلیل کر دی
یہ تھی وہ پورے دن کی سیاسی حل چل جس نے پچھلے پانچ مہینوں سے اسمبلی کو تحلیل کر کے نئے الیکشن کرنے کی مانگ کرنے والی این سی پی ڈی پی اور کانگریس کے نہ بننے ولاے گرینڈ الائینس نے چند لمحوں میں اسمبلی کو تحلیل کروا دیا ۔
اب آپ ہمیں کمنٹ بکس میں بتائے کیا گورنر کو سرکار تشکیل دینے کا دعوی کرنے ولای سجاد ا پلس بھاجپا اور دوسری طرف این سی پلس کانگریس پلس پی ڈی پی کو موقع دینا چاہیے تھا یا ان کا اسمبلی کو تحلیل کرنا سہی فیصلہ تھا ۔
دنیا
ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کا بیان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک، ایران مذاکرات پر کے دوسرے راونڈ کی خبروں پر عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 44سینٹ کمی کے بعد 94.49 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں کا رخ بدل دیا اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں۔ عالمی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت 44 سینٹ کی کمی کے بعد 94.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 70 سینٹ کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 90.59 ڈالر تک آگیا۔ جنگ کے بادل چھٹنے کی امید نے سرمایہ کاروں کو نئی زندگی دے دی ہے، جس کے نتیجے میں ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس سب سے نمایاں رہا، جس میں 1.89 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ تائیوان کے تائیکس انڈیکس میں بھی استحکام دیکھا گیا اور یہ 0.48 فیصد اوپر چلا گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی ڈیل سے مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی، جس سے توانائی کے عالمی بحران میں کمی آئے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ و اسرائیل کو ٹھہرائیں گے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ اور اسرائیل کو ٹھہرائیں گے۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے جو کچھ کیا ہے وہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے خلاف جرم ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے یہ حملے جنگی جرم ہیں جو انسانیت کے خلاف بھی جرم ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں متعدد سینئر سیاسی و عسکری شخصیات شہید ہو چکی ہیں، جس سے ایران کی اعلیٰ قیادت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای، جو 1989ء سے مضبوط و طاقت ور ایرانی سپریم لیڈر تھے اور امریکا و اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف کے لیے جانے جاتے تھے، 28 فروری کو ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں 86 برس کی عمر میں شہید ہو گئے۔ ان کی 3 دہائیوں سے زائد طویل حکمرانی کے دوران سیکیورٹی اداروں کے ذریعے اقتدار کو مستحکم کیا گیا اور ایران کے علاقائی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا، تاہم جوہری پروگرام پر تنازعات کے باعث مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی برقرار رہی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر جنگ
واشنگٹن، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پینٹاگون میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کیلئے پیغام ہے، ہم آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ایرانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری اور ان کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں، امریکہ اب بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کو بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کون سے فوجی اثاثے منتقل کر رہے ہیں، اپنے فیصلے ایران کو عقلمندی سے کرنا ہوں گے، کسی بھی صورت ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، ڈیل نہ ہوئی تو ہماری فورسز جنگ کے لیے تیار ہیں۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کہتا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کنٹرول کر رہا ہے، لیکن اس کی اپنی کوئی بحریہ نہیں، تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کنٹرول نہیں، یہ بحری قزاقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی توانائی صنعت مکمل تباہ نہیں ہوئی، امریکی ناکہ بندی سے برآمدات بند ہو رہی ہیں، جب تک ضرورت ہوگی ہم آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھیں گے، آبنائے ہرمز میں ٹریفک پر امریکی بحریہ کا کنٹرول ہے، امریکہ کے پاس طاقتور نیوی ہے، ایران کے پاس نہیں رہی، مجھے امید ہے کہ آپ ایسا معاہدہ کریں گے جو آپ کی پہنچ میں ہو۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی تمام جہازوں کیلئے ہے جو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہوتے یا نکلتے ہیں، ناکہ بندی کا نفاذ ایران کی علاقائی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں دونوں میں ہوتا ہے، ناکہ بندی تمام جہازوں کے لیے ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ امریکی فوج ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہے، ایران کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کا تعاقب کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا3 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا5 days agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا









































































































