تازہ ترین
پانچ اگست: شیو سینا نے ‘بھارت ملن دیوس’ منایا

جموں میں صورت حال پُرامن ہے اور کسی بھی علاقے سے عوامی سطح ہر احتجاج یا جشن منانے کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
جموں میں شیو سینا نے آج دفعہ 35 اے اور 370 کی منسوخی کا ایک برس مکمل ہونے پر ‘بھارت ملن دیوس’ منایا۔
گزشتہ برس پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں منقسم کیا گیا تھا جس کا آج ایک برس مکمل ہوچکا ہے۔
وادی کشمیر میں جہاں معمول کی زندگی متاثر رہے وہیں جموں میں صورت حال پُرامن ہے اور کسی بھی علاقے سے عوامی سطح ہر احتجاج یا جشن منانے کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہےوادی میں منگل کے روز کرفیو نافذ رہا تاہم حالات بہتر رہنے کے پیش نظر انتظامیہ نے کرفیو ہٹانے کا اعلان کیا تھا لیکن وادی میں بدھ کے روز بھی کرفیو سے بھی سخت پابندیاں عائد رہیں۔(ای ٹی وی)
ہندوستان
سربراہ اجلاس سے الگ برطانیہ، عرب امارات، جاپان، کوریا اور مصر کے لیڈروں سے کی مودی نے بات
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس کے ایویاں میں جی-7 سربراہ اجلاس سے الگ برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے منگل کو دوطرفہ ملاقات کی مسٹر مودی نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے-میونگ، جاپان کی وزیر اعظم سنائے تاکائیچی، کینیا کے صدر ولیم روٹو اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی الگ الگ ملاقات کے دوران دوطرفہ اور عالمی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر اسٹارمر اور مسٹر مودی نے گزشتہ سال باہمی دوروں کے بعد سے ہندوستان-برطانیہ تعلقات میں مضبوط رفتار کا جائزہ لیا اور ’ویژن 2035‘ کے تمام اہم ستونوں—تجارت اور اقتصادی ترقی، دفاع اور سکیورٹی، ماحولیاتی کارروائی اور گرین انرجی، ٹیکنالوجی اور اختراع نیز تعلیم اور لوگوں کے باہمی تعلقات—میں ہوئی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے کے جلد نافذ ہونے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے مضبوط تعلیمی شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا اور بنگلورو میں یونیورسٹی آف لیورپول کی طرف سے اپنا کیمپس قائم کرنے اور ممبئی میں یونیورسٹی آف یارک اور یونیورسٹی آف برسٹل کے کیمپس کھولنے کے لیے حال ہی میں ہوئی پیش رفت کا ذکر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا اور یوکرین سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی حالات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے ہندوستان-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے مشترکہ عزم کو دہرایا۔ مسٹر مودی اور مسٹر آل نہیان کے درمیان اس سال یہ تیسری ملاقات تھی جس سے ہندوستان-یو اے ای کی مضبوط اور متحرک اسٹریٹجک شراکت داری کا پتہ چلتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس سال جنوری میں صدر آل نہیان کے دورۂ ہندوستان اور مئی میں وزیر اعظم مودی کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے نتیجے میں ٹیکنالوجی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں ہوئی پیش رفت اور مثبت تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی حالات پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔
وزیر اعظم نے مغربی ایشیا کے خطے میں مستقل امن، سکیورٹی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور بین الاقوامی قانون، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے آبنائے ہرمز سے مسلسل بلا رکاوٹ، محفوظ اور پرامن آمد و رفت اور تجارت جاری رکھنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے صدر آل نہیان کو اس سال کے آخر میں ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے برکس بربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔
یو این آئی ایف اے
دنیا
امریکہ نے ایران کی سمندری ناکہ بندی ختم کر دی
واشنگٹن، ایران امریکہ امن ڈیل پر دسختط سے پہلے ہی جمعے کو امریکہ نے ایران کی سمندری ناکہ بندی ختم کر دی۔ایرانی خام تیل لے جانے والا تیسرا ٹینکر امریکی بحری ناکہ بندی کے دائرے سے نکل گیا۔
تیل بردار جہازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ٹینکرز ٹریکرز نے امریکی سمندری ناکہ بندی ختم ہونے کی تصدیق کر دی۔
ویب سائٹ کے مطابق نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی (NITC) کے کم از کم 2 وی ایل سی سی (بہت بڑے خام تیل بردار) سپر ٹینکرز، ڈیونا اور ہیرو 2، امریکی بحری ناکہ بندی کے دائرے سے باہر نکل گئے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق ان دونوں جہازوں میں مجموعی طور پر تقریباً 38 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل موجود ہے۔
ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی کا ایک تیسرا ٹینکر بھی ناکہ بندی کی لائن عبور کر چکا ہے، جس میں 10 لاکھ بیرل خام ایرانی تیل موجود ہے۔
ایران امریکہ ڈیل سے متعلق اپنی رپورٹ میں برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران تیل اور ایندھن کی فروخت فوری بحال کر سکے گا، پابندیوں میں رعایت بینکاری، ٹرانسپورٹ اور انشورنس خدمات پر بھی لاگو ہو گی۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق سہولت ایران کی معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہو گی، امریکا اور ایران معاہدے میں 300 ارب ڈالرز کا نجی سرمایہ کاری فنڈ شامل ہو گا، 150 ارب ڈالرز سے زائد سرمایہ کاری کی یقین دہانی پہلے ہی ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ 2 ماہ سے امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہ کی طرف آنے جانے والے جہازوں کو روک رہی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل باز نہ آیا تو جواب دیں گے، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر
تہران، ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 2 روز کے دوران 48 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے کہا کہ امریکی صدر کے جنگ کے خاتمے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی تھیں۔
انہوں نے جنوبی لبنان میں مسلسل حملوں پر اسرائیل کو خبردار کیا کہ اسرائیل معصوم افراد کو مارنے سے باز نہ آیا تو جواب دیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان4 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا7 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا7 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا6 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا1 week agoامریکہ سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا1 week agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک



































































































