تازہ ترین
پونچھ میں خانہ بدوش کنبے پر بجلی گری ، 3افراد لقمہ اجل، 2بے ہوش ،درجنوں مویشی بھی ہلاک

خبراردو:-
سرینگر:صوبہ جموں کے پونچھ کے دور افتادہ علاقے سرنکوٹ میں موسم خراب ہونے کے ساتھ ہی آسمانی بجلی گری ہے جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے ۔ اس دوران ایس ایس پی پونچھ رمیش اگرال نے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی میں جائے حادثے کی طرف روانہ ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دو افراد بیہوش ،تاہم انکی حالت مستحکم ہیں ۔
کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق صوبہ جموں کے پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں سوموار اورمنگل کی درمیابی رات کے دوران اْس وقت 3افراد جاں بحق ہوگئے جب وہ موسم کی شدید خرابی کے دوران کھلے آسمان کے نیچے ایک خیمے میں رہائز پزیر تھے جس دوران آسمانی بجلی مزکورہ خیمے پر گر ی جس کے نتیجے میں یہ تینوں افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر 2 افراد بے ہوش ہوئے تھے ۔
نمائندے نے بتایا اس حادثے میں درجنوں مویشیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ پولیس ذراءع نے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت جاوید احمد ولد حاتم شاہ،محمد فاسق ولدمحمد الدین ساکن لسانہ سرنکوٹ ،ربینہ اخترزوجہ محمد فاسق کے طور کی ہے ،بتایا یاجا ہے کہ مہلوکین کا تعلق سرنکوٹ کے لتھوگ اور لسانہ علاقوں سے تھا اوریہ سبھی افراد گمسار کے قریب اپنا عارضی ڈھیرہ جمائے تھے جب دوران شب وہ گرنے والی بجلی کی زد میں آگئے ۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا واقعے کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد انہوں نے یہاں سے ایک ٹیم یہاں روانہ کی جو بچاو کارروائیوں میں جٹ گئے ہیں ۔ ادھر ایس ایس پی پونچھ رمیش اگرال کے مطابق اْن کی ٹی میں جائے حادثے کی طرف روانہ ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دو افراد بیہوش ،تاہم مستحکم ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانہ بدوش کنبوں کے کافی مویشی بھی اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، ۔ جموں و کشمیر میں جموں یاتری نیواس بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کے لیے 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ ہفتہ کو ‘بم بم بھولے’ کے جے کاروں کے درمیان پوتر گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام کے مطابق، 2041 زائرین بالٹال کے لیے روانہ ہوئے، جبکہ 2771 زائرین بسوں اور نجی گاڑیوں کے قافلے میں پہلگام راستے سے یاترا کرنے کے لیے نکلے۔ یاترا کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روانہ ہوا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو بیس کیمپ سے زائرین کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس دوران جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو شری امرناتھ یاترا کے زائرین کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ یاترا کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اس راستے پر روزانہ جانے والے زائرین کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
فرانس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے مائن ہنٹرز تعینات کر دیے
پیرس، فرانس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے مائن ہنٹرز (بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے بحری جہاز) تعینات کر دیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کے مائن ہنٹرز “شراکت داروں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی مکمل بحالی اور جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ عمانی حکام سے مشاورت کے بعد طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کو بندرگاہ واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم بارودی سرنگوں سے نمٹنے کے فرانسیسی اثاثے اور ان کا حفاظتی دستہ علاقے میں تعینات اور کسی بھی کارروائی کے لیے تیار رہے گا۔ واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ ماہ کے آخر میں آبنائے ہرمز میں فرانسیسی شمولیت کو مسترد کر دیا تھا، جب صدر میکرون نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات کرنے پر اتفاق
تل ابیب، اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکہ میں جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جمعے کے روز ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ یہ بات اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتائی۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ عالمی آزادی کا ضامن ہے اور اسرائیل دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ نے امریکہ میں جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
گفتگو کے دوران نیتن یاہو نے امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ پر صدر ٹرمپ کو مبارک باد بھی دی۔
واضح رہے کہ یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنی فوجی مہم میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کارروائیاں کیں۔ اس کے علاوہ، دونوں رہنماؤں کے درمیان جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر مبنی اختلافات کی خبروں کے بعد بھی یہ رابطہ سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ اسرائیل کا قریب ترین اتحادی ہے، تاہم حالیہ ہفتوں میں صدر ٹرمپ نے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی جنگ کے بعد نیتن یاہو پر کھل کر تنقید کی ہے، کیونکہ اس جنگ سے ایران کے ساتھ امن مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

































































































