تازہ ترین
پونچھ میں 3فوجی پورٹر حراست میں لئے گئے

مشکوک وٹس ایپ چلانے کا شاخسانہ
خبراردو:-
سرینگر: فورسز نے سرحدی ضلع پونچھ میں 3فوجی پوٹروں کو حساس انداز میں سوشل میڈیا کی وٹس ایپ کو چلا نے کی پاداش میں حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق فورسز نے سرحدی ضلع پونچھ میں فوج کے ساتھ کام کرنے والے3فوجی پورٹروں کو سوشل میڈیا کی ”وٹس ایپ“ایپ کو چلانے کی پادش میں حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا تینوں افراد اس انداز سے سوشل میڈیا چلا رہے تھے جو انتہائی حساس مانا جاتا ہے۔
بتایا جاتا ہے تینوں ضلع پوچھ سے تعلق رکھتے ہیں اور بیمر گلی کے نذدیک قائم فوجی یونٹ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ کے استعمال کو ’حساس‘سمجھا گیا تھا اور کچھ واٹس ایپ گروپس میں بھی شامل کی گئی تھی جس نے شکوک و شبہات کو جنم دیا تھا۔
حکام نے بتایا تینوں کی تحقیقات چل رہی ہے۔عہدیداروں نے کہا،اب تک اس میں زیادہ سے زیادہ منفی بات سامنے نہیں آسکی ہے سوائے اس کے کہ وہ واٹس ایپ کو حساس انداز میں استعمال کررہے تھے۔
دنیا
ایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
ماسکو، ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے اسپوتنک کو بتایا کہ تہران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر عائد کردہ ٹرانزٹ فیس (گزرگاہ کے محصولات) کے حوالے سے روس سمیت متعدد ممالک کو استثنیٰ دے دیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے فرسٹ ڈپٹی اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے جمعرات کو بتایا کہ ایران نے پہلی بار آبنائے ہرمز عبور کرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرنا شروع کر دی ہے اور یہ رقم ملک کے مرکزی بینک میں منتقل کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جب سفیر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: “ہم نے فی الوقت کچھ ممالک کو اس فیس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے، تاہم مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ البتہ ہماری وزارتِ خارجہ اس وقت روس جیسے دوست ممالک کے لیے وضع کردہ استثنیٰ پر عمل درآمد کی کوشش کر رہی ہے۔”
ایران نے یہ محصولات امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا جواز آبنائے ہرمز کی حفاظت کو یقینی بنانے پر آنے والے اخراجات کو بتایا گیا ہے۔ ایران نے اب آبنائے ہرمز کو اس وقت تک بند کر دیا ہے جب تک امریکہ اپنی بحری ناکہ بندی مکمل طور پر ختم نہیں کر دیتا۔ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے آبنائے ہرمز کا راستہ عملی طور پر بلاک ہو چکا ہے، جو کہ خلیجی ممالک سے عالمی منڈیوں کو تیل اور مائع قدرتی گیس کی فراہمی کا کلیدی راستہ ہے، اور اس صورتحال نے خطے میں تیل کی پیداوار اور برآمدات کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔
اسپوتنک/یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے اور یہ اُس وقت تک برقرار رہے گا جب تک کہ ایران کوئی معاہدہ کرنے پر آمادہ نہیں ہو جاتا۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ایران مشکل دور سے گزر رہا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہی نہیں کہ ان کا لیڈر کون ہے؟ ایرانی انتہا پسند جنگ کے میدان میں بُری طرح شکست کھا چکے ہیں اور آپس میں جھگڑ رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران میں اعتدال پسند کسی طور اعتدال پسند نہیں، ایران میں اعتدال پسندوں کی عزت بڑھ رہی ہے اور یہ پاگل پن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، امریکی بحریہ کی اجازت کے بغیر اس آبی گزرگاہ سے کوئی جہاز نہ آ سکتا ہے اور نہ جا سکتا ہے، یہ مکمل بند ہے جب تک ایران معاہدہ کرنے کے قابل نہ ہو جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو اپنی تحویل میں لیا تھا اور بعد میں کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے تین بحری جہازوں پر حملہ کیا تھا جن میں سے دو کو قبضے میں لے کر ایرانی ساحل کی جانب منتقل کر دیا تھا۔ اس نے کارروائی کی ویڈیو جاری کی تھی جس میں مسلح نقاب پوش اہلکار ہیلی کاپٹر کے ذریعے کارگو جہاز کے ڈیک پر اترتے اور کنٹرول حاصل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایران کی جانب سے کیے گئے دعووں کے مطابق قبضے میں لیے گئے جہازوں میں سے ایک کی شناخت ایم ایس سی فرانسسکا کے نام سے ہوئی ہے جس پر پاناما کا پرچم لہرایا گیا تھا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ مذکورہ جہاز اسرائیل کی ملکیت ہے جو آبنائے ہرمز سے خلیج عمان کی جانب جا رہا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی بات چیت تعمیری: ہندوستان
نئی دہلی، وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ نے مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) پر مذاکرات تیز کر دیے ہیں۔ یہ “تعمیری” بات چیت واشنگٹن میں ہو رہی ہے جس کا مقصد ایک متوازن اور مستقبل پر مبنی معاہدہ کرنا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ مذاکرات کا محور باہمی خدشات اور ترجیحات کا حل تلاش کرنا ہے، ساتھ ہی 2030 تک 500 ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارتی ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں بھی کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہندوستان سے ایک ٹیم دوطرفہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات کے لیے واشنگٹن گئی ہے۔ یہ مذاکرات تعمیری ہیں۔ دونوں فریق ایک متوازن، باہمی طور پر فائدہ مند اور مستقبل پر مبنی تجارتی معاہدے کی سمت میں کام کر رہے ہیں، جس میں ایک دوسرے کے تحفظات اور ترجیحات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، اور 2030 تک 500 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔”
ہندوستان میں امریکہ کے سفیر سرجیو گور نے بھی ایک دن پہلے تصدیق کی تھی کہ ہندوستانی تجارتی وفد اس ہفتے امریکہ میں ہے اور انہوں نے ان مذاکرات کو معاہدے کو حتمی شکل دینے کی سمت میں “ایک بڑا قدم” قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔ ہندوستان کے 12 رکنی وفد کی قیادت محکمہ تجارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور چیف مذاکرات کار درپن جین کر رہے ہیں۔ اس وفد میں تجارت، کسٹم اور وزارت خارجہ کے حکام بھی شامل ہیں۔یہ بات چیت عالمی ٹیرف ڈھانچے میں تبدیلیوں اور مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی سے جڑی توانائی کی مارکیٹ کی عدم استحکام کے درمیان ہو رہی ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے
دنیا7 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا7 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
جموں و کشمیر7 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا7 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا7 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا3 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند










































































































