تازہ ترین
ہندوستان پر کورونا کا قہر تیز، 16 ہزار نئے معاملے درج، مزید 465 اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے 15968 نئے معاملے سامنے آئے اور 465 اموات ہوئیں۔ اب متاثرین کی مجموعی تعداد 4.56 لاکھ جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 14476 ہوچکی ہے۔
نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 15968 نئے کیسز کی اطلاعات ہیں اور ان مریضوں کے اضافہ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 4.56 لاکھ جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 14476 ہوچکی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 456183 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 15968 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 465 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14476 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اسی عرصہ میں 10495 مریض صحتمند ہوئے ہیں۔ شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد اب 258685 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 183022 فعال کیسز ہیں۔
کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں کووڈ۔ 19 کے 3214 کیسز رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 139010 اور مرنے والوں کی تعداد 6531 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ریاست میں 1925 افراد شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت مند افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 69631 ہوچکی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا وائرس نے زبردست تباہی مچائی ہے اور یہاں متاثرین کے لگا تار بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں مسلسل دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی راجدھانی میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر66602 ہوگئی ہے جس میں ریکارڈ 3947 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ اسی عرصہ میں 68 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2301 ہوگئی ہے۔ ہلاک شدگان کی تعداد کے لحاظ سے دہلی، مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ دارالحکومت میں 39313 شفایاب ہوئے جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا چکا ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے، جہاں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 64603 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی زد میں آنے سے 833 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 35339 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 28371 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1710 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 20513 افراد بھی اس مرض سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 18893 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وائرس کی وجہ سے 588 افراد ہلاک جبکہ 12116 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا پھیلنے کا عمل شباب پر ہے اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 15627 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 365 افراد ہلاک اور 12213 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔
مغربی بنگال میں 14728 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور580 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اوراب تک 9218 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 12261 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 525 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 9335 افراد صحتمند ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی دوریاستوں کرناٹک میں 9721 افراد اور آندھرا پردیش میں 10002 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 150 اور 119 ہے۔ مرکز کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6236 ہوچکی ہے اور اب تک اس وائرس سے 87 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے ہریانہ میں 178، پنجاب میں 105، بہار میں 56، اتراکھنڈ میں 30، کیرالہ میں 22، اڈیشہ میں 17، چھتیس گڑھ میں،12 جھارکھنڈ میں 11، آسام اور پڈوچیری میں نو نو، ہماچل پردیش میں آٹھ، چنڈی گڑھ میں چھ اور تریپورہ، لداخ، گوا و میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔(قومی آواز)
جموں و کشمیر
منوج سنہا نے طلبہ اور اساتذہ سے قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں اور کلاس رومز کو آج کے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے کے مطابق ڈھالیں۔
نگروٹا کے پنجگرین میں سوامی پرنوانند ودیامندر کے نئے اسکول کی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستان کو ایک بڑی علمی معیشت بنانے کے لیے یہ تبدیلی نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سیوا آشرم سنگھ کے زیر انتظام چلنے والے اس اسکول کی نئی عمارت اور بنیادی ڈھانچے سے غریب اور محروم بچوں کو معیاری تعلیم حاصل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ادارہ 2014 سے “ہر گھر شکشا” مہم کے تحت کام کر رہا ہے اور یہاں آدھے سے زیادہ طلبہ غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ جب عمارت کی تمام منزلیں مکمل ہو جائیں گی تو یہاں 1500 سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کر سکیں گے اور 100 لڑکوں کے لیے رہائشی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جامع تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں طلبہ میں ثقافتی شعور اور ابلاغی مہارتوں کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم جو صرف نمبروں اور کتابی علم تک محدود ہو اور جس میں فن، کھیل اور ہنر کی کمی ہو، مستقبل کے لیے مناسب نہیں ہے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بچوں میں تخلیقی صلاحیت، منطقی سوچ اور اخلاقی فیصلے کرنے کی صلاحیت کو پروان چڑھائیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ جس طرح مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور آٹومیشن صنعتوں، ہسپتالوں اور اسکولوں کو تبدیل کر رہے ہیں، اس کے پیش نظر نوجوانوں کو مسلسل سیکھنے اور خود کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی کو دیہی و شہری فرق کو کم کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کا ایک مضبوط ذریعہ قرار دیا۔
مسٹر منوج سنہا نے مزید کہا کہ حقیقی تعلیم وہی ہے جو طلبہ کو بیرونی دنیا کے لیے مہارتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اندرونی مضبوطی اور جذباتی استحکام بھی عطا کرے۔
یو این آئی۔ م ع
دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
تہران، دو ماہ سے جاری ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں شدت آ گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا ‘انڈیپینڈنٹ’ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باعث آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ‘ناممکن’ ہے، جب تک سمندری ناکہ بندی ختم نہیں ہوتی، کسی بھی جنگ بندی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں پر اس کی پابندیاں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہیں اور اس سے ایرانی معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ ایران سے منسلک متعدد بحری جہاز ان ہی پابندیوں کے باوجود آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں۔
دوسری جانب امریکی بحریہ کے سربراہ جان فیلن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں امریکی دفاعی قیادت میں کئی اہم تبدیلیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات آئندہ 2 دن میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں تاہم ایران نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کے لیے پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ یورپ کو کمزور کر رہی ہے: طیب اردوان
انقرہ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف جاری جنگ یورپ کو کمزور کرنے لگی ہے۔
صدر طیب اردوان نے یہ بات جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
ترک صدر کا کہنا ہے کہ اگر اس تنازع کو امن کے نقطۂ نظر سے حل نہ کیا گیا تو اس کے اثرات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خطے میں جاری جنگ کے اثرات صرف مقامی نہیں بلکہ یورپ تک پھیل رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر2 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند











































































































