تازہ ترین
چین میں ہیوی ٹرک نے 15 افراد کی جانیں لے لیں

خبراردو:
چین میں ہیوی ٹرک تیزرفتاری کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکااور اکتیس گاڑیوں پر چڑھ گیا۔حادثے میں 13افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ چین کے شہرلانژو کی مرکزی شاہراہ کے ٹول اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ہیوی ٹرک توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لائن میں لگی گاڑیوں پر چڑھ گیا۔
حادثے میں 13افراد جان کی بازی ہارے، 30زخمی ہوئے جبکہ 31 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
چینی حکام نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دنیا
امریکہ کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرےگی: سربراہ روسی سلامتی کونسل
ماسکو، روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمتری میدودیف نے کہا ہے کہ امریکہ کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی۔
دیمتری میدودیف اعلی سطح کے روسی وفد کی قیادت کررہے ہیں جو ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی تدفین میں شرکت کیلئے تہران میں ہے۔
تعزیتی تقریب میں شرکت کے بعد پیغام میں دیمتری میدودیف نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر روس بھی ایرانی قوم کے دکھ میں شریک ہے۔ سربراہ روسی سلامتی کونسل دیمتری میدودیف کاکہنا تھاکہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے دکھ نے ایرانی قوم کو متحد کردیا ہے۔ایرانی قوم امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔
دیمتری میدودیف نے کہا کہ امریکا کیخلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی۔ واضح رہے کہ اس دورے میں روسی وفد نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے تہران اور ماسکو کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدوں پر عمل میں تیزی پر زور دیا اور کہا کہ خاص طورپر معاشی، تجارتی، توانائی اور ٹرانزٹ سیکٹر میں کیے گئے معاہدوں پر تیزی سے عمل ہوناچاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی تنصیبات تک آئی اے ای اے کی رسائی امریکہ ایران بات چیت پر کرتی ہے انحصار : گروسی
ماسکو، ۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی ایرانی تنصیبات تک رسائی امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت پر انحصار کرتی ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ’آر آئی اے نووستی‘ کو یہ معلومات دی ہے۔
مسٹر گروسی نے کہا، “اب تک یہ رسائی ممکن نہیں ہو پائی ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ یہ معاملہ – بھلے ہی غیر رسمی طور پر ہی کیوں نہ ہو-کسی نہ کسی انداز میں ایک دوسرے سے مربوط اور اسی پر منحصر ہے۔ درحقیقت، جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، یہ صورتِ حال امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت ۔ سے متعلق جاری مذاکرات سے متاثر ہو رہی ہے۔”
یو این آئی۔ ایم جے
تازہ ترین
’سیو امریکہ ایکٹ‘ پاس ہو گیا تو 100 سال تک ریپبلکنز ہار نہیں سکیں گے: ٹرمپ
جنوبی ڈکوٹا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ساؤتھ ڈکوٹا میں امریکہ کے 250 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ’سیو امریکہ ایکٹ‘ پاس ہو گیا تو 100 سال تک انتخابات میں ریپبلکنز ہار نہیں سکیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آزادی کے 250 سال مکمل ہونے پر میں قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، امریکہ آج دنیا کا سب سے طاقت ور اور ترقی یافتہ ملک ہے، ہم کبھی اور کسی صورت ناکام نہیں ہوں گے، تاریخ میں کسی قوم نے اتنی عظیم کامیابی کا جشن نہیں منایا جتنا امریکہ منا رہا ہے۔
امریکی ریپبلکن صدر نے کہا کہ سیو امریکہ ایکٹ اگر پاس ہو گیا تو اگلے سو سال تک انتخابات میں ریپبلکنز ہار نہیں سکیں گے، انھوں نے کہا کہ مڈ ٹرم الیکشن بھی ہم جیتیں گے اگر خود ہارنا نہ چاہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا 250 سال مکمل ہونے پر امریکہ دنیا کی قدیم ترین اور سب سے زیادہ آزاد جمہوریہ ہے، ہمارے پاس دنیا کا سب سے منصفانہ، پائیدار آئین اور مضبوط ترین ملک موجود ہے، خدا کے فضل سے امریکہ انسانی تاریخ کی سب سے زیادہ کامیاب اور غیر معمولی قوم ہے۔
ٹرمپ نے کہا امریکہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، اور ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، اور ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے ہمسایوں کی مدد کی ہے، امریکہ امن پسند ہے لیکن کسی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا، ہم نے وینزوئیلا کو ایک دن میں شکست دی اور ایران کو طاقت ور ترین حملے سے مکمل ناکامی سے دوچار کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ


































































































