تازہ ترین
ریاست میں اسمبلی و پارلیمانی انتخابات اپریل میں متوقع

خبراردو:
ریاست جموں کشمیر میں اسمبلی اورپارلیمانی انتخابات کو منعقد کرنے کے حوالے سے تمام تیاریاں فروری کے آخر تک مکمل ہوں گیں جبکہ ریاست میں ماہ اپریل میں اسمبلی و پارلیمانی ا نتخابات متوقع ہیں ۔ اس دوران ذرائع نے بتایا تیاریاں مکمل کرنے کے بعد الیکشن کمشن آف انڈیا لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کو ایک ساتھ منعقد کرنے کے تاریخوں کا اعلان کرسکتا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اسمبلی انتخابات ریاست کے تمام صوبوں میں 8مراحل پر مشتمل ہوں گے جس میں جنوبی کشمیر کے 4اضلاع کے لیے ایک ہی دن مقرر کیا جائے گا ۔ ریاست جموں کشمیر میں اسمبلی اور پارلمانی انتخابات کو منعقد کرنے کے لئے تمام تیاریاں فروری 2019کے آخر تک مکمل ہوں گے ۔جس کے بعد الیکشن کمشن آف انڈیا باضابطہ طور تیاریوں کے بعد دونوں انتخابات کو منعقد کرنے کے حوالے سے ایک ساتھ اعلان کرے گا۔
اس دوران زرائع نے بتایا کہ ریاست جموں کشمیر میں انتخابات ماہ اپریل میں منعقد کرنے کا امکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس کو متعبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ حکومت جموں کشمیر اس وقت پارلمانی اور اسمبلی انتخابی تیاریوں کو مکمل کرنے میں بڑے پیمانے پر مصروف عمل ہیں جس کے نتیجے میں عملے نے سرکار کو ماہ فروری کے آخر تک انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرنے جانکاری دی ہے ۔ذرائع نے بتایا تیاریوں کو مکمل کرنے کے بعد دونوں انتخابات کو منعقد کرنے کے حوالے سے ایک ساتھ تاریخوں کا اعلان متوقع ہے ۔
خیال رہے اس سے قبل جموں کشمیر چیف الکٹرولر افسر شلندار کمار نے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے انتخابات کو منعقد کرنے کے حوالے سے تینوں صوبوں کے افسران سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد جائزہ لیا ۔اسدوران ذرائع نے بتایا الیکن کمشن ریاست جموں وکشمیر وادی میں پولینگ مراکز کے قیام 20جنوری کے بعد شروع کرے گا جو 15فروری کو اختتام کو پہنچ جائے گا۔
ادھر الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذرائع نے بتایا غالباً انتخابات کو منعقد کرنے کے تاریخوں کا اعلان 15مارچ تک کیا جائے گا اور جموں کشمیر میں انتخابات ماہ اپریل میں منعقد کرنے کا قوی مکان ہے جہاں زرائع کے مطابق انتخابات8مراحلوں میں منعقد کئے جا رہے ہیں جس میں جنوبی کشمیر میں انتخابات کے لئے ایک الگ اور مخصوص دن مقرر ہوگاتاہم اس روز ریاست میں کہیں اور انتخابات منعقد نہیں کئے جائیں گے۔
دنیا
ہم جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں:اقوام متحدہ
اقوام متحدہ، اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کی طرف سے، ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے، اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ سکریٹری جنرل دفتر کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے کل بروز منگل جاری کردہ بیان کے مطابق گوٹیرس نے کہا ہے کہ”یہ قدم، کشیدگی میں کمی اور ایران۔امریکہ باہمی سفارتکاری و بحالی اعتماد کے لئے سہولت کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے”۔ دوجارک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ تمام فریقین کو جنگ بندی کو کمزور کرنے والی کاروائیوں سے گریز کی اور ‘کسی پائیدار حل تک پہنچنے کے لئے’ تعمیری انداز میں مذاکرات میں حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ گوٹیرس، پاکستان کی ان کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو جاری گفت و شنید میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر کی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ یہ سفارتی کوششیں تنازعے کے “جامع اور دیرپا حل” کے لیے درکار شرائط کی تشکیل میں مدد کریں گی۔ یہ بیان ، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ اور جنگ بندی دورانیے میں توسیع پر مبنی، بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ” ایران حکومت کے سنگین داخلی انتشار کی بنیاد پر کہ جو کوئی غیر متوقع بات نہیں ہے اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی وساطت سے ہم سے ایران پر حملے کو فی الحال روکے رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس التوا کا مقصد ایران کے سربراہان اور نمائندوں کو ایک متفقہ تجویز تک پہنچنے کے لئے مہلت دینا ہے”۔ ٹرپ نے یہ اعلان ، نائب صدر جے ڈی وینس کی زیرِ قیادت امریکی وفد کی بروز منگل اسلام آباد روانگی سے قبل کیا اور اس کے بعد دورہ مؤخر ہوگیا تھا۔
یہ مذاکرات رواں مہینے کے آغاز میں پاکستان میں منعقدہ اور غیر کسی پیش رفت کے ختم ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکراتی دور کا دوسرا مرحلہ تھے ۔ اس ماہ کے شروع میں اعلان کی گئی جنگ بندی کی مہلت بھی بدھ کو ختم ہونے والی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ
واشنگٹن، امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ ایسے تمام افراد یا جہاز جو ایران کے مالی یا تیل کی تجارت کے نیٹ ورکس کو سہولت فراہم کرنے میں ملوث ہوں انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بدھ کے روز کہا کہ امریکہ ایران کی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی جاری اور ملک کی تیل پر مبنی معیشت کو مفلوج کرنے کے لیے مالی دباؤ میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے ایکس پر کہا کہ چند ہی دنوں میں خارگ جزیرے کی ذخیرہ گاہ بھر جائے گی، اور ایران کے تیل کے کنویں بند ہو جائیں گے۔ ایران کی سمندری تجارت کو محدود کرنا براہِ راست حکومت کی بنیادی آمدنی کے ذرائع کو نشانہ بناتا ہے،” ۔
انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی شخص یا جہاز جو خفیہ تجارت اور مالیاتی ذرائع کے ذریعے اسے سہولت دیتا ہے وہ امریکی پابندیوں کے خطرے سے دوچار ہوگا۔ ہم ایران کے عوام کی جانب سے بدعنوان قیادت کی طرف سے چرائے گئے فنڈز کو منجمد کرتے رہیں گے ۔ منگل کے روز تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی جبکہ واشنگٹن اپنی بحری ناکہ بندی برقرار رکھے گا۔ پاکستان نے 11-12 اپریل کو امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی، جب اس نے 8 اپریل کو دو ہفتوں کی جنگ بندی کرانے میں کردار ادا کیا تھا۔ مذاکرات کے ایک اور دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
مودی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کو یاد کیا
نئی دہلی، پہلگام دہشت گردانہ حملے کی پہلی برسی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اس المناک واقعہ میں جان گنوانے والوں کو یاد کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، “گزشتہ سال آج ہی کے دن پہلگام میں خوفناک دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے معصوم لوگوں کو ہم یاد کرتے ہیں۔ انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ میری تعزیت ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے جو اس بے پناہ نقصان کا سامنا کررہے ہیں۔”
انہوں نے کہا، “بطور قوم، ہم اس غم اور عزم کی گھڑی میں متحد ہیں۔ ہندوستان کسی بھی شکل میں دہشت گردی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔”
قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل 2025 کو ہی دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں وادی بیسرن میں گھومنے آئے سیاحوں پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔ اس حملے میں 26 بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں۔ اس دوران دہشت گردوں نے لوگوں سے ان کا نام اور مذہب پوچھ کر، خواتین اور بچوں کے سامنے ہی انہیں گولی مار دی۔ اس کے بعد ہندستانی فوج نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ کر دیئے تھے۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا5 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
جموں و کشمیر6 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا5 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
جموں و کشمیر5 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
ہندوستان1 week agoوزیراعظم مودی کا ‘ناری شکتی’ کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ









































































































