کھیل
تاریخ رقم: جموں و کشمیر نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے سر سجایا
سری نگر، : جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کے روز آٹھ بار کے چمپئن کرناٹک کو فائنل میں شکست دے کر پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے نام کرکے تاریخ رقم کر دی۔
یہ فتح خطے کی کرکٹ تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم نے رانجی فائنل کے پورے مقابلے کےدوران شاندار نظم و ضبط اور ہمت و حوصلے کا مظاہرہ کیا۔
جمعہ کو 291 رنز کی زبردست برتری حاصل کرنے کے بعد، جموں و کشمیر نے پانچویں اور آخری دن ایک اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
اپنی دوسری اننگز 186 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرتے ہوئے، قمران اقبال، 94 رنز پر ناٹ آوٹ رہے تھے، اور ساحل لوترا، جو 16 رنز پر تھے، نے شاندار سنچریاں مکمل کیں جس کے ساتھ جموں و کشمیر نے اپنی مجموعی برتری کو 633 رنز تک پہنچا دیا۔ پانچویں دن لنچ تک ٹیم کا سکور چار وکٹ پر 285 تھا۔
قبل ازیں، جموں و کشمیر کے پہلی اننگز کے 584 رنز کے جواب میں، کرناٹک کی ٹیم 93.3 اوورز میں 293 رنز پر ڈھیر ہوگئی، تیز گیند باز عاقب نبی نے 54 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو مکمل کنٹرول میں رکھا۔
یہ فتح جموں و کشمیر کا پہلا رانجی ٹرافی خطاب ہے، جو کہ 67 سال قبل ٹورنامنٹ کھیلنا شروع کرنے کے بعد سے خطے کے کرکٹ سفر میں ایک تاریخی کامیابی ہے۔
جموں وکشمیر نے سیمی فائنل میں بنگال کو ہرا کر فائنل میں جگہ حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اپنے مشیر ناصر اسلم وانی اور نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق کے ہمراہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے گذشتہ شام ہی کرناٹک کے شہر ہبلی پہنچے تھے۔
یو این آئی ایم افضل
کھیل
پرگنانندھا نے فائنل راؤنڈ میں کلاسیکل جیت کے ساتھ ناروے شطرنج 2026 کا ٹائٹل جیت لیا
اوسلو (ناروے)، ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پرگنانندھا نے آخری راؤنڈ میں فتح حاصل کرکے ناروے چیس 2026 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے دسویں اور آخری راؤنڈ میں جرمنی کے ونسنٹ کیمر کو کلاسیکل فارمیٹ میں شکست دے کر یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔
اس راؤنڈ میں ویسلے سو سے آدھا پوائنٹ پیچھے ہونے کے باوجود پرگنانندھا جانتے تھے کہ جیت انہیں قائد کھلاڑی سے آگے نکلنے کی مضبوط پوزیشن میں پہنچا دے گی۔ جمعہ کو سفید مہروں کے ساتھ ونسنٹ کیمر کے خلاف کھیلتے ہوئے ہندوستانی گرینڈ ماسٹر نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ایک اہم فتح حاصل کی۔ مکمل 3 پوائنٹس ملنے کے بعد پرگنانندھا کے مجموعی پوائنٹس 18 ہو گئے اور انہوں نے پہلی پوزیشن یقینی بنا لی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ اس ٹورنامنٹ کو جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔
ویسلے سو، جو آخری دن سے قبل ٹورنامنٹ میں سرفہرست تھے، نے علی رضا فیروزہ کے خلاف اپنا کلاسیکل میچ ڈرا کھیلا۔ بعد ازاں سو نے آرمگیڈن گیم جیت کر اضافی پوائنٹ حاصل کیا۔ اوسلو میں شاندار کارکردگی کے بعد فیروزہ تیسرے نمبر پر رہے۔
دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی میگنس کارلسن اور عالمی چیمپئن گوکیش دوماراجو کے درمیان مقابلہ کارلسن کی کلاسیکل جیت پر ختم ہوا۔ ناروے کے اسٹار نے طویل جدوجہد کے بعد فتح حاصل کی اور ٹورنامنٹ کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 41 رنوں سے شکست دے دی
کنگسٹن، کپتان کُسل مینڈس (72) اور پاتھم نسانکا (79) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد دشمنتھا چمیرا (چار وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 41 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ کسل مینڈس کو ان کی شاندار بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
304 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز سری لنکن باؤلنگ اٹیک کا مقابلہ نہ کر سکے اور ٹیم 49.2 اوورز میں 262 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے لئے جان کیمبل اور جسٹن گریبس کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لئے 50 رنز جوڑکر شاندار آغاز فراہم کیا۔ ساتویں اوور میں جان کیمبل (17) کے رن آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی اننگ لڑکھڑائی اور اس نے اپنا دوسرا وکٹ بھی جلد ہی گنوادیا۔ 10ویں اوور میں مہیش تھیکشنا نے نصف سنچری کی طرف بڑھ رہے جسٹن گریبس (45) کو بولڈ کردیا۔ اس کے بعد کپتان شائی ہوپ نے کیسی کارٹی کے ساتھ اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اسیتھا فرنینڈو نے 21ویں اوور کی آخری گیند پر کیسی کارٹی (27) کو اپنا شکار بنالیا۔
شیرفین ردرفورڈ (5) رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ 31ویں اوور میں دشمنتھا چمیرا نے اپنی نصف سنچری مکمل کرچکے شائی ہوپ کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ شائی ہوپ نے 66 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ اس کے بعد 40ویں اوور میں مہیش تھیکشنا نے گڈاکیش موتی (22) کو آؤٹ کیا۔ روسٹن چیس (33)، الزاری جوزف (0) اور میتھیو فورڈ (15) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ 50ویں اوور کی دوسری گیند پر چرتھ اسالنکا نے جیڈن سیلز (2) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی اننگز 262 پر ختم کر دی۔
سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مہیش تھیکشنا کو دو وکٹ ملے۔ اسیتھا فرنینڈو، وینندو ہسرنگا اور چارتھ اسالنکا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بدھ کی رات گئے کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 303 رنز بنائے۔ اوپنر پاتھم نسانکا نے 103 گیندوں میں 9 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 79 رنز بنائے۔ کپتان کسل مینڈس نے 62 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکے لگا کر 72 رنوں کی اننگ کھیلی۔ چارتھ اسالنکا (45)، جنیت لیاناگے (44 ناٹ آؤٹ)، پون رتنائیکے (24)، اور کامندو مینڈس (12) نے رنوں کا تعاون دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز، میتھیو فورڈ اور روسٹن چیس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
یواین آئی۔الف الف
کھیل
عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
نئی دہلی، جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عاقب نبی، جو افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے لیے حتمی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے، ان چھ گیند بازوں میں شامل ہیں جنہیں بطور نیٹ بولر ہندوستانی ٹیم کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ یہ گیند باز 6 جون سے ملاں پور (نیو چنڈی گڑھ) میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں میں ہندوستانی بلے بازوں کو پریکٹس فراہم کریں گے۔
ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیٹ پریکٹس کے لیے
عاقب نبی (تیز گیند باز)
گرجپنیت سنگھ (تیز گیند باز)
پرنس یادو (تیز گیند باز)
سارنش جین (آف اسپنر)
ذیشان انصاری (لیگ اسپنر)
شیوانگ کمار (اسپنر)
چھ گیند بازوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
عاقب نبی کے علاوہ تیز گیند بازی کے شعبے میں دو اور باصلاحیت بولرز شامل ہیں۔ ان میں نوجوان اور انتہائی متاثر کن فاسٹ بولر پرنس یادو اور تامل ناڈو کے گرجپنیت سنگھ شامل ہیں۔ پرنس یادو، جنہوں نے حال ہی میں آئی پی ایل میں اپنی تیز رفتار گیند بازی سے سب کو متاثر کیا ہے، اس واحد ٹیسٹ میچ کے بعد ہونے والی ون ڈے (محدود اوورز) سیریز کے لیے بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب، اتر پردیش کے لیگ اسپنر ذیشان انصاری اپنی لیگ بریک گیند بازی سے دوسری سمت کی موومنٹ کو کور کریں گے۔ شیوانگ اور ذیشان انصاری دونوں کے پاس اپنی گیند بازی میں خطرناک ‘رانگ ون’ (گوگلی) پھینکنے کی بہترین صلاحیت موجود ہے، جس سے ہندوستانی بلے بازوں کو افغان اسپنرز کا سامنا کرنے کے لیے بہترین تیاری کا موقع ملے گا۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر4 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا6 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا5 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا1 week agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
دنیا1 week agoامریکہ سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران




































































































