دنیا
ایران میں زمینی جنگ کا خطرہ: چیچن مجاہدین کی امریکی فوج کے خلاف لڑنے کی تیاری
تہران/ماسکو،مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ایک نئے اور بھیانک رخ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ امریکی پینٹاگون کی جانب سے تہران میں زمینی افواج اتارنے کی خبروں کے بعد، خطے کی غیر روایتی عسکری قوتوں نے ایران کی حمایت میں ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیچن مجاہدین کی ممکنہ آمد نے امریکی دفاعی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا ‘پریس ٹی وی’ نے چیچن جنگجوؤں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چیچن مجاہدین کی ایک خصوصی یونٹ ایران میں کسی بھی ممکنہ امریکی زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہے۔
دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر روس کی مرضی سے یہ جنگجو ایران پہنچتے ہیں، تو یہ جنگ کی کایا پلٹ سکتے ہیں۔ چیچن جنگجو اپنی سخت جانی اور گوریلا جنگی مہارت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف چیچن ہی نہیں، بلکہ افغان طالبان کے بھی اس جنگ میں کودنے کے قوی امکانات ہیں۔
“دفاعی ماہرین کے مطابق اگر امریکی جوتے ایرانی سرزمین پر پڑے، تو افغان طالبان بھی امریکیوں اور اسرائیلیوں سے لڑنے کے لیے سرحد پار کر کے ایران میں داخل ہو سکتے ہیں۔”
تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران میں زمینی آپریشن شروع کیا گیا تو امریکی فوج کو نئے چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔ چیچن اور افغان جنگجوؤں کی موجودگی امریکی فوجیوں کے لیے جانی نقصان کی شرح میں کئی گنا اضافہ کر دے گی۔
ایرانی باقاعدہ فوج کے ساتھ ان غیر روایتی قوتوں کا اتحاد امریکی سپلائی لائنز کو مفلوج کر سکتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون تہران میں براہِ راست زمینی فوج اتارنے کے آپشن پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ تاہم، تہران کی گلیوں میں چیچن اور طالبان جنگجوؤں کا سامنا کرنا کسی بھی عالمی طاقت کے لیے ایک مہنگا سودا ثابت ہو سکتا ہے۔
یو این آئی ۔م اع
دنیا
فرانس میں شدید گرمی، ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات
پیرس، فرانس کے وزیر صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں شدید گرمی کی لہر سے ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر کے باعث فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 2025 ہوگئی تاہم یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے گرمی سےفرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کم از کم 3700 اموات ہوئیں، گزشتہ ہفتے شدید گرمی کے باعث بیلجیئم میں 1200 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ ریکارڈ توڑ گرمی اور ہیٹ ویو سے نیدرلینڈز میں 480 اموات رپورٹ ہوئیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے قائم مقام کمانڈر احمد واحدی پہلی بار منظرعام پر آگئے
تہران، احمد واحدی تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے۔
ایران کی پاسداران انقلاب گارڈز (آئی آر جی سی) کے قائم مقام کمانڈر احمد واحدی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظرعام پر آگئے۔
احمد واحدی تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کے سابق کمانڈر محمد پاکپور کی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد یکم مارچ 2026 کو پاسداران انقلاب کا قائم مقام کمانڈر منتخب کیا گیا تھا اور وہ جنگ کے بعد سے منظر عام سے غائب تھے۔
سابق سپریم لیڈر کا جسد خاکی جمعرات کی شام جنوبی تہران میں واقع امام خمینی حسینیہ کے قریب تعزیتی مقام پر پہنچایا گیا، جہاں اعلیٰ ایرانی حکام نے حاضری دے کر شہید آیت اللہ خامنہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے آخری رسومات کا آغاز، جسد خاکی تہران پہنچا دیا گیا
تہران، ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز ہو گیا جسد خاکی کا تابوت تہران پہنچا دیا گیا۔
28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں خاندان کے کئی افراد کے ساتھ شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی آخری رسومات کا آغاز آج سے ہو گیا ہے اور شہید کے جسد خاکی کے تابوت کو دارالحکومت تہران کی جامع مسجد میں پہنچا دیا گیا ہے۔
شہید رہبر اعظم کا جسد خاکی امام خمیننی حسینیہ سینٹر میں رکھا گیا ہے، جہاں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسد خاکی پر امام حسین ؓ کے روضہ مبارک کا سرخ پرچم اوڑھا دیا گیا ہے۔
ہزاروں کی تعداد میں عوام اپنے محبوب لیڈر کا آخری دیدار کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر اور ماتمی ماحول ہے۔ جب کہ تعزیتی تقریبات میں مجموعی طور پر لاکھوں ایرانی عوام، رہنما اور معزز شخصیات ان کا آخری دیدار کریں گی۔
تہران میں تعزیتی تقریبات کے سلسلے میں غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مصلیٰ الکبیر اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات نافذ ہیں جبکہ لاکھوں افراد کی شرکت کے پیش نظر متعلقہ اداروں کی تیاریاں مسلسل اپ ڈیٹ ہو رہی ہیں۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق تہران کے انقلاب اسکوائر میں آیت اللہ خامنہ ای سے منسوب علامتی مٹھی بھی نصب کر دی گئی ہے جو آخری رسومات کی تیاریوں کا حصہ ہے جبکہ ملک بھر میں سوگ کی فضا نمایاں ہے۔
دریں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی وفات نے امتِ مسلمہ کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ تاہم یہ سرخ سفر کا اختتام نہیں بلکہ اتحاد، استقامت اور ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم ہر آزمائش کے بعد پہلے سے زیادہ متحد، مضبوط اور پُر امید ہو کر ابھرتی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آخری رسومات میں بھرپور شرکت کرکے قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔
واضح رہے کہ شہید رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ کی آخری رسومات تین شہروں میں 9 جولائی تک جاری رہیں گی۔ ان کی آخری رسومات اور سوگ کی تقریبات میں شرکت کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد سمیت کئی ملک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔
شہید آیت اللہ خامنہ کو 9 جولائی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان4 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر7 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان6 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا3 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر6 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
ہندوستان1 week agoپاسپورٹ فیس میں اضافے پر کانگریس کی مرکز پر تنقید ، سرجیوالا نےکہا ’مہنگائی کی نئی قسط‘





































































































