دنیا
ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا فاکس نیوز کو انٹرویو
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے اور وہ اس صورت حال کو جلد ختم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو ایران اس وقت جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات کو بدلنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ناگزیر تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے ایٹمی طاقت بننے سے عالمی توازن متاثر ہوتا، اسی لیے امریکہ اس حوالے سے سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کسی نہ کسی طریقے سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ وہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ کے بعد ایران کو تعمیرِ نو کے لیے تقریباً 20 سال درکار ہوں گے۔
امریکی صحافی ماریہ بارتی رومو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے۔ فاکس نیوز کی اینکر ماریہ بارتی رومو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ انھوں نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کا انٹرویو کیا، جس میں جنگ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ جنگ سے متعلق گفتگو میں بار بار ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے رہے۔ ماریہ بارتی رومو کے مطابق انھوں نے صدر سے سوال کیا کہ کیا اب یہ جنگ ختم ہو چکی ہے؟ صحافی کے مطابق اس سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’میرے خیال میں جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔‘‘
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
واشنگٹن، امریکہ کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ’جب تک ضرورت ہوگی‘ جاری رہے گی، ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکہ سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے طے پانے والی عارضی جنگ بندی تاحال برقرار ہے، جبکہ امریکہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کے لیے بھی تیار ہے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آبنائے ہرمز اور خلیجی علاقوں میں ایران کی بندرگاہوں کا محاصرہ کیا جائے گا۔
امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈین کین کا کہنا ہے کہ 13 بحری جہاز امریکی وارننگ کے بعد واپس ہوچکے ہیں، ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر طاقت استعمال کی جائے گی۔ ایران نے امریکی اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پرآئی ڈی ایف کے فضائی حملے، 380 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا
یروشلم، اسرائیلی دفاعی افواج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے لبنان میں موجود 380 سے زائد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
یروشلم سے جاری بیان کے مطابق، آئی ڈی ایف نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں کہا کہ یہ حملے جنوبی لبنان میں کارروائی کرنے والی زمینی افواج کی مدد کے لیے کیے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان حملوں کا ہدف حزب اللہ کے ارکان، ان کے ہیڈکوارٹرز اور راکٹ لانچ کرنے والے مقامات تھے۔
یو این آئی۔اسپوتنک۔ ایم جے
دنیا
ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کا بیان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک، ایران مذاکرات پر کے دوسرے راونڈ کی خبروں پر عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 44سینٹ کمی کے بعد 94.49 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں کا رخ بدل دیا اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں۔ عالمی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت 44 سینٹ کی کمی کے بعد 94.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 70 سینٹ کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 90.59 ڈالر تک آگیا۔ جنگ کے بادل چھٹنے کی امید نے سرمایہ کاروں کو نئی زندگی دے دی ہے، جس کے نتیجے میں ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس سب سے نمایاں رہا، جس میں 1.89 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ تائیوان کے تائیکس انڈیکس میں بھی استحکام دیکھا گیا اور یہ 0.48 فیصد اوپر چلا گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی ڈیل سے مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی، جس سے توانائی کے عالمی بحران میں کمی آئے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ










































































































