دنیا
امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
واشنگٹن، امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور کر لی گئی ہے ایران جنگ میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی مل گئی ہے امریکی کانگریس (ایوان نمائندگان) میں پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت میں قرارداد پیش کر دی گئیغیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس میں یہ قرارداد رکن ال گرین نے پیش کی، جس میں پاکستان کو ایران جنگ کے دوران ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالٹ قرار دیا گیا۔ قرارداد میں ایران تنازع میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی رابطے قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں بھرپور تعاون کیا اور سفارتی وفود کی میزبانی اور مذاکرات کے لیے خصوصی اور قابل ستائش اقدامات کیے۔
قرارداد میں جنگ کی ہلاکت خیزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس جنگ کے باعث ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے۔
اقوام متحدہ کے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق جاری تنازع کے نتیجے میں تقریباً 32 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ امریکی ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس تنازع پر روزانہ تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں جب کہ اس جنگ نے عالمی توانائی سپلائی اور فیول مارکیٹ کو بھی شدید متاثر کیا۔ قرارداد میں تنازع کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگ کا خاتمہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ویانا، بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فتح بیرول نے کہا ہے کہ امریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا۔
فتح بیرول نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی سپلائی بتدریج بہتر ہوگی لیکن تیل کی حفاظت ایک اہم مسئلہ رہےگی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی کی منڈیاں مشکلات کی طرف جارہی ہیں کیونکہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر تیل کی سپلائی متاثر رہی تو آئی ای اے اپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے مزید تیل جاری کرنے کے لیے تیا رہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی عوام جلد فتح کا جشن منائیں گے: محمد رضا
تہران، نائب ایرانی صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی یقینی بنانےکیلئے ہمسایوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام جنگ کے حقیقی فاتح ہیں اور جلد فتح کا جشن منائیں گے، جنگ کے بعد خطے میں تعاون کا فروغ اور اسے اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ ایران کی پالیسی ہمیشہ علاقائی تعاون پر مبنی رہی ہے کسی بھی قسم کی اجارہ داری پر یقین نہیں رکھتے، آبنائے ہرمز ایران کی جائز ملکیت ہے ہم نے برسوں سے اسٹریٹجک اثاثے کا مکمل استعمال نہیں کیا اب ہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ ایران نے عالمی قوانین اور اسٹریٹجک تحفظات پر آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ کیا ایران اب اہم آبی گزرگاہ کی سیکیورٹی کویقینی بنائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا ۔
دنیا
پوپ لیو اور مارکو روبیو کے درمیان تحائف کا تبادلہ
روم، کیتھولک رہنما پوپ لیو اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے ایک دوسرے کو علامتی تحائف پیش کئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دوران ملاقات پوپ کو ایک چھوٹا کرسٹل کا فٹبال تحفے میں دیا جبکہ پوپ نے انہیں زیتون کے درخت کی لکڑی سے بنا ایک قلم دیا جسے انہوں نے امن کا پودا قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان یہ ملاقات ویٹیکن اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے مقصد سے ہوئی، ایسے وقت میں جب ٹرمپ پوپ پر کئی بار تنقید کے نشتر برسا چکے ہیں۔ ویٹیکن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور عالمی حالات پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ کیوبا، مذہبی آزادی اور عالمی مسائل پر بات چیت کے لیے آئے ہیں۔ روبیو نے ملاقات کے دوران مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ جانتے ہیں پوپ شکاگو کے رہائشی ہیں اور بیس بال کے شوقین ہیں، اسی لیے انہوں نے انہیں فٹبال کا تحفہ دیا۔ ویٹیکن حکام نے یہ بھی کہا کہ دونوں نے دنیا میں امن قائم کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا6 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
دنیا6 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
دنیا7 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا4 days agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
ہندوستان1 week agoشاہ کے دورہ لداخ پر کانگریس کا نشانہ، تاریخی بدھ باقیات کا کیا ذکر
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
دنیا6 days agoایران کے ساتھ جنگ ختم ہو گئی: وائٹ ہاؤس
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی عہد بستگی کا پیغام دیا: راج ناتھ
















































































































