دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی ایران پر بڑے حملے کی دھمکی “مضحکہ خیز” قرار
تہران، ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی بڑے حملے کی دھمکی کو “مضحکہ خیز” قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی حالیہ دھمکیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسماعیل بقائی نے لکھا کہ یہ انتہائی عجیب بات ہے کہ وہ (ٹرمپ) ایک طرف دنیا میں امن کی تلاش اور جوہری بحران کو روکنے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن اس کا حل “ایک بڑے دھماکے” یا حملے کی صورت میں تجویز کر رہے ہیں۔ ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ امن کے دعوے اور حملے کی دھمکیاں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں اور یہ امریکی پالیسی کے تضاد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے موقف کو واضح کرنے کے لیے ایک امریکی فلم کا کلپ بھی شیئر کیا، جس کی کہانی سوویت یونین پر ایک “حادثاتی حملے” کے گرد گھومتی ہے۔
فلمی کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ امریکہ اس حادثاتی حملے کو روکنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔ اس کلپ کو شیئر کرنے کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ جنگ کی دھمکیاں یا “ایڈونچر” ایسے نتائج پیدا کرسکتے ہیں جو پھر کسی کے کنٹرول میں نہیں رہتے۔ یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کے حوالے سے سخت بیانات دیے تھے، جس میں انہوں نے کسی بھی ممکنہ صورتحال میں “بڑے حملے” کا اشارہ دیا تھا۔
ایران کی جانب سے یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا ہے جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کے درمیان بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر جوہری حملے کی حالیہ دھمکی کو مضاحکہ خیز قرار دیا۔۔اسماعیل بقائی نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا یہ ایک عجیب بات ہے کہ دشمن امن کی تلاش اور جوہری بحران کو روکنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔۔لیکن جو ان کی تجویزکردہ حل وہ جوہری حملہ ہے۔ انہوں نے امریکی فلم کا کلپ بھی شئیر کیا۔۔جس کی کہانی سوویت یونین پر حادثاتی طور پر جوہری حملے کی تھی جسے امریکہ روکنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
تہران، ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے زیر سمندر انٹرنیٹ کیبلز کو اسٹریٹجک اثاثہ قرار دینے پر غور شروع کردیا ہے، آبنائے ہرمز میں جو نئی اتھارٹی قائم کی جارہی ہے وہ عالمی انٹرنیٹ کیبلز کا انتظام سنبھالے گی۔ عالمی انٹرنیٹ ٹریفک اور مالیاتی ڈیٹا رکھنے والی کیبلز پر ایرانی قوانین لاگو ہوں گے۔
فارس نیوز کے مطابق ایرانی فرموں کو کیبل کے انتظام اور مرمت پر تکنیکی کنٹرول دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے حوالے سے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے “خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی” کے قیام کا اعلان کیا تھ جس کا مقصد گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نیا نظام متعارف کرانا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی قائم کردہ اتھارٹی کے تحت جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ جبکہ ایران اس اہم سمندری راستے کے استعمال پر ٹرانزٹ فیس بھی وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تجارتی راستوں میں شمار ہوتا ہے۔ جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔
اس لیے ایران کے اس اقدام نے عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
بیجنگ، چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ چین نے مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا، سخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے نئے شعبوں پر گفتگو ہوئی۔ ایرانی سفیر نے آبنائے ہرمز کے قریب چینی آئل ٹینکر پر حملے کی خبروں پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ممالک کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔
عبدالزضا رحمانی فضلی کا کہنا ہے کہ ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے مثبت اثرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے بعض فریق ایسی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کیلئے قانونی بل تیار، اوپن سیشن میں منظوری لی جائے گی
تہران، ایرانی رہنما ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے ایک قانونی بل تیار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی مجلس کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی مجلس کی سرگرمیاں بحال ہوتے ہی یہ بل اوپن سیشن میں فوری منظور کرلیا جائے گا۔
ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ ایرانی شورائے نگہبان کی منظوری کے بعد یہ بل قانون بن جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا2 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
دنیا1 week agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا1 week agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
دنیا6 days agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
ہندوستان1 week agoشاہ کے دورہ لداخ پر کانگریس کا نشانہ، تاریخی بدھ باقیات کا کیا ذکر
ہندوستان5 days agoغیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
دنیا1 week agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا2 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
دنیا1 week agoایران کے ساتھ جنگ ختم ہو گئی: وائٹ ہاؤس










































































































