دنیا
سپریم لیڈر تمام معاملات اور امور پر مکمل نگرانی رکھتے ہیں، اسماعیل بقائی
تہران، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر تمام معاملات اور امور پر مکمل نگرانی رکھتے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر تمام حالات و پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تجویز کے بارے میں واشنگٹن کو ابھی کوئی جواب نہیں دیا۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران ابھی تک امریکی تجویز کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
خلیج میں کشیدگی: چین کا اپنے آئل ٹینکر پر حملے کے سبب شدید تشویش کا اظہار
بیجنگ، چینی وزارتِ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب خلیج میں اپنے آئل ٹینکر پر حملے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے ٹینکر پر چینی عملہ موجود تھا تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
رائٹرز کے مطابق چینی ٹینکر 4 مئی کو مینا صقر کے قریب حملے کا نشانہ بنا۔
چینی میڈیا ادارے شیاشن نے رپورٹ کیا ہے کہ حملے کے بعد نامعلوم جہاز کے ڈیک میں آگ بھڑک اٹھی، جہاز کی شناخت ’چائنا آنر اینڈ کریو‘ کے نام سے کی گئی ہے۔ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خلیج میں بحری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سیکڑوں بحری جہاز اور تقریباً 20 ہزار سی فیررز خطے میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ سمندری تجارت اور سیکیورٹی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہورہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ویانا، بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فتح بیرول نے کہا ہے کہ امریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا۔
فتح بیرول نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی سپلائی بتدریج بہتر ہوگی لیکن تیل کی حفاظت ایک اہم مسئلہ رہےگی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی کی منڈیاں مشکلات کی طرف جارہی ہیں کیونکہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر تیل کی سپلائی متاثر رہی تو آئی ای اے اپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے مزید تیل جاری کرنے کے لیے تیا رہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی عوام جلد فتح کا جشن منائیں گے: محمد رضا
تہران، نائب ایرانی صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی یقینی بنانےکیلئے ہمسایوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام جنگ کے حقیقی فاتح ہیں اور جلد فتح کا جشن منائیں گے، جنگ کے بعد خطے میں تعاون کا فروغ اور اسے اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ ایران کی پالیسی ہمیشہ علاقائی تعاون پر مبنی رہی ہے کسی بھی قسم کی اجارہ داری پر یقین نہیں رکھتے، آبنائے ہرمز ایران کی جائز ملکیت ہے ہم نے برسوں سے اسٹریٹجک اثاثے کا مکمل استعمال نہیں کیا اب ہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ ایران نے عالمی قوانین اور اسٹریٹجک تحفظات پر آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ کیا ایران اب اہم آبی گزرگاہ کی سیکیورٹی کویقینی بنائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا ۔
جموں و کشمیر4 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا6 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا6 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا1 week agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
دنیا1 week agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا4 days agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
ہندوستان1 week agoشاہ کے دورہ لداخ پر کانگریس کا نشانہ، تاریخی بدھ باقیات کا کیا ذکر
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
دنیا6 days agoایران کے ساتھ جنگ ختم ہو گئی: وائٹ ہاؤس
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی عہد بستگی کا پیغام دیا: راج ناتھ














































































































