دنیا
امریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
واشنگٹن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر ایران کی قیادت علاقائی عدم استحکام کا باعث بننا اور نیوکلیئر پروگرام چھوڑ دے تو پھر امریکہ ایران کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات بنائے گا۔
جے ڈی وینس نے کہاکہ ہم سفارتکاری کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں تبدیلی لانا چاہتے ہيں، ایسا مستقبل دیکھ رہے ہيں جہاں سب کے لیے امن و خوشحالی ہوگی۔ امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے خاتمے کے بعد اب ہمیں آگے بڑھنا ہے ، اسلام آباد ڈائيلاگ سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایران اور امریکا نے اعلیٰ سطح پر مذاکرات کیے ہوں۔
سوئٹرز لینڈ میں پاکستان کی ثالثی میں ایران سے مذاکرات کے آغاز پر جے ڈی وینس نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے نئی شروعات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایرانی عوام سے تعلقات بہتر بنائيں، بحران کے خاتمے، امن و ترقی کی شروعات کے لیے اہم دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کی قیادت علاقائی عدم استحکام کا باعث بننا اور نیوکلیئر پروگرام چھوڑ دے تو پھر امریکہ ایران کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات بنائے گا۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور کہاکہ اگرفیلڈ مارشل کی حکمت عملی نہ ہوتی تو شاید ہم یہاں نہ ہوتے، فیلڈ مارشل ایک عظیم ملٹری لیڈر ہیں، فیلڈ مارشل نے اپنے آپ کو ایک بہترین سفارتکار کے طور پر بھی ثابت کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران پر حملے کے لیے آمادہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا: حزب اللہ
بیروت، حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملے کے لیے آمادہ تو کر لیا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
سربراہ حزب اللّٰہ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں اپنی موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، لبنان جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب دیں گے۔ انھوں نے کہا نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جارحیت کے لیے ٹرمپ کو آمادہ تو کر لیا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، آج ایران اپنے سپریم لیڈر کی شہادت کے باوجود پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق سیکریٹری جنرل حزب اللہ نے اتوار کے روز کہا کہ اسرائیل کو ”لبنان چھوڑنا ہوگا”، نعیم قاسم نے اسرائیل کو ”جارح” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے اہلکاروں کے لیے ”کوئی محفوظ علاقہ نہیں ہوگا۔” انھوں نے کہا ”اسرائیل کے حالیہ جرائم میں اضافہ اور روزانہ شہریوں اور بچوں کا قتل، جیسے الطاہر خاندان کا المیہ اور گھروں کی تباہی، اس حکومت کی طاقت کو ظاہر نہیں کرتے بلکہ عالمی رائے عامہ کے سامنے اس کی کمزوری اور ذلت کی انتہا کو نمایاں کرتے ہیں۔”
نعیم قاسم نے کہا اسرائیلی زیادتیوں کے مقابلے میں خاموشی لبنان کی قومی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، اور مزاحمت کبھی بھی اس طرزِ عمل کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی، حزب اللہ کو قیادت، عوام اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز سے متعلق فیصلہ صرف ایرانی عوام اور مسلح افواج کا حق: ابراہیم عزیزی
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے خود مختار پانیوں کا حصہ ہے اور اس سے متعلق فیصلہ صرف ایرانی عوام اور مسلح افواج کا حق ہے۔
ایرانی رکنِ پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آبنائے ہرمز کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تم دھمکیاں دیتے ہو، ہم کارروائی کرتے ہیں، آبنائے ہرمز نہ کسی کا ذاتی کیسینو ہے اور نہ ہی جدید قزاقوں کا بیک یارڈ، یہ ایرانی خودمختار پانی ہے اور اس سے متعلق حتمی فیصلہ ایرانی عوام اور اس کی بہادر مسلح افواج کا حق ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے ہفتے کے روز اس آبی گزرگاہ کو دوبارہ بند کرنے کے اعلان کے بعد صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے، جسے علاقائی جنگ بندی سے متعلق تنازعات کے ردِعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ قبل ازیں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسوب ایک بیان میں مبینہ طور پر کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بحری آمد و رفت کے لیے بند کیا جا رہا ہے اور جہازوں کو اس حساس آبی راستے کے قریب نہ آنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔
اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں انہوں نے ایران سے متعلق سخت بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند کی گئی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ امریکی صدر نے مبینہ طور پر یہ بھی کہا ہے کہ ایران کو فوری طور پر خطے میں اپنی پراکسیز کی کارروائیاں روکنی چاہئیں، بصورت دیگر سخت ردِعمل دیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
تیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
تہران، ایران کے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی تیل برآمدات پر پابندی ختم کر دی گئی ہے اور لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت ہوئی ہے عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ پاکستان اور قطر کی ان تھک ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں لبنان جنگ کے خاتمے کی جانب بڑی پیش رفت ہوئی ہے، تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اٹھا لی گئی ہے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ایران کے منجمد اثاثوں کا کچھ حصہ جاری کر دیا گیا ہے اور ایران کے لیے تعمیرِ نو اور ترقی کا ایک بڑا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ اقدامات کی تفصیلات اور عمل درآمد کے مراحل آئندہ مذاکرات سے مشروط ہیں، لبنان ڈی کنفلیکشن سیل معاہدے کا پہلا بڑا امتحان ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور قطر نے امریکہ ایران مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، اعلامیے کے مطابق فریقین نے 60 روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے، ایران اور امریکہ کے تکنیکی مذاکرات کا آغاز فوری ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور قطر کی ثالثی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، یہ کمیٹی مذاکراتی عمل کی نگرانی کرے گی، ایٹمی پروگرام، پابندیوں اور تنازعات کے حل کے لیے ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے، لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر عمل درآمد کے لیے سیل قائم کیا جائے گا، اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کے لیے رابطہ نظام قائم ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان4 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
جموں و کشمیر6 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا1 week agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
ہندوستان1 week agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا5 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا5 days agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
دنیا1 week agoشہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کی تاریخ کا اعلان
ہندوستان5 days ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے




































































































