تازہ ترین
امریکی صدر کی ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی

خبراردو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران لڑنا چاہتا ہے تو بتا دے، وہ ایران کا آخری دن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دھمکی آمیز بیان سے ایران کو خبردار کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے حالیہ بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جس دن ایران نے جنگ چھیڑی تو وہ اس کا آخری دن ہوگا۔
If Iran wants to fight, that will be the official end of Iran. Never threaten the United States again!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 19, 2019
خیال رہے کہ خلیج ممالک اور پورا مشرق وسطیٰ اس وقت سخت کشیدگی کی لپیٹ میں ہے، امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے خطے میں ایک نئی جنگ کی کیفیت پیدا کردی ہے۔
امریکا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے بھی ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے، بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے کی تازہ صورت حال کے تناظر اور خلیج کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ بندرگاہ کے قریب دو سعودی، ایک اماراتی اور ایک نارویجن بحری جہاز پر حملے کیے گئے تھے، اس کے بعد سعودی عرب میں تیل پائپ لائنوں کو اڑانے کے لیے ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔
دنیا
جنگ کے بعد صورتحال بدل چکی ہے، امریکہ کو تجارت کے معاملے میں موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا: باقر قالیباف
تہران، ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کو تجارت کے معاملے میں موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد حقائق بدل چکے ہیں۔ حالات ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئے ہیں اور جنگ کے بعد کی پیش رفت نے امریکوں کو موجودہ حقیقتیں قبول کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ماحول میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ پابندیاں اٹھانے کی بنیاد بھی تیار ہو جائے گی۔ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران اور عمان کے مشترکہ انتظام اور خطے میں امریکی شرارتوں میں کمی کے ساتھ، ٹرانزٹ تعاون کی ترقی کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرےگی: سربراہ روسی سلامتی کونسل
ماسکو، روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمتری میدودیف نے کہا ہے کہ امریکہ کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی۔
دیمتری میدودیف اعلی سطح کے روسی وفد کی قیادت کررہے ہیں جو ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی تدفین میں شرکت کیلئے تہران میں ہے۔
تعزیتی تقریب میں شرکت کے بعد پیغام میں دیمتری میدودیف نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر روس بھی ایرانی قوم کے دکھ میں شریک ہے۔ سربراہ روسی سلامتی کونسل دیمتری میدودیف کاکہنا تھاکہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے دکھ نے ایرانی قوم کو متحد کردیا ہے۔ایرانی قوم امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔
دیمتری میدودیف نے کہا کہ امریکا کیخلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی۔ واضح رہے کہ اس دورے میں روسی وفد نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے تہران اور ماسکو کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدوں پر عمل میں تیزی پر زور دیا اور کہا کہ خاص طورپر معاشی، تجارتی، توانائی اور ٹرانزٹ سیکٹر میں کیے گئے معاہدوں پر تیزی سے عمل ہوناچاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی تنصیبات تک آئی اے ای اے کی رسائی امریکہ ایران بات چیت پر کرتی ہے انحصار : گروسی
ماسکو، ۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی ایرانی تنصیبات تک رسائی امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت پر انحصار کرتی ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ’آر آئی اے نووستی‘ کو یہ معلومات دی ہے۔
مسٹر گروسی نے کہا، “اب تک یہ رسائی ممکن نہیں ہو پائی ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ یہ معاملہ – بھلے ہی غیر رسمی طور پر ہی کیوں نہ ہو-کسی نہ کسی انداز میں ایک دوسرے سے مربوط اور اسی پر منحصر ہے۔ درحقیقت، جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، یہ صورتِ حال امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت ۔ سے متعلق جاری مذاکرات سے متاثر ہو رہی ہے۔”
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ

































































































