تازہ ترین
جموں وکشمیر میں کورونا وائر س سے مزید 2اموات ، ہلاکتیں 93،سوپور میں کورونا پابندیاں نافذ

وادی کشمیر میں 82ہلاکتیں،جموں میں اموات کی تعداد11
سرینگر:جموں وکشمیر میں جاری کورونا وائرس کی قہر ساما نیوں کے بیچ سنیچر کو مزید 2اموات ہوئیں۔شمالی قصبہ سوپور سے تعلق رکھنے والی خاتون اور کھنہ بل اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی موت ہوگئی۔اس طرح جموں میں کشمیر میں اموات کی کل تعداد بڑھ کر93ہوگئی جن میں 82کشمیر اور جموں میں 11اموات ہوئیں۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں وکشمیر میں سنیچر کے روز مزید 2کورو نا اموات ہوئیں۔ادھر شمالی قصبہ سوپور میں مثبت کیسوں میں اضافے کے پیش نظر سنیچر کو دوبارہ کورونا بندشیں اور پابندیاں عائد کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور سے تعلق رکھنے والی 70سالہ خاتون، جس کا سنیچر کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، کی موت ہوئی۔
شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال سری نگر (ایچ ایم ایچ ایس) کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ،ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ سوپور سے تعلق رکھنے والی مذکورہ خاتون کو صدر اسپتال 25 جون کو لایا گیا تھا اور اگلے ہی روز اس کی موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون کا کورونا ٹیسٹ سنیچر کے روز مثبت آیا۔
انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون نمونیا میں بھی مبتلا تھی۔اس دوران جنوبی کشمیر کے کھنہ بل اننت ناگ کی ایک45سالہ خاتون، جس کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی، سنیچر کوفوت ہوگئی۔
سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ بٹینگو کھنہ بل کی خاتون ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس کی مریضہ تھی۔ان کا کہناتھا کہ مذکورہ مریضہ کی سنیچر کی صبح11بجے موت ہوئی۔مذکورہ خاتون سے کورونا ٹیسٹ کیلئے25جون کو نمونہ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ26جون کومثبت آگئی۔ان 2اموات کے ساتھ ہی جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر93 ہوگئی ہے جن میں سے 82 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے جبکہ 11 صوبہ جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔
وادی کشمیر میں ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے سب سے زیادہ 22 اموات درج ہوئیں، دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 14 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت ہوئی ہے۔ضلع کولگام میں 11، شوپیاں میں 10، اننت ناگ میں 7، بڈگام میں 7، کپوارہ میں 5، پلوامہ میں 4اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکرزندگی کی جنگ ہار گیا۔بھارت کی دیگر ریا ستوں کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا مثبت کیسوں کی تعداد اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ادھر شمالی قصبہ سوپور میں مثبت کیسوں میں اضافے کے پیش نظر سنیچر کو دوبارہ کورونا بندشیں اور پابندیاں عائد کی گئیں۔اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ جی این یتو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز سوپور مارکیٹ سے کورونا کے 25 مثبت کیسز درج ہونے کے پیش نظر مارکیٹ اور عوامی مقامات کی مکمل طورسینیٹائزیشن کے لئے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنا ضروری بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام متعلقین کی رضامندی کے بعد طے پایا گیا کہ لوگوں کے تحفظ کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے سوپور قصبے میں سنیچر وارسے لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ رہے گا۔تفصیلات کے مطابق سوپور مارکیٹ میں سنیچر کے روز تمام دکانات بند رہے،تاہم ادویات کی دکانیں ایمر جنسی کی وجہ سے کھلی رہیں۔
سڑکوں سے ہر طرح کا ٹرانسپورٹ غائب رہا جبکہ پولیس وفورسز نے مارکیٹ کی طرف جانے والی بڑی سڑکوں کو سیل کیا اور لوگوں کی نقل وحمل کو بھی محدود کر دیا گیا۔سوپور میں پابندیوں اور بندشوں کے نتیجے میں ہو کا عالم دیکھنے کو مل رہا تھا جبکہ سڑکوں پر پولیس وفورسز اہلکاروں کے ماسوا ئے کوئی نظر نہیں آرہا ہے۔
دنیا
ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی، عدالت کا نام ہٹانے کا حکم
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے کینیڈی سینٹر سے صدر ٹرمپ کا نام ہٹانے کا حکم دے دیا۔ امریکی صدر نے گزشتہ برس جان ایف کینیڈی سینٹر کے نام میں اپنا نام شامل کردیا تھا، جج نے کہا کانگریس کی منظوری کے بغیر واشنگٹن ڈی سی میں کسی مقام کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے صدر ٹرمپ کا تزئین و آرائش کے دوران مرکز دو سال کے لیے بند کرنے کا حکم بھی معطل کردیا۔ کینیڈی سینٹر برائے پرفارمنگ آرٹس کے ترجمان نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ناکام کینیڈی سینٹر کی ان کے پاس واپسی کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، صدر ٹرمپ نے فروری 2025 میں کینیڈی سینٹر بورڈ میں کئی ٹرسٹیز تبدیل کرکے چیئرمین کے انتخاب سے قبل خود کو بطور ٹرسٹی مقرر کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ امیر ممالک کے دفاعی اخراجات نہیں اٹھائے گا: پیٹ ہیگستھ
واشنگٹن، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ اب امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
سنگاپور میں تقریب سے خطاب میں پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ چین سمیت کوئی ملک خطے پر بالادستی قائم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو خطے میں امریکا کی پوزیشن کا احترام کرنا ہوگا۔
امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ایک اچھا معاہدہ ہوگا۔ پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ بحرالکاہل میں کسی بھی بالادستی سے طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
سری نگر جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ذریعے حاجیوں کے سامان کے ایک بڑے حصے کو احمد آباد سے سری نگر تک سڑک کے راستے سے لے جانے کے فیصلے پر حاجیوں، ان کے خاندانوں اور سیاسی لیڈروں نے بڑے پیمانے پر تنقید کی ہے۔
نوٹیم سے متعلق پابندیوں اور طیارے میں سامان لے جانے کی حد طے ہونے کی وجہ سے کیے گئے اس فیصلے سے حج سے واپس آرہے بزرگ حاجیوں میں پریشانی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کئی لوگوں کو سعودی عرب میں قیام کے دوران خریدی گئی مذہبی اشیاء، تحائف اور جلد خراب ہونے والی چیزوں سمیت ذاتی سامان میں تاخیر، نقصان یا خرابی کا ڈر ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے فوری طور پر سرکاری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
سری نگر کے لیے حج پروازوں کی آمد دو جون سے شروع ہونے والی ہے، پہلی پرواز کے دوپہر 12:45 بجے سری نگر انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اترنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ پروازوں کے اوقات تین اور چار جون کو مقرر ہیں۔ اس سال جموں و کشمیر سے 7,000 سے زیادہ زائرین نے سفر حج کیا۔
جموں و کشمیر حج کمیٹی نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ حاجیوں کی امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس سری نگر کے آگے کے سفر سے پہلے احمد آباد میں ہی مکمل کر لی جائے گی۔
سامان کے ترمیم شدہ انتظام کے تحت، حاجیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف سات کلو گرام تک کا ایک ہینڈ بیگیج لے جائیں، جبکہ سری نگر جانے والی پروازوں میں صرف پانچ کلو گرام کا چیک ان بیگیج ہی لے جانے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیم سے متعلق پابندیوں اور طیارے کے وزن کی حدود کی وجہ سے باقی سامان، فی زائر 30 کلو گرام تک، سڑک کے راستے سے الگ سے لے جایا جائے گا۔
کمیٹی نے واضح کیا کہ کسی بھی چیک ان بیگیج کا وزن 22 کلو گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ حاجی سڑک کے راستے سے لائے گئے اپنے سامان کو حج ہاؤس سری نگر پہنچنے پر وہاں سے حاصل کر سکیں گے۔
اس فیصلے سے حاجیوں اور ان کے خاندانوں میں غم و غصہ نظر آ رہا ہے۔ کئی زائرین کو اندیشہ ہے کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران خریدی گئی مذہبی اشیاء، تحائف اور دیگر اشیاء سمیت ان کے سامان میں تاخیرسے خرابی یا نقصان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
سیاسی جماعتوں نے بھی اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ ایک مقدس سفر سے لوٹ رہے زائرین کو غیر ضروری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک بیان میں مسٹر بخاری نے کہا کہ “یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ جموں و کشمیر کے حاجی، جو اپنی مقدس زیارت مکمل کرنے کے بعد گھر آنے کی تیاری کر رہے ہیں، متعلقہ حج حکام اور ایئر لائن حکام کے غیر حساس اور غیر تعاون پر مبنی رویے کی وجہ سے غیر ضروری پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔”
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
جموں و کشمیر5 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کے گزرنے کیلئے فیس
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
ہندوستان5 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا































































































