تازہ ترین
من کی بات| ہندوستان کی تاریخ چیلنجز سے پْر، دوستی نبھانااور چیلنج دینا بھی جانتا ہے:وزیر اعظم

آنکھ اٹھاک دیکھنے والوں کو ملا جواب
سرینگر: وزیر اعظم ہندنریندر مودی نے ہند۔چین سرحدی کشیدگی وتناؤ پر کہا ہے کہ ہندوستانی سرزمین پر آنکھ اٹھاکر دیکھنے والوں کو ملا زبردست جواب ملا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان دوستی نبھانا جانتا ہے تو آنکھ میں آنکھ ڈال کر چیلنج دینا بھی جانتا ہے۔
کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم ہندنریندر مودی نے اتوار کو ’من کی بات’پروگرام کے ذریعہ ملک کے لوگوں کو خطاب کیا۔ انہوں نے اس دوران مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چینی فوج کے درمیان ہوئے پْرتشدد جھڑپ کے بعد پہلی بار ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سرزمین پر آنکھ اٹھاکر دیکھنے والوں کو ملا زبردست جواب ملا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ میں چینی فوج کے کئی ہندوستانی فوجیوں کے پْرتشدد جھڑک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دوستی نبھانا جانتا ہے تو آنکھ میں آنکھ ڈال کر چیلنج دینا بھی جانتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں ان لاک کا عمل شروع ہوگیا ہے، لیکن اس دوران مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس دوران ماسک پہننا اور دو گز کی دوری بنانا بہت ضروری ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاون سے زیادہ ان لاک میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے تبھی کورونا سے اپنے آپ کو اور اہل خانہ کو انفیکشن سے بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا بحران کے دوران آپ ماسک نہیں پہنتے ہں تو آپ فیملی کو بحران میں ڈالتے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بھی کہا کہ چیلنج آتا رہتا ہے۔ ایک سال میں ایک چیلنج آئے یا پھر 50 چیلنج۔ اس سے سال کبھی خراب نہیں ہوتا۔ ہندوستان کی تاریخ چیلنجز سے پْر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہر کوشش اسی سمت میں ہونی چاہئے، جس سے سرحدوں کی حفاظت کے لئے ملک کی طاقت میں اضافہ ہو، ملک مزید بااختیار بنے، ملک خود منحصر بنے، یہی ہمارے شہیدوں کو سچی خراجعقیدت بھی ہوگی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ، کورونا کے دور میں ہمیں بیماریوں سے بچ کر رہنا ہے۔ آیوردک ادویات، کاڑھا، گرم پانی، ان سب کا استعمال کرتے رہئے اور صحتمند رہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ، معیشت کو بھی مستحکم بنانا ہے اور اسی تسلسل میں لاک ڈاؤن سے زیادہ ’ان لاک‘ میں احتیاط برتنا ضروری ہے۔انہوں کہا’کورونا کے بحران کے دوران، ملک لاک ڈاؤن سے باہر آگیا ہے۔
اب ہم ا’ن لاک‘ کے دور میں ہیں، ان لاک کے اس وقت میں، دو چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ کورونا کو شکست دینا اور معیشت کو مضبوط بنانا‘۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہمیں لاک ڈاؤن سے زیادہ اب ’ان لاک’میں چوکس (محتاط) رہنا ہوگا، آپ کا ہوشیار ہونا آپ کو کورونا سے بچائے گا۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ اگر آپ ماسک نہیں پہنتے، دو گز کی دوری پر عمل نہیں کرتے ہیں، یا دیگر احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے ہیں تو آپ اپنے آپ کو اور دوسروں کو بھی خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔ خاص طور پر، گھر کے بچوں اور بزرگوں کو، لہذا، میں تمام ملک کے باشندوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ غفلت میں نہ رہیں، اپنا اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ان لاک کے دور میں اس طرح کی بہت ساری چیزیں ان لاک ہو رہی ہیں، جس میں ہندوستان کئی دہائیوں سے بندھا ہوا تھا۔ ہمارا کان کنی کا شعبہ برسوں سے لاک ڈاؤن میں تھا۔ تجارتی نیلامی کی منظوری کے فیصلے نے صورتحال کو یکسر بدل دیا ہے۔ کچھ دن پہلے خلائی شعبے میں تاریخی بہتری لائی گئی تھی۔ ان اصلاحات کے ذریعہ، یہ خطہ، جو برسوں سے لاک ڈاؤن کے تحت رہا، نے آزادی حاصل کرلی۔
اس سے نہ صرف خود انحصار کرنے والی ہندوستان کی مہم کو تقویت ملے گی بلکہ ملک میں بھی ٹکنالوجی میں ترقی ہوگی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ زراعت میں، بہت ساری چیزیں کئی دہائیوں سے لاک ڈاؤن میں پھنس گئیں۔ اب یہ شعبہ بھی کھل گیا ہے۔ اس سے کسانوں کو اپنی فصل کو کہیں بھی بیچنے کی آزادی مل گئی ہے۔ وہیں دوسری طرف، انہیں بھی زیادہ سے زیادہ قرض ملا ہے، بہت سارے سیکٹر ایسے ہیں جہاں ان تمام بحرانوں کے درمیان، تاریخی فیصلے کرنا، ترقی کی نئی راہیں کھول رہا ہے۔
دنیا
آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے اور یہ اُس وقت تک برقرار رہے گا جب تک کہ ایران کوئی معاہدہ کرنے پر آمادہ نہیں ہو جاتا۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ایران مشکل دور سے گزر رہا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہی نہیں کہ ان کا لیڈر کون ہے؟ ایرانی انتہا پسند جنگ کے میدان میں بُری طرح شکست کھا چکے ہیں اور آپس میں جھگڑ رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران میں اعتدال پسند کسی طور اعتدال پسند نہیں، ایران میں اعتدال پسندوں کی عزت بڑھ رہی ہے اور یہ پاگل پن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، امریکی بحریہ کی اجازت کے بغیر اس آبی گزرگاہ سے کوئی جہاز نہ آ سکتا ہے اور نہ جا سکتا ہے، یہ مکمل بند ہے جب تک ایران معاہدہ کرنے کے قابل نہ ہو جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو اپنی تحویل میں لیا تھا اور بعد میں کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے تین بحری جہازوں پر حملہ کیا تھا جن میں سے دو کو قبضے میں لے کر ایرانی ساحل کی جانب منتقل کر دیا تھا۔ اس نے کارروائی کی ویڈیو جاری کی تھی جس میں مسلح نقاب پوش اہلکار ہیلی کاپٹر کے ذریعے کارگو جہاز کے ڈیک پر اترتے اور کنٹرول حاصل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایران کی جانب سے کیے گئے دعووں کے مطابق قبضے میں لیے گئے جہازوں میں سے ایک کی شناخت ایم ایس سی فرانسسکا کے نام سے ہوئی ہے جس پر پاناما کا پرچم لہرایا گیا تھا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ مذکورہ جہاز اسرائیل کی ملکیت ہے جو آبنائے ہرمز سے خلیج عمان کی جانب جا رہا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی بات چیت تعمیری: ہندوستان
نئی دہلی، وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ نے مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) پر مذاکرات تیز کر دیے ہیں۔ یہ “تعمیری” بات چیت واشنگٹن میں ہو رہی ہے جس کا مقصد ایک متوازن اور مستقبل پر مبنی معاہدہ کرنا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ مذاکرات کا محور باہمی خدشات اور ترجیحات کا حل تلاش کرنا ہے، ساتھ ہی 2030 تک 500 ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارتی ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں بھی کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہندوستان سے ایک ٹیم دوطرفہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات کے لیے واشنگٹن گئی ہے۔ یہ مذاکرات تعمیری ہیں۔ دونوں فریق ایک متوازن، باہمی طور پر فائدہ مند اور مستقبل پر مبنی تجارتی معاہدے کی سمت میں کام کر رہے ہیں، جس میں ایک دوسرے کے تحفظات اور ترجیحات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، اور 2030 تک 500 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔”
ہندوستان میں امریکہ کے سفیر سرجیو گور نے بھی ایک دن پہلے تصدیق کی تھی کہ ہندوستانی تجارتی وفد اس ہفتے امریکہ میں ہے اور انہوں نے ان مذاکرات کو معاہدے کو حتمی شکل دینے کی سمت میں “ایک بڑا قدم” قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔ ہندوستان کے 12 رکنی وفد کی قیادت محکمہ تجارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور چیف مذاکرات کار درپن جین کر رہے ہیں۔ اس وفد میں تجارت، کسٹم اور وزارت خارجہ کے حکام بھی شامل ہیں۔یہ بات چیت عالمی ٹیرف ڈھانچے میں تبدیلیوں اور مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی سے جڑی توانائی کی مارکیٹ کی عدم استحکام کے درمیان ہو رہی ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
ٹرمپ کے مبینہ توہین آمیز تبصرے پر مودی کا ردعمل ضروری ہے: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مبینہ توہین آمیز بیان کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دباؤ کی اس کوشش پر ردعمل دینے کے لیے مسٹر مودی کو وقت نکالنا چاہیے۔
مسٹر کھرگے نے جمعرات کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ مسٹر مودی کے دوست ‘نمستے ٹرمپ’ نے ہندوستان کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے تبصرہ کیا ہے، لیکن مسٹر مودی نے اب تک اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے اس سلسلے میں خاموشی اختیار کرنے والے بیان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس معاملے پر حکومت کے موقف پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ امریکہ کی ترقی میں ہندوستانیوں کا رول اہم رہا ہے، لہٰذا اس معاملے کو امریکی حکومت کے سامنے اعلیٰ سطح پر اٹھایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے پاکستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے ڈھانچے، ‘آپریشن سندور’ کے دوران ثالثی کے دعوے، ‘برکس ختم ہو چکا ہے’ جیسے بیانات کے ساتھ ساتھ ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف لگانے جیسے معاملے پر حکومت کا خاموشی اختیار کرنے کا رویہ ملک کے مفاد میں نہیں رہا ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ مسٹر مودی کو اپنے مصروف انتخابی شیڈول کے درمیان 140 کروڑ ہم وطنوں کے اعزاز میں امریکی صدر کے مبینہ توہین آمیز بیان اور دباؤ ڈالنے کی کوشش پر ردعمل دینے کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا7 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر7 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا7 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا7 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر2 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند










































































































