تازہ ترین
جیلوں یا گھروں میں نظر بند مین اسٹریم لیڈران کی عید سے قبل رہائی متوقع

کشمیر میں غیر یقینی سیاسی صورتحال
خبراردو:-
سرینگر:کشمیر میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال کے بیچ 5اگست2019سے جو مین اسٹریم سیاسی رہنما ابھی بھی جیلوں یا گھروں میں نظر بندہیں ،اُنکی عید قربان سے قبل رہائی متوقع ہے جبکہ اُن کی سیاسی ودیگر سرگرمیوں پر عائد غیر اعلانیہ پابندیوں کو بھی ہٹائے جانے کا قوی امکان ہے ۔
کشمیر نیوز سروس کو ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے اصولی طور پر اُن مین اسٹریم لیڈران کی نظر بندی ختم کرنے کا فیصلہ لیا ہے ،جو5اگست2019سے جیلوں یا رہائی کے بعد گھروں میں نظر بند ہیں ۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ ُان سبھی مین اسٹریم لیڈران کی نظر بندی ختم کرنے کے حوالے سے نئی دہلی میں اعلیٰ سطح پر غور وخوض کیا گیا اور مرکزی وزارت داخلہ نے اصولی طور پر یہ فیصلہ لیا ہے کہ اُن لیڈران کی رہائی عمل میں لائی جائے گی ،جو ابھی بھی جیلوں یا گھروں میں نظر بندہیں ۔
ذرایع نے بتایا کہ متوقع طور پر عید الاضحی سے قبل ان سبھی مین اسٹریم سیاسی رہنماءوں کی رہائی متوقع ہے ۔ ذرایع کا کہناہے کہ جن مین اسٹریم لیڈران کی نظر بندی ختم کی گئی ہے اور ابھی گھروں میں نظر بند ہیں ،اُنہیں آزاد نقل وحرکت کرنے کی بھی اجازت دی جاسکتی ہے ۔
ذرایع نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے وادی کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے اور تعمیر وترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا نے کیساتھ ساتھ یہاں قیام امن کو یقینی بنانے کےلئے مین اسٹریم لیڈران پر عائد اعلانیہ یا غیر اعلانیہ پابندیاں وبندشیں ختم کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ عید کے بعد متوقع طور پر جموں وکشمیر خاص طور پر وادی کشمیر میں مین اسٹریم لیڈران کو اپنی آزادانہ سیاسی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ،تاہم کووڈ ۔ 19(عالمی وبا) کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز کی رو سے سیاسی جماعتیں کوئی بڑا سیاسی اجتماع فی الوقت منعقد نہیں کرسکتی ہیں ،البتہ اُنکی سیاسی یا ذاتی سرگرمیوں پر کوئی قدغن نہیں رہے گی ۔
ذرایع نے بتایا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں پائی جانے والی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے حوالے سے متفکر ہے اور اب مرکزی حکومت یہاں ہر طرح کی سیاسی سر گرمیوں کو منعقد کرنے اجازت دی جاسکتی ہے ۔ یاد رہے کہ سابق خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ،سابق کابینہ وزیر سجاد غنی لون ،پیپلز مءومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ فیصل سمیت درجنوں مین اسٹریم لیڈران سب جیلوں سے رہا کئے گئے ،تاہم انکی آزاد نقل وحرکت پرپابندی برقرار ہے اور یہ سبھی مین اسٹریم لیڈران ہنوز گھروں میں نظر بند ہیں ۔
ذرایع نے سابق خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی خانہ بندی ختم کرنے کے بارے میں بتایا کہ عید سے قبل تو نہیں شاید عید کے بعد محبوبہ مفتی کو بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں بحال کرنے اجازت دی جاسکتی ہے ،لیکن حتمی طور پر اس وقت کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے کہ آیا محبوبہ مفتی کو فوری طور پر اپنی سیاسی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی جائیگی یا نہیں ،لیکن مرکزی حکومت جموں وکشمیر خاص طور پر وادی کشمیر میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کو ختم کرنے کے حوالے کافی سنجیدہ ہے ۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ ممبر پار لیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور اُنکے فر زند وجموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ جب تک سبھی مین اسٹریم لیڈران کو رہا نہیں کیا جاتا ،تب تک جموں وکشمیر میں سیاسی سرگرمیاں بحال کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
نیشنل کانفرنس نے یہ موقف بھی اختیار کیا ہوا ہے کہ دفعہ 370اور آرٹیکل35اے کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر میں پیدا ہوئے سیاسی خلا کو اُسی وقت پُر کیا جاسکتا ہے جب سبھی جماعتوں کے سیاسی رہنماءوں کو آزاد کیا جائیگا،تاکہ جموں وکشمیر کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے پر مشترکہ کوئی لاءحہ عمل ترتیب دیا جاسکے ۔
غور طلب بات یہ ہے کہ مزکری حکومت نے 5اگست2019کو پارلیمانی فیصلہ جات کے تحت جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن فراہم کرنے والی آئینی دفعات دفعہ370اور اسکی ذیلی شق35اے کی تنسیخ کر نے کے علاوہ جموں وکشمیر کو 2مرکزی زیر انتظام خطوں میں تقسیم کیا ۔ اس کے بعد مسلسل یہ مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ جموں وکشمیر میں ریاستی درجہ بحال کیا جائے جبکہ ڈومیسائل حقوق کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ 5اگست 2020کو مرکزی حکومت کے فیصلہ جات کو ایک سال مکمل ہوجائیگا اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) اپنے اِن فیصلہ جات پر جشن بھی منائی گی ۔
دنیا
ایران مذاکرات کا خواہاں ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کو شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے جنازے کی تقریب کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔
یومِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر اپنے خطاب میں ٹرمپ نے امریکی طاقت اور فوجی برتری کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے وینزویلا کو ایک دن میں شکست دی اور ایران کو بھی سخت نقصان پہنچایا جس کے بعد ایران اب مذاکرات کا خواہاں ہے۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای جنگ کے ابتدائی مرحلے میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید کیے گئے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، ۔ جموں و کشمیر میں جموں یاتری نیواس بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کے لیے 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ ہفتہ کو ‘بم بم بھولے’ کے جے کاروں کے درمیان پوتر گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام کے مطابق، 2041 زائرین بالٹال کے لیے روانہ ہوئے، جبکہ 2771 زائرین بسوں اور نجی گاڑیوں کے قافلے میں پہلگام راستے سے یاترا کرنے کے لیے نکلے۔ یاترا کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روانہ ہوا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو بیس کیمپ سے زائرین کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس دوران جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو شری امرناتھ یاترا کے زائرین کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ یاترا کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اس راستے پر روزانہ جانے والے زائرین کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
فرانس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے مائن ہنٹرز تعینات کر دیے
پیرس، فرانس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے مائن ہنٹرز (بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے بحری جہاز) تعینات کر دیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کے مائن ہنٹرز “شراکت داروں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی مکمل بحالی اور جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ عمانی حکام سے مشاورت کے بعد طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کو بندرگاہ واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم بارودی سرنگوں سے نمٹنے کے فرانسیسی اثاثے اور ان کا حفاظتی دستہ علاقے میں تعینات اور کسی بھی کارروائی کے لیے تیار رہے گا۔ واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ ماہ کے آخر میں آبنائے ہرمز میں فرانسیسی شمولیت کو مسترد کر دیا تھا، جب صدر میکرون نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

































































































