تازہ ترین
قطر میں لیبر قوانین میں تبدیلیاں: ‘کفالت’ کا نظام ختم

اسلام آباد:قطر نے اپنی لیبر قوانین میں بڑی تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں جس کے بعد وہ خطے میں پہلا ملک بن گیا جہاں تارکین وطن مزدور کے لیے ملازمتوں میں تبدیلی کے لیے اپنے آجروں (کمپنی یا مالکان) کی اجات حاصل کرنا لازمی نہیں ہوگی۔
لیبر قوانین میں تبدیلی کے بعد قطر میں ملازمین بلا امتیاز کم سے کم اجرت کے طریقہ کار کو اختیار سکتے ہیں۔
قطر کے نئے لیبر قانون میں سال کے اوائل میں ایکزٹ پرمٹ کی شرط اور کفالت کے نظام کو بھی ختم کردیا گیا۔
30 اگست کو اعلان کردہ نئے قانون کے تحت تارکین وطن مزدور اپنے معاہدے کے خاتمے سے پہلے نوکری تبدیل کر سکتے ہیں جس کے لیے اب انہیں اپنے آجروں سے این او سی (ناقابل اعتراض اجازت نامہ) حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ایک ہی وقت میں منظور کردہ قانون سازی کے مطابق کم سے کم ایک ہزار قطری ریال اجرت ہوگی جو سرکاری گزٹ میں قانون کی اشاعت کے 6 ماہ بعد نافذ ہوجائے گی۔
قوانین کے مطابق کم سے کم اجرت کا اطلاق تمام کارکنوں، تمام قومیتوں اور گھریلو سمیت تمام شعبوں میں ہوگا۔
بنیادی کم سے کم اجرت کے علاوہ آجروں کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ مزدوروں کو مناسب رہائش اور کھانا فراہم کیا جائے۔
قطر میں نئے لیبر قوانین کے مطابق اگر آجر اپنے ملازمین کو بہتر خوراک اور رہائش فراہم نہیں کرتا تو وہ ملازمین کو کم از کم 300 سے 500 قطری ریال الاؤنس ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
لیبر قوانین میں تبدیلی اس تناظر میں اہم تصور کی جارہی ہیں کہ قطر اپنے ‘قومی وژن 2030’ کے لیے زیادہ ہنر مند اور بہتر افرادی قوت کا خواہاں ہے۔
بہترین افرادی قوت کی وجہ سے قطر میں کووڈ 19 سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کو بھی سنبھالنے میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے قطر کی لیبر مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گائے رائڈر نے کہا کہ قطر نے اس عہد پر عمل کیا ہے جس سے کارکنوں کو مزید آزادی اور تحفظ ملے گا اور ساتھ ہی مالکان کو مزید انتخاب کا موقع ملے گا۔
قطر کے مزدور اور سماجی امور کے وزیر یوسف محمد عثمان نے کہا کہ ان کا ملک ایک جدید اور فعال مزدور مارکیٹ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔(ڈان نیوز)
دنیا
امریکہ خلیجی خطے میں پائیدار سلامتی کو یقینی بنانے میں ناکام: پیزشکیان
تہران/دوحہ، ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے منگل کے روز فوجی کمانڈروں کو بتایا کہ خلیجی ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خلیج میں امریکی فوجی موجودگی “دیرپا سلامتی کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔”
انہوں نے ایران کے دفاعی ڈھانچے کی جامع تبدیلی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی مذاکرات کار جنگ کے خاتمے کے مقصد سے قطر میں واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ ایرانی صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، مسٹر پیزشکیان نے کہا، “سیکیورٹی کے لیے امریکہ پر انحصار کرنا ایک غیر حقیقت پسندانہ اور غیر موثر طریقہ ثابت ہوا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ “دشمن نے نئی ٹیکنالوجیز اور ذرائع حاصل کیے ہیں” اور مسلح افواج کو یونیورسٹیوں، سائنسی اداروں اور علم پر مبنی کمپنیوں کے ساتھ گہرے تعاون کے ذریعے “ٹیکنالوجیکل ایج اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے” کی ہدایت کی۔ یہ بیانات اعلیٰ فوجی حکام سے خطاب کرتے ہوئے سامنے آئے جب ایرانی مذاکرات کار دوحہ میں قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھے۔
ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی نے ایک ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات “مجموعی طور پر مثبت” تھے اور “مجموعی طور پر مذاکرات میں پیش رفت” کا باعث بنے تھے۔ اسی ذریعہ نے بھی احتیاط کی تاکید کی۔ “یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ امریکہ ایک ناقابل اعتماد فریق کے طور پر جانا جاتا ہے، اور اسی وجہ سے ایران انتہائی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے”۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ اور لبنان پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے، 18 افراد شہید
بیروت، اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر وحشیانہ حملوں میں کم از کم 18 افراد شہید ہو گئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں مشرقی لبنان میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے منگل کو اطلاع دی کہ یہ فضائی حملے پیر کو دیر گئے وادی بیکا کے گاؤں مشغرا پر ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے حملوں کی لہر میں وادی بیکا اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زیادہ انفراسٹرکچر سائٹس اور “دہشت گردوں” کو نشانہ بنایا۔ یہ حملے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے کہنے کے بعد ہوئے ہیں کہ انہوں نے لبنان بھر میں حزب اللہ کے خلاف مزید سخت حملوں کی اجازت دے دی ہے جس سے امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی ہے جو گزشتہ ماہ نافذ العمل ہوئی تھی۔
دوسری جانب فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم سات افراد شہید ہو گئے ہیں، جب کہ اسرائیل عید الاضحی کی مسلمانوں کی چھٹیوں کے دوران “جنگ بندی” کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سول ڈیفنس اور اسپتال کے حکام نے بتایا کہ منگل کے روز وسطی غزہ میں مغازی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہو گئے۔
سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ “اسرائیلی فضائی حملے کے بعد مشرقی مغازی میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے کے بعد پانچ شہید اور متعدد زخمیوں کو (اسپتال) منتقل کیا گیا”۔ الاقصیٰ شہداء اسپتال نے اموات کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، جس نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ شروع کی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
کوئی نئی جارحیت یا خلاف ورزی کاجواب خطے سے باہر تک پھیلے گا: ترجمان ایرانی مسلح افواج
تہران، ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ کوئی نئی جارحیت یا خلاف ورزی کاجواب خطے سے باہر تک پھیلے گا۔
ایک بیان میں ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ کسی نئی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور طاقتور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ اہداف کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ کسی بھی نئی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل مختلف نوعیت کا ہو گا۔ ترجمان ایرانی مسلح افواج نے کہا کہ ایران کی تیل برآمدات میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ایران خطے سے تیل کی ترسیل کا راستہ بند کر دے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا1 week agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
جموں و کشمیر3 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا7 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا7 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا6 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
دنیا7 days agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا6 days agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ
دنیا5 days agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان1 week agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا


































































































