تازہ ترین
ڈاکٹر کفیل خان کو بڑی راحت، الہ آباد ہائی کورٹ نے این ایس اے ہٹایا، رہائی کا حکم

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آرسی کو لے کر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزامات میں جیل میں بند ڈاکٹر کفیل خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔
خبراردو:-
پریاگ راج: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آرسی کو لے کر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزامات میں جیل میں بند ڈاکٹر کفیل خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان پر لگائے گئے این ایس اے کو غلط بتاتے ہوئے ہٹا دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کو جیل میں ڈالنا بھی برا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر کفیل خان کو فوراً رہا کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کفیل خان متھرا جیل میں بند ہے۔ یہ حکم چیف جسٹس گووند ماتھر اور جسٹس ایس ڈی سنگھ کی بینچ نے ڈاکٹر کفیل خان کی ماں نزہت پروین کی عرضی پر دی ہے۔
سپریم کورٹ نے 15 دنوں میں دیا فیصلہ لینے کا دیا تھا حکم
واضح رہے کہ 11 اگست کو سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ سے ڈاکٹر کفیل خان کی ماں کی عرضی پر 15 دن میں فیصلہ لینے کو کہا ہے۔ ڈاکٹر کفیل خان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ہو رہے احتجاج کے دوران اشتعال انگیز بیان دینے کے الزامات میں این ایس اے کے تحت جیل میں بند ہیں۔ ان کے اوپر تین بار این ایس اے بڑھائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر چلائی تھی رہائی کی مہم
اس سے پہلے ڈاکٹر کفیل خان کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر اپنے شوہر کی رہائی کو لے کر 4 اگست کو ایک مہم بھی چلائی تھی، جسے لوگوں کی کافی حمایت ملی تھی۔ ڈاکٹر کفیل خان کی اہلیہ 15 اگست کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ڈاکٹر کفیل خان کی حمایت میں گہار لگا چکی ہے۔ انہیں مبینہ طور پر سی اے اے کے درمیان 13 دسمبر، 2019 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک اشتعال انگیز تقریر دینے کےلئے ایک سال جنوری میں ممبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔(نیوز18اردو)
دنیا
امریکہ خلیجی خطے میں پائیدار سلامتی کو یقینی بنانے میں ناکام: پیزشکیان
تہران/دوحہ، ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے منگل کے روز فوجی کمانڈروں کو بتایا کہ خلیجی ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خلیج میں امریکی فوجی موجودگی “دیرپا سلامتی کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔”
انہوں نے ایران کے دفاعی ڈھانچے کی جامع تبدیلی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی مذاکرات کار جنگ کے خاتمے کے مقصد سے قطر میں واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ ایرانی صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، مسٹر پیزشکیان نے کہا، “سیکیورٹی کے لیے امریکہ پر انحصار کرنا ایک غیر حقیقت پسندانہ اور غیر موثر طریقہ ثابت ہوا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ “دشمن نے نئی ٹیکنالوجیز اور ذرائع حاصل کیے ہیں” اور مسلح افواج کو یونیورسٹیوں، سائنسی اداروں اور علم پر مبنی کمپنیوں کے ساتھ گہرے تعاون کے ذریعے “ٹیکنالوجیکل ایج اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے” کی ہدایت کی۔ یہ بیانات اعلیٰ فوجی حکام سے خطاب کرتے ہوئے سامنے آئے جب ایرانی مذاکرات کار دوحہ میں قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھے۔
ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی نے ایک ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات “مجموعی طور پر مثبت” تھے اور “مجموعی طور پر مذاکرات میں پیش رفت” کا باعث بنے تھے۔ اسی ذریعہ نے بھی احتیاط کی تاکید کی۔ “یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ امریکہ ایک ناقابل اعتماد فریق کے طور پر جانا جاتا ہے، اور اسی وجہ سے ایران انتہائی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے”۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ اور لبنان پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے، 18 افراد شہید
بیروت، اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر وحشیانہ حملوں میں کم از کم 18 افراد شہید ہو گئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں مشرقی لبنان میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے منگل کو اطلاع دی کہ یہ فضائی حملے پیر کو دیر گئے وادی بیکا کے گاؤں مشغرا پر ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے حملوں کی لہر میں وادی بیکا اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زیادہ انفراسٹرکچر سائٹس اور “دہشت گردوں” کو نشانہ بنایا۔ یہ حملے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے کہنے کے بعد ہوئے ہیں کہ انہوں نے لبنان بھر میں حزب اللہ کے خلاف مزید سخت حملوں کی اجازت دے دی ہے جس سے امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی ہے جو گزشتہ ماہ نافذ العمل ہوئی تھی۔
دوسری جانب فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم سات افراد شہید ہو گئے ہیں، جب کہ اسرائیل عید الاضحی کی مسلمانوں کی چھٹیوں کے دوران “جنگ بندی” کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سول ڈیفنس اور اسپتال کے حکام نے بتایا کہ منگل کے روز وسطی غزہ میں مغازی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہو گئے۔
سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ “اسرائیلی فضائی حملے کے بعد مشرقی مغازی میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے کے بعد پانچ شہید اور متعدد زخمیوں کو (اسپتال) منتقل کیا گیا”۔ الاقصیٰ شہداء اسپتال نے اموات کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، جس نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ شروع کی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
کوئی نئی جارحیت یا خلاف ورزی کاجواب خطے سے باہر تک پھیلے گا: ترجمان ایرانی مسلح افواج
تہران، ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ کوئی نئی جارحیت یا خلاف ورزی کاجواب خطے سے باہر تک پھیلے گا۔
ایک بیان میں ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ کسی نئی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور طاقتور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ اہداف کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ کسی بھی نئی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل مختلف نوعیت کا ہو گا۔ ترجمان ایرانی مسلح افواج نے کہا کہ ایران کی تیل برآمدات میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ایران خطے سے تیل کی ترسیل کا راستہ بند کر دے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا1 week agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
جموں و کشمیر3 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا7 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا7 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا6 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
دنیا7 days agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا6 days agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ
ہندوستان1 week agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
دنیا5 days agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران


































































































