تازہ ترین
مودی نے جموں و کشمیر کے ہزاروں نوجوانوں کو تقرری نامہ حوالے کیا

نئی دہلی، 30 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں 20 مقامات پر 3000 نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے تقرری خط فراہم کیے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے میں مدد کریں۔
مسٹر مودی نے یہ باتیں اتوار کو جموں میں منعقدہ روزگار میلے میں ان نوجوانوں اور عوام سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ہمہ جہت ترقی کو تیز کرنے اور بدعنوان نظام کو تبدیل کرنے میں مسٹر سنہا اور ان کی ٹیم کے تعاون کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے کہاکہ “آج کا دن جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے بہت اہم ہے۔ جموں و کشمیر میں 20 مختلف مقامات پر تین ہزار نوجوانوں کو حکومت میں محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ صحت، محکمہ خوراک اور شہری سپلائی، حیوانات، جل شکتی، تعلیم و ثقافت جیسے مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے کا موقع ملنے والا ہے۔ تقرری لیٹر حاصل کرنے والے تمام نوجوانوں کو بہت بہت مبارکباد اور اس جاب فیئر کے انعقاد کے لیے مسٹر منوج سنہا اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دیگر محکموں میں بھی 700 سے زائد اپائنٹمنٹ لیٹر دینے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جن لوگوں کو اس کا فائدہ ملنے والا ہے اور انہیں بھی چند دنوں میں تقرری لیٹر حوالے کیا جائے گا۔ انہیں میں پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔
مسٹر مودی نے کہاکہ ’’21ویں صدی کی یہ دہائی جموں و کشمیر کی تاریخ کی سب سے اہم دہائی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پرانے چیلنجز کو پیچھے چھوڑا جائے اور نئے امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ جموں و کشمیر کے نوجوان اپنی ریاست کی ترقی، جموں و کشمیر کے لوگوں کی ترقی کے لیے بڑی تعداد میں آگے آ رہے ہیں۔ یہ ہمارے نوجوان ہیں جو جموں و کشمیر میں ترقی کی نئی داستان لکھیں گے۔
جموں و کشمیر
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو کی چیف اکاؤنٹس آفیسر کے خلاف کارروائی
جموں،جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) نے جمعرات کے روز محکمہ جنگلات کے پرنسپل چیف کنزرویٹر آفس میں تعینات چیف اکاؤنٹس آفیسر (سی اے او) ظفر اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اینٹی کرپشن بیورو کے ترجمان کے مطابق، ملزم ظفر اقبال (سکنہ مینڈھر، پونچھ، حال مقیم بھٹنڈی، جموں) کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر خفیہ تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ ان تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ ملزم نے مختلف عہدوں پر تعیناتی کے دوران اپنے سرکاری اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے۔ یہ جائیدادیں نہ صرف ملزم کے اپنے نام پر تھیں بلکہ اس کے خاندان کے افراد اور قریبی رشتہ داروں کے نام پر بھی منتقل کی گئی تھیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں مجرمانہ بدعنوانی کے ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد، اے سی بی سینٹرل پولیس اسٹیشن جموں میں پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1988 کی دفعات 13(1)(b) اور 13(2) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم اس سے قبل گاندھی نگر جموں میں ٹریژری آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکا ہے۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد، اسپیشل جج اینٹی کرپشن جموں کی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیے گئے۔ اے سی بی کی ٹیموں نے بیک وقت تین مقامات پر چھاپے مارے۔
ان کارروائیوں کے دوران ٹیموں نے منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق اہم دستاویزات برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ اینٹی کرپشن بیورو کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور کئی دیگر اہم انکشافات متوقع ہیں۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
ایچ ڈی ایف سی بینک مالیاتی اسکینڈل: کرائم برانچ نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی
سرینگر،جموں و کشمیر پولیس کے ونگ ‘اکنامک آفنسز یونٹ’ (ای او ڈبلیو) نے شوپیاں میں ایچ ڈی ایف سی بینک کی شاخ میں ہونے والے ایک بڑے مالیاتی غبن اور دھوکہ دہی کے کیس میں کورٹ میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔
حکام کے مطابق یہ چارج شیٹ شوپیاں کے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔ اس ہائی پروفائل کیس میں مجموعی طور پر 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے بینک میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں کیں۔
یہ مقدمہ ای او ڈبلیو تھانے میں بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔مالیاتی گڑبڑ کی شکایات موصول ہونے پر پولیس ہیڈ کوارٹر نے کیس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اسے کرائم برانچ کے سپرد کیا تھا تاکہ گہرائی سے چھان بین کی جا سکے۔
تفتیش کے دوران ملوث پائے جانے والے افراد کو رواں برس 18 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا، جو تب سے اب تک عدالتی تحویل (جوڈیشل ریمانڈ) میں ہیں۔کرائم برانچ کے ایک افسر نے تصدیق کی ہے کہ تمام ضروری شواہد اور بیانات قلمبند کرنے کے بعد تفتیش مکمل ہو چکی ہے، جس کے بعد اب 11 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ عدالتی فیصلے کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: سانبہ کے سرحدی علاقے سے زندہ مارٹر شیل برآمد، ناکارہ بنا دیا گیا
جموں، جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ ( ایس او جی ) نے جمعرات کے روز ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک فعال (زندہ) مارٹر شیل برآمد کر کے بڑی تباہی کا خطرہ ٹال دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ایس او جی کی ٹیم نے رام گڑھ کے علاقے کوالپور دیوک میں تلاشی مہم (سرچ آپریشن) شروع کر رکھا تھا۔ اس دوران ایک زندہ مارٹر شیل پایا گیا جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا تھا۔
شیل کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو فوری طور پر موقع پر طلب کیا گیا۔ ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام حفاظتی تدابیر اختیار کیں اور مارٹر شیل کو کامیابی کے ساتھ بحفاظت ناکارہ (ڈی فیوز) بنا دیا۔اس کارروائی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید تلاشی لی گئی تاکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر3 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا5 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا6 days agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
دنیا5 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا3 days agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا6 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
جموں و کشمیر1 week agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
دنیا5 days agoایران کے ساتھ جنگ ختم ہو گئی: وائٹ ہاؤس
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی عہد بستگی کا پیغام دیا: راج ناتھ














































































































