تازہ ترین
ریاست میں حکومت سازی کی اہم پیش رفت ، رام مدھو نے پارٹی کے سابق وزرا ، سجاد غنی لون سے کی ملاقات

خبر اردو
ریاست جموں وکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے اُس وقت پیش رفت دیکھنے کو ملی جب بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور کشمیر امور کے ماہر رام مادھو نے پارٹی سے وابستہ سابق وزرا ء کے ساتھ طویل میٹنگ منعقد کرتے ہوئے یہاں حکومت کی تشکیل نو پر گفت و شنید کی تاہم انہوں نے اس دوران صاف کردیا کہ سابق مخلوط حکومت کی ساجھے دار جماعت پی ڈی پی کے ساتھ حکومت بنانے کا سوال ہی پید انہیں ہوتا۔
ریاست جموں وکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے جمعرات کو اُس وقت ایک اہم پیش رفت ہوئی جب بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور کشمیر اُمور کے ماہر رام مادھو نے سرینگر میں سابق نائب وزیر اعلیٰ کو یندر گپتا کی رہائش گاہ واقع گپکار پر پارٹی سے وابستہ سابق وزراء جن میں کویندر گپتا ،ست شر ما،سنیل شر ما ،راجیو جسروٹیا ،بالی بھگت اور دیگر وزراء شامل تھے کے ساتھ ریاست میں حکومت سازی کے حوالے سے طویل گفت و شنید کی ۔ ریاست میں حکومت سازی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے بی جے پی کے قو می جنرل سیکریٹی رام ماد ھو نے پارٹی کے سینئر لیڈران کے ساتھ 2گھنٹے کی طویل میٹنگ کی جس دوران ریاست کی مجمو عی سیکورٹی صورتحال کے علاوہ یہاں حکومت سازی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذ رائع نے بتایا کہ اس دوران میٹنگ میں شامل پارٹی ممبران نے ریاست جموں کشمیر میں حکومت کی تشکیل نو سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غو روخوض کیا گیا تاہم اس دوران یہ طے پایا کہ سابق مخلو ط حکومت کی ساجھے دار جماعت پی ڈی پی کے ساتھ حکومت بنا نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ۔ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں ریاستی بی جے پی کے لیڈران دہلی میں پارٹی ہائی کمانڈ کے ساتھ اہم میٹنگ کریں گے جس کے بعد ہی ریاست میں حکومت سازی کو ہری جھنڈی مل سکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران پی ڈی پی کے بغیر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں کئی امور زیر غور آئے ۔اس دوران میٹنگ کے دوران یہ بات بھی زیر غور آئی کہ ریاست میں تعمیر و ترقی کے لئے نئی حکومت کی تشکیل ناگزیر عمل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران اس پر بھی بات ہو ئی کہ ابھی یاست جموں کشمیر میں انتخابات کو 2سال سے زیادہ وقت باقی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ لو گوں کو ایک جمہوری حکومت فراہم کی جائے اور انہیں اپنے چنے ہو ئے نمائندوں کے ذ ریعے سے مسائل حل ہوں ۔
انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ریاست جموں کشمیر میں گزشتہ کئی دہائیوں سے خاندانی راج قائم تھا جس کی بنیاد پر ریاست کی تعمیر و ترقی میں کوئی نمایاں تبدیلی واقع نہیں ہو ئی جبکہ یہاں پر کرپشن کا بھی بول بالا رہا ۔میٹنگ کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ریاستی عوام کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جو ریاست جموں کشمیر میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گی ۔بی جے پی ذرائع نے کے این ایس کو بتایا کہ میٹنگ کے اختتام کے بعد پار ٹی کے جنرل سیکریٹری رام ما دھو سیدھے پیپلز کانفرنس کے چیر مین اور سابق وزیر سجاد غنی لون کی رہائش گاہ پر پہنچے اور یہاں پر بھی رام مادھو اور سجاد لون کے در میان حکومت سازی کے حوالے سے اہم گفت و شنید ہو ئی۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں حکومت سازی کے حوالے سے کئی معاملات زیر غور ہے اور آنے والے دنوں کے اندر ریاست جموں کشمیر میں حکومت سازی کی تشکیل کے لئے پیش رفت ہو نے کا امکان ہے ۔
واضح رہے کہ 19جون کو ریاست میں گور نر راج کے نفاذ کے بعد سیاسی و غیر سیاسی حلقوں میں حکومت سازی کے حوالے سے مختلف قسم کی چہ مگو ئیاں کی جارہی ہیں ۔ادھر سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ بی جے پی کی طرف سے بار ہا یہ بیانات سامنے آئے کہ امر ناتھ یاترا کے اختتام کے بعد ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے پیش رفت دیکھنے کو ملے گی جس کے لئے بی جے پی در پر دہ طور پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران سے جو حکومت سازی کے حوالے سے پر تو ل مار رہیں کے ساتھ را بطے میں ہیں جس کی بنیاد پر آنے والے وقت میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو نے کا قوی امکان ہے تاہم ریاست میں سیاسی اکھاڈے میں غیر یقینی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہو ئے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ۔ KNS
دنیا
ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کا بیان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک، ایران مذاکرات پر کے دوسرے راونڈ کی خبروں پر عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 44سینٹ کمی کے بعد 94.49 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں کا رخ بدل دیا اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں۔ عالمی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت 44 سینٹ کی کمی کے بعد 94.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 70 سینٹ کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 90.59 ڈالر تک آگیا۔ جنگ کے بادل چھٹنے کی امید نے سرمایہ کاروں کو نئی زندگی دے دی ہے، جس کے نتیجے میں ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس سب سے نمایاں رہا، جس میں 1.89 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ تائیوان کے تائیکس انڈیکس میں بھی استحکام دیکھا گیا اور یہ 0.48 فیصد اوپر چلا گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی ڈیل سے مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی، جس سے توانائی کے عالمی بحران میں کمی آئے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ و اسرائیل کو ٹھہرائیں گے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ اور اسرائیل کو ٹھہرائیں گے۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے جو کچھ کیا ہے وہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے خلاف جرم ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے یہ حملے جنگی جرم ہیں جو انسانیت کے خلاف بھی جرم ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں متعدد سینئر سیاسی و عسکری شخصیات شہید ہو چکی ہیں، جس سے ایران کی اعلیٰ قیادت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای، جو 1989ء سے مضبوط و طاقت ور ایرانی سپریم لیڈر تھے اور امریکا و اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف کے لیے جانے جاتے تھے، 28 فروری کو ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں 86 برس کی عمر میں شہید ہو گئے۔ ان کی 3 دہائیوں سے زائد طویل حکمرانی کے دوران سیکیورٹی اداروں کے ذریعے اقتدار کو مستحکم کیا گیا اور ایران کے علاقائی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا، تاہم جوہری پروگرام پر تنازعات کے باعث مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی برقرار رہی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر جنگ
واشنگٹن، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پینٹاگون میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کیلئے پیغام ہے، ہم آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ایرانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری اور ان کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں، امریکہ اب بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کو بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کون سے فوجی اثاثے منتقل کر رہے ہیں، اپنے فیصلے ایران کو عقلمندی سے کرنا ہوں گے، کسی بھی صورت ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، ڈیل نہ ہوئی تو ہماری فورسز جنگ کے لیے تیار ہیں۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کہتا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کنٹرول کر رہا ہے، لیکن اس کی اپنی کوئی بحریہ نہیں، تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کنٹرول نہیں، یہ بحری قزاقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی توانائی صنعت مکمل تباہ نہیں ہوئی، امریکی ناکہ بندی سے برآمدات بند ہو رہی ہیں، جب تک ضرورت ہوگی ہم آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھیں گے، آبنائے ہرمز میں ٹریفک پر امریکی بحریہ کا کنٹرول ہے، امریکہ کے پاس طاقتور نیوی ہے، ایران کے پاس نہیں رہی، مجھے امید ہے کہ آپ ایسا معاہدہ کریں گے جو آپ کی پہنچ میں ہو۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی تمام جہازوں کیلئے ہے جو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہوتے یا نکلتے ہیں، ناکہ بندی کا نفاذ ایران کی علاقائی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں دونوں میں ہوتا ہے، ناکہ بندی تمام جہازوں کے لیے ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ امریکی فوج ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہے، ایران کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کا تعاقب کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا3 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا5 days agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا









































































































