کھیل
بال ٹیمپرنگ کیس میں فخر زمان پر پابندی لگ سکتی ہے
لاہور، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں پاکستان کے اسٹار کھلاڑی فخر زمان پر کم از کم ایک میچ کی پابندی لگ سکتی ہے۔
فخر زمان نے اتوار کے روز پی ایس ایل 2026 کے میچ میں لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کے ہاتھوں چار وکٹ سے شکست کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کی یہ واردات سامنے آئی تھی۔ یہ واقعہ کنگز کی جانب سے ہدف کے تعاقب کے دوران آخری اوور کے آغاز میں پیش آیا۔
اس وقت میدان میں موجود امپائر فیصل آفریدی نے حارث رؤف سے گیند معائنے کے لیے لے لی تھی، کیونکہ گیند شاہین شاہ آفریدی اور فخر کے درمیان ایک دوسرے کو پاس کی گئی تھی۔ فیصل نے دوسرے آن فیلڈ امپائر شرف الدولہ کے ساتھ طویل مشاورت کی اور دونوں نے گیند سے چھیڑ چھاڑ ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اسے بدل کر نئی گیند لانے کا فیصلہ کیا۔ کنگز کو پانچ پنالٹی رنز دیے گئے اور ان کے بلے باز خوشدل شاہ اور اعظم خان کو دوسری گیند منتخب کرنے کی اجازت دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک بیان کے مطابق قلندرز کے اس کھلاڑی پر لیول تھری کا جرم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل سیزن میں پہلی بار خلاف ورزی کرنے پر کم از کم ایک میچ اور زیادہ سے زیادہ دو میچوں کی پابندی لگ سکتی ہے۔ میچ ریفری روشن مہانامہ اگلے دو دنوں میں اس معاملے کی سماعت کریں گے اور فخر زمان اس الزام کا دفاع کریں گے۔ پانچ پنالٹی رنز کنگز کے لیے اہم ثابت ہوئے، کیونکہ انہوں نے آخری چھ گیندوں پر 14 رنز کے ہدف کو چھ گیندوں پر نو رنز تک کر دیا۔ عباس آفریدی نے رؤف کو ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر میچ صرف دو گیندوں میں جیت لیا۔
اس کے علاوہ کنگز کے حسن علی پر 19ویں اوور میں حسیب اللہ کے وکٹ کا جشن منانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ ان کے عمل کو لیول ون کا جرم قرار دیا گیا، جس نے پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی۔
یو این آئی۔ ایس اے۔ایف اے
کھیل
بابر اعظم کا ایک اور اعزاز: پی ایس ایل تاریخ میں 500 چوکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
لاہور، پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 500 باؤنڈریز لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
پاکستانی اسٹار بیٹر نے یہ سنگ میل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا۔ 31 سالہ بابر اعظم اب تک 103 پی ایس ایل میچز کی 101 اننگز میں 45.52 کی اوسط اور 128.18 کے سٹرائیک ریٹ سے 3961 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بابر اعظم اب تک پی ایس ایل میں 507 بائونڈریز (439 چوکے اور 68 چھکے) لگا چکے ہیں۔ ان کی بالز فی باؤنڈری کی ریشو 6.09 ہے۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان 421 باؤنڈریز (293 چوکے اور 128 چھکے) لگا کر 5.05 کی بالز فی بائونڈری ریشو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان 335 بائونڈریز (262 چوکے اور 73 چھکے) کے ساتھ 6.6 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ساتھ تیسرے ، رائلی روسوو 324 بائونڈریز (232 چوکے اور 92 چھکے) کے ساتھ اور 4.9 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ہمراہ چوتھے جب کہ کامران اکمل 302 بائونڈریز (213 چوکے اور 89 چھکے) کے ساتھ اور 4.7 کی بالز فی باؤنڈری ریشو رکھتے ہوئے 5ویں نمبر پر ہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
کھیل
سمیر رضوی کی طوفانی بلے بازی سے دہلی کی ممبئی پر شاندار جیت
نئی دہلی، سمیر رضوی (90) کی شاندار بّلے بازی کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے اپنے گھریلو میدان پر ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آٹھویں مقابلے میں ممبئی انڈینز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں دہلی کیپیٹلز کی مسلسل دوسری جیت ہے۔
163 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپیٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے محض سات رن کے اسکور پر اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔ پہلا اوور کرنے والے دیپک چاہر کی چوتھی گیند پر کے ایل راہل (1) وکٹ کے پیچھے لپکے گئے۔ اگلے اوور میں جسپریت بمراہ نے نتیش رانا کو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین بھیج دیا۔ دہلی کیپیٹلز کی تیسری وکٹ 10ویں اوور میں پتھم نسانکا کے طورپر گری، جنہیں مچل سینٹنر نے آؤٹ کیا۔ پتھم نسانکا نے 30 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا اڑاتے ہوئے 44 رن بنائے۔
سنچری کی طرف بڑھ رہے سمیر رضوی کو 17ویں اوور میں کاربن بوش نے آؤٹ کر کے ان کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔
سمیر رضوی اور ڈیوڈ ملر کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 78 رنوں کی میچ جتواؤ شراکت داری ہوئی۔ سمیر رضوی نے 51 گیندوں میں سات چوکے اور سات چھکے اڑاتے ہوئے 90 رنوں کی اننگز کھیلی۔ دہلی کیپیٹلز نے 18.1 اوورز میں چار وکٹوں پر 164 رن بنا کر چھ وکٹوں سے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ ڈیوڈ ملر 18 گیندوں میں 21 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے فاتحانہ چوکا لگایا۔
سمیر رضوی کے 90 رن آئی پی ایل میں ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بھی بّلے باز کا تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
ان کے ذریعے لگائے گئے سات چھکے بھی ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بّلے باز کی جانب سے لگائے گئے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے لیے دیپک چاہر، کاربن بوش اور مچل سینٹنر نے ایک ایک بّلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے، کپتان سوریہ کمار یادو (51) اور روہت شرما (35) کی شاندار بّلے بازی کے دم پر ممبئی انڈینز نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف چھ وکٹوں پر 162 رنوں کا اسکور بنایا تھا۔ دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا درست فیصلہ کیا تھا۔
ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 17 کے اسکور پر رائن ریکلٹن (9) اور تلک ورما (0) آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور روہت شرما کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 53 رنوں کی شراکت ہوئی۔ دہلی کے لیے مکیش کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لنگی اینگیڈی، اکشر پٹیل، وپراج نگم اور ٹی نٹراجن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یواین آئی۔ م س
کھیل
آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف
چنئی، نوجوان بلے باز آیوش مہاترے کی شاندار نصف سنچری اور شیوم دوبے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے پنجاب کنگز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا ہے۔
پنجاب کنگز کے کپتان شریئس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا، جو آغاز میں درست ثابت ہوتا نظر آیا۔ دوسرے ہی اوور میں زیویئر بارٹلیٹ نے اسٹار بلے باز سنجو سیمسن کو محض 7 رنز پر آؤٹ کر کے پنجاب کو پہلی کامیابی دلائی۔: ابتدائی وکٹ گرنے کے بعد آیوش مہاترے اور کپتان رتوراج گائیکواڑ نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور دوسری وکٹ کے لیے 96 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ رتوراج 22 گیندوں پر 28 رنز بنا کر یوزویندر چہل کا شکار بنے۔ 17 سالہ آیوش مہاترے نے جارحانہ رنگ اختیار کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ انہیں وجے کمار ویشاک نے آؤٹ کیا۔
سرفراز خان نے صرف 12 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
مڈل آرڈر میں شیوم دوبے نے ناقابلِ شکست 45 رنز (27 گیندیں، 5 چوکے، 1 چھکا) بنا کر ٹیم کو 200 کے پار پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔پنجاب کے بالرز چنئی کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے سے روکنے میں ناکام رہے۔وجے کمار ویشک سب سے کامیاب بالرز رہے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔مارکو یانسن، زیویئر بارٹلیٹ اور یوزویندر چہل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پنجاب کنگز کو یہ میچ جیتنے کے لیے اب 210 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔ چنئی کی اسپن باؤلنگ اور ہوم گراؤنڈ کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ ہدف پنجاب کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔
یواین آئی۔م اع
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ












































































































