جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی میں گاندربل تصادم پر ہنگامہ، ارکان نے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا
جموں، جموں و کشمیر اسمبلی میں ہفتہ کو گاندربل تصادم پر کافی ہنگامہ ہوا اور ارکان نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے ایک آواز میں 31 مارچ کو ہوئے حالیہ گاندربل انکاؤنٹر کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان اسمبلی کو چھوڑ کر، دیگر تمام ارکان اسمبلی نے اس قتل کی مذمت کی اور ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر عبدالرحیم راتھر سے اس موضوع پر بیان دینے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران اسمبلی اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ایوان کو مطلع کیا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس معاملے میں پہلے ہی وقت کی حد کے اندر تحقیقات کے احکامات دے دیے ہیں۔
واضح رہے کہ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 31 مارچ کو ارہامہ کے جنگلوں میں فائرنگ کے دوران مارا گیا شخص ایک دہشت گرد تھا، جس کی شناخت گاندربل کے راشد احمد مغل کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں متوفی کے اہل خانہ نے اس کے بے قصور ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کے کوئی دہشت گردانہ تعلقات نہیں تھے۔ اہل خانہ نے اس تصادم کو فرضی قرار دیا اور تدفین کے لیے متوفی کی لاش واپس کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
بارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا

بارہمولہ کے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں جمعرات کے روز منشیات سے متعلق ایک بیداری پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت سول ڈیفنس بارہمولہ کی جانب سے، ایس ڈی آر ایف/ڈیزاسٹر رسپانس ڈویژن بارہمولہ کے تعاون سے منعقد ہوا۔
اس پروگرام میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جو نوجوانوں میں منشیات کے استعمال اور اس کے نقصانات کے حوالے سے بڑھتی ہوئی آگاہی اور تشویش کی عکاسی کرتا ہے۔ پروگرام کا آغاز ایک تعارفی نشست سے ہوا جس میں مقامی اور قومی سطح پر منشیات کے بڑھتے رجحان، اہم خطراتی عوامل اور بروقت روک تھام کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
ماہرین کی ٹیم میں ڈاکٹر بالی (ڈویژنل وارڈن، سول ڈیفنس بارہمولہ)، محترمہ روحیلا (سینئر سائیکالوجسٹ)، جناب عابد سلیم (کلینیکل سائیکالوجسٹ) اور جناب ایوب (سیکٹر وارڈن، سول ڈیفنس) شامل تھے۔ ان ماہرین نے طلبہ کو منشیات کے جسمانی، نفسیاتی اور سماجی اثرات سے آگاہ کیا اور بروقت بیداری اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر زور دیا۔
اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو منشیات کی بڑھتی ہوئی وبا کے خطرات سے آگاہ کرنا، انہیں معلومات سے بااختیار بنانا اور ایک منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر عنایت میر، چیف وارڈن سول ڈیفنس بارہمولہ، نے کہا کہ منشیات کی لت کو جو روایتی طور پر ایک صحت عامہ کا مسئلہ سمجھا جاتا تھا، اب ایک سنجیدہ سماجی، تزویراتی اور قومی سلامتی کے چیلنج کے طور پر دیکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سرحدی اور حساس علاقوں میں ابھرتے رجحانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ منشیات کا پھیلاؤ محض اتفاقی نہیں بلکہ ایک منظم حکمت عملی کے تحت معاشروں کو اندر سے کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جو ہائبرڈ جنگ کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے منظرنامے میں تبدیلی فردی مسئلے سے بڑھ کر اجتماعی کمزوری کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کا زوال، سماجی ڈھانچے کی کمزوری اور انسانی کمزوریوں کا استعمال اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ معاشرتی استحکام کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں منشیات کا پھیلاؤ ایک ایسا ہتھیار بن چکا ہے جو کم نظر آتا ہے مگر اس کے اثرات انتہائی گہرے ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر میر نے زور دیا کہ منشیات کی لت کو صرف طبی مسئلہ سمجھنے کے بجائے ایک سماجی اور تزویراتی خطرہ سمجھا جائے جس کے لیے فوری اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی طاقت صرف اس کی سرحدوں میں نہیں بلکہ اس کے معاشرے کی صحت، مضبوطی اور یکجہتی میں ہوتی ہے۔ نوجوانوں کا تحفظ، سماجی ہم آہنگی کا فروغ اور منشیات کے نیٹ ورکس کا خاتمہ قومی سلامتی کے اہم تقاضے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ خاموش وبا ایک مستقل خطرے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
پروگرام کے اختتام پر طلبہ اور ماہرین کے درمیان ایک باہمی تبادلہ خیال ہوا، جس میں اجتماعی ذمہ داری، باشعور فیصلے اور نوجوانوں کی فعال شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
جموں و کشمیر
جموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک 20 سالہ لڑکی کالج پکنک پر جاتے ہوئے بس سے گر کر ہلاک ہو گئی۔
پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت انجلی چودھری کے طور پر ہوئی ہے، جو جموں کے علاقے میراں صاحب کی رہائشی تھی۔
وہ ضلع ادھم پور میں کھیری کے مقام پر چلتی بس سے اچانک نیچے گر گئی۔ پولیس نے بتایا کہ “لڑکی اپنے کالج کے ساتھیوں کے ساتھ سیاحتی مقام پتنی ٹاپ (جو ادھم پور سے تقریباً 50 کلومیٹر دور ہے) پکنک منانے جا رہی تھی۔”
مقتولہ گورنمنٹ گاندھی نگر کالج فار وومین، جموں میں چوتھے سمسٹر کی طالبہ تھی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے اسے ضلع اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
جموں و کشمیر کی وزیرِ تعلیم سکینہ اتو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’گورنمنٹ کالج فار وومین، گاندھی نگر، جموں کی چوتھے سمسٹر کی طالبہ انجلی چودھری کی المناک موت کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ وہ آج صبح اپنے ساتھی طلبہ کے ہمراہ پتنی ٹاپ پکنک پر جاتے ہوئے ادھم پور کے قریب ایک حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 10:30 بجے ادھم پور سے ایک کلومیٹر پہلے پیش آیا۔
وزیرِ تعلیم نے سوگوار خاندان اور کالج کے عملے سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ: جموں و کشمیر پولیس نے کروڑوں کی جائیدادیں منجمد کر دیں
سری نگر، اننت ناگ ضلع میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے مالی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف کے تحت چار رہائشی جائیدادیں منجمد کر دی ہیں۔
یہ جائیدادیں ان افراد سے منسلک بتائی جا رہی ہیں جو مبینہ طور پر ضلع میں غیر قانونی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
جاری کردہ بیان کے مطابق جن افراد کی جائیدادیں منجمد کی گئی ہیں ان کی شناخت رئیس احمد ڈار، سبزار احمد ڈار، مدثر احمد ڈار اور زاہد احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ تلخان، بیجبہارہ کے رہائشی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ جائیدادیں غیر قانونی منشیات کی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بنائی گئی تھیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مجاز اتھارٹی نے ان اثاثوں کو منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔
منجمد کی گئی جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً 2.25 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی جموں و کشمیر پولیس کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ منشیات کے نیٹ ورک کے مالی ڈھانچے کو ختم کرنے اور ضلع میں منشیات کے ناسور پر قابو پانے کے لیے مسلسل اقدامات جاری رکھے گی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ











































































































