جموں و کشمیر
نائب صدر جمہوریہ کے دورے کے پیش نظر سری نگر میں سخت سکیورٹی بند وبست
سری نگر، نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کے پہلے دورہ جموں وکشمیر کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دئے گئے ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ بدھ کی شام دو روزہ دورہ پر جموں و کشمیر پہنچ رہے ہیں۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ نائب صدر جمہوریہ جمعرات کو کشمیر یونیورسٹی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بدھ کی شام سری نگر پہنچ کر سیدھے لوک بھون روانہ ہوں گے جہاں وہ رات کو قیام کریں گے۔
ادھر نائب صدر کے دورہ کے پیش نظر کشمیر میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئےگئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ حضرت بل میں واقع یونیورسٹی کیمپس کے گرد و پیش نگرانی میں اضافہ کیا گیا ہے اور تقریب کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کثیر سطحی سیکورٹی نظام قائم کیا گیا ہے۔
سری نگر کے حساس علاقوں میں اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاکہ کڑی نگرانی کو برقرار رکھا جاسکے۔
حکام کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں بھی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ اہم داخلی اور خارجی راستوں پر چوبیس گھنٹے گشت اور نگرانی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
گذشتہ دنوں کے دوران حفاظتی اقدام کے طور پر سری نگر کے بعض علاقوں میں تلاشی کارروائیاں بھی انجام دی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تقریب کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے بھی وی وی آئی پی دورے کے پیش نظر 26 فروری کو شہر کے کئی اہم راستوں پر عارضی پابندیوں اور متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے 21 ویں سالانہ جلسہ تقیسم اسناد میں نائب صدر ہند بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔
یونیورسٹی حکام کے مطابق پروگام کا آغاز نائب صدر کی آمد اور شجر کاری کی رسمی تقریب سے ہوگا جس کے بعد لیفٹیینٹ گورنر منوج سنہا، جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، کی طرف سے کنوکیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی سیشن 2023 تا 2025 کے لئے انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، پروفیشنل اور ریسرچ اسکالرز کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو گولڈ میڈلز سے نوازا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور دیگر معززین بھی تقریب سے خطاب کریں گے جس کے بعد نائب سدر اپنا خطبہ پیش کریں گے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
محبوبہ کا اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کو معمول بنائے جانے پر تنقید
سرینگر، محبوبہ مفتی، صدر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)، نے ہفتہ کے روز الزام عائد کیا کہ ملک میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک کو بتدریج معمول بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ’’بی جے پی کے نام نہاد وکست بھارت کی حقیقت یہی ہے کہ نفرت انگیز تقاریر اس حد تک معمول بن چکی ہیں کہ پیدا نہ ہونے والے مسلم بچوں کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ مسلمانوں، عیسائیوں، دلتوں اور آدیواسیوں کو مسلسل حاشیے پر دھکیلا جا رہا ہے، جبکہ گھروں اور مساجد کو بلاخوف و خطر مسمار کیا جا رہا ہے۔‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے تقسیم پیدا کرنے والی زبان اور بیانات کی بڑھتی ہوئی قبولیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے بیانات کے خلاف خاموشی معاشرتی تقسیم کو مزید گہرا کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس قسم کی نفرت انگیز بیان بازی پر جاری خاموشی اُن عناصر کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
محبوبہ مفتی کا یہ ردِعمل للت شرما کی جانب سے دہرادون کے بیراگی والا علاقے میں مبینہ نفرت انگیز تقریر کے بعد سامنے آیا۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
ای او ڈبلیو کشمیر نے دھوکہ دہی کے مقدمے میں اترپردیش کے ایک باشندے کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی
سرینگر، جموں و کشمیر کرائم برانچ کے اکنامک آفنسز ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے ہفتہ کے روز سوپور کی ایک عدالت میں اتر پردیش کے ایک ملزم کے خلاف چارج شیٹ دائر کی، جس پر غیر ملکی ٹیلی کام منصوبہ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر شکایت کنندہ سے دھوکہ دہی کے ذریعے رقم حاصل کرنے کا الزام ہے۔
ای او ڈبلیو کے مطابق یہ چارج شیٹ سال 2023 میں تعزیراتِ ہند کی دفعہ 420 کے تحت درج ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش کی گئی۔ ملزم کی شناخت ہرکیت سنگھ، ساکن کالی ماتا مندر، لال بنگلہ، کانپور، اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔
مقدمے کی بنیاد ایک تحریری شکایت پر رکھی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ملزم نے امریکہ کی ایک ٹیلی کام کمپنی سے منسلک مبینہ اے ٹی اینڈ ٹی اِن باؤنڈ سیلز کال پروجیکٹ فراہم کرنے کا وعدہ کرکے شکایت کنندہ کو رقم دینے پر آمادہ کیا۔
تحقیقات کے دوران اکنامک آفنسز ونگ نے الزامات کا جائزہ لیا اور مقدمے سے متعلق شواہد جمع کیے۔ تفتیش کاروں نے پایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر منصوبے کے بارے میں جھوٹی یقین دہانیاں کرا کے شکایت کنندہ کو دھوکہ دیا اور فراڈ کے ذریعے رقم حاصل کی۔
کرائم برانچ حکام کے مطابق، تحقیقات کے دوران جمع کیے گئے شواہد نے شکایت میں لگائے گئے الزامات کی تائید کی۔
بعد ازاں، عدالتی کارروائی کے لیے چارج شیٹ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سوپور کی عدالت میں پیش کر دی گئی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
بارہمولہ میں ٹیکسی سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار، آٹھ افراد زخمی
سرینگر، جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ہفتہ کے روز ایک ٹویرا کیب سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق ٹنگمرگ کے بابا ریشی علاقے کے قریب ٹویرا کیب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے پھسل گئی، جس کے باعث گاڑی میں سوار آٹھ مسافر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں مزید خصوصی علاج کے لیے سرینگر کے جے وی سی اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
ادھر، اس واقعے کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
ہندوستان3 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا6 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا6 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا4 days agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان





































































































