کھنموہ میں جنگجوﺅں کی ہلاکت کے بعد پلوامہ میں جھڑپیں اور ہڑتال

سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں 2جنگجوﺅں کی ہلاکت کے بعد پلوامہ میںجمعہ کو جھڑپیں شروع ہوئیں۔ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ نودل ترال میں اویس احمد بٹ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کرنے کے بعد علاقہ میں پُرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ مرن چوک پلوامہ میں نوجوان سڑکوں پر نکل کر گئے اور وہاں تعینات فورسز کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اونتی پورہ میں بھی جھڑپیں شروع ہوگئیں جب اگانزی پورہ میں شبیر احمد کی میت لائی گئی ۔ اونتی پورہ میں دوسرے دن بھی انٹرنیٹ بند رہا جبکہ پلوامہ میں جنگجوﺅں کی ہلاکت پر مکمل ہڑتا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں