اوساکا مٹوا میڈرڈ اوپن میں گریٹ کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی

میڈرڈ، جاپان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے بیلجیئم کے ٹینس کھلاڑی گریٹ منن کو شکست دے کر فاتحانہ واپسی کی اور مٹوا میڈرڈ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

ارانٹکسا سانچیز اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی اوساکا نے بیلجیئم کی گریٹ کو 79 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 6-4، 6-1 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ اوساکا گزشتہ سیزن میں بیٹی شائی کی پیدائش کی وجہ سے نہیں کھیل پائی تھی۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں