کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے پنجاب کنگز کو دیا 262 رنوں کا ہدف

کولکاتا، فل سالٹ (75) اور سنیل نارائن (71) کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں پنجاب کنگز کو جیت کے لیے 262 رنوں کا ہدف دیا۔

آج یہاں ایڈن گارڈنز میں پنجاب کنگز کے کپتان سیم کرن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری کولکاتا کی اوپننگ جوڑی فل سالٹ اور سنیل نارائن نے چوکے اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 138 رن کی شراکت قائم کی۔ 11ویں اوور میں راہل چاہر نے سنیل نارائن کو جونی بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ کروا کر پنجاب کو پہلی کامیابی دلائی۔ سنیل نے 32 گیندوں میں نو چوکے اور چار چھکے لگا کر 71 رن بنائے۔ سیم کرن نے 13ویں اوور میں فل سالٹ کو بولڈ کیا۔ فل سالٹ نے 37 گیندوں پر 75 رن کی اننگز کھیلی جس میں چھ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔

آندرے رسل 12 گیندوں (24)، کپتان شریاس ایر 10 گیندوں (28) اور رنکو سنگھ (5) رن ​​بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وینکٹیش ایر نے 23 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رن بنائے۔ وہ آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ رمندیپ سنگھ چھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکاتا نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 261 رن کا بڑا اسکور بنایا۔

پنجاب کے لیے ارشدیپ سنگھ نے دو وکٹ لیے۔ سیم کرن، راہل چاہر اور ہرش پٹیل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں